نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    میری فوٹو گرافی 1 پھول پودے

    فوٹوگرافی بہت عمدہ ہے صاحب اور نظر بھی ایک تخلیقی فوٹوگرافر کی پائی ہے آپ نے۔ کچھ تصویروں پر انفرادی طور پر بات کروں گا، فی الحال دو سوال ذہن میں آگئے، پوچھ ہی لوں تو اچھا ہے۔ 1۔ کبھی ہلدی کا پھول دیکھنے کا اتفاق ہوا؟ 2۔ وہ کڑوا موٹے پتوں والا پودا جسے کوارگندل کہتے ہیں، اس کا پھول دیکھا ہے...
  2. محمد یعقوب آسی

    میری فوٹو گرافی 1 پھول پودے

    شبنم والے پھولوں پر ۔۔۔۔۔۔ پڑ گئی اوس کیسے پھولوں پر رات محوِ بکا رہی ہو گی ۔۔۔
  3. محمد یعقوب آسی

    میری فوٹو گرافی 2: حشرات الارض اور چرند پرند

    کچے انڈوں کے علاج کا ایک بہت معروف (بلکہ مجرب) نسخہ بتاتا چلوں۔ پسا ہوا سنگِ مرمر، اس کو راج مستریوں کی زبان میں چِپس پاؤڈر کہتے ہیں۔ فرش وغیرہ کو رگڑ کر ملائم کرنے کو استعمال کرتے ہیں۔ خواتین اس سے برتن بھی مانجھتی ہیں۔ مرغیوں کے ڈربے میں کسی کھلے برتن میں ڈال کر رکھ دیں اور دو تین دن تک یا...
  4. محمد یعقوب آسی

    میری فوٹو گرافی 2: حشرات الارض اور چرند پرند

    انہی دنوں گھر والوں کو شکایت ہوئی کہ کوئی ایک مرغی کچے انڈے دے رہی ہے۔ مرغیوں کو کیلشیئم کی کمی ہو جائے تو ان کے انڈوں کا چھلکا کمزور ہو جاتا ہے اور انڈا جلدی ٹوٹ جاتا ہے۔ اسے عرفِ عام میں کچا انڈہ کہتے ہیں۔ میرے پاس چند ایک پالتو دیسی مرغیاں رہا کرتی ہیں، جنہیں ہم دن میں کھلا چھوڑ دیتے ہیں۔ میں...
  5. محمد یعقوب آسی

    میری فوٹو گرافی 2: حشرات الارض اور چرند پرند

    میں نے کسی سے سنا تھا کہ یہ گھونگا بیک وقت نر بھی ہوتا ہے اور مادہ بھی۔ ایک اور مشاہدہ بتاتا چلوں۔ دو گھونگے جو ایک دوسرے کے قریب تھے، وہ ایک دوسرے سے یوں جڑ گئے کہ ایک دوجے کے منہ یعنی سینگوں والا سرا دوسرے کی دُم (اگر اسے دُم کہا جا سکتا ہے تو) چمٹ گیا اور وہ جیسے بے حس و حرکت ہو گئے۔ کوئی...
  6. محمد یعقوب آسی

    میری فوٹو گرافی 2: حشرات الارض اور چرند پرند

    یہ گھونگا ۔۔۔۔۔ http://sphotos-b.ak.fbcdn.net/hphotos-ak-ash4/408814_388173197865248_1538479153_n.jpg اس کے بارے میں آپ کو اپنے مشاہدات بتاؤں۔ میں نے گھر کے لان میں سبزیوں وغیرہ کے لئے کیاریاں بنائی ہوئی ہیں۔ آج کل پالک اور میتھی جوبن پر ہے، سرسوں پھول رہی ہے۔ گزشتہ برسات کی بات ہے۔ بالکل...
  7. محمد یعقوب آسی

    میری فوٹو گرافی 2: حشرات الارض اور چرند پرند

    اس پتنگے کو ۔۔۔۔۔۔۔ http://sphotos-a.ak.fbcdn.net/hphotos-ak-ash4/310139_305980646084504_1649643628_n.jpg ہمارے مقامی لہجے میں ’’آک کا گھوڑا‘‘ کہتے ہیں۔ اس کو پکڑیں تو اپنے منہ سے اور پیٹ کے پچھلے حصے سے ایک بدبو دار لعاب سا خارج کرتا ہے، یہ مجھے نہیں پتہ کہ وہ لعاب زہریلا ہوتا ہے یا نہیں۔ البتہ...
  8. محمد یعقوب آسی

    جناب امیر الاسلام ہاشمی صاحب کا اتا پتا۔۔۔

    اللہ کرے آپ ان کو ڈھونڈ نکالیں۔ اے ذوق کسی ہمدمِ دیرینہ کا مِلنا بہتر ہے ملاقاتِ مسیحا و خضر سے ۔۔۔۔۔
  9. محمد یعقوب آسی

    بیگم کا شکوہ

    اس پر ایک شعر یاد آ گیا بابا جی (پروفیسر انور مسعود) کا: کرتا ہے خوشامد بھی بڑے رعب سے انور مکھن بھی لگائے تو لگاتا ہے چُھری سے ۔۔۔۔۔
  10. محمد یعقوب آسی

    بیگم کا شکوہ

    خوب ہے، اس ’’شکوے‘‘ کو فیس بُک پر بھی لگائیے۔
  11. محمد یعقوب آسی

    بیگم کا شکوہ

    خوب ہے، اس ’’شکوے‘‘ کو فیس بُک پر بھی لگائیے۔
  12. محمد یعقوب آسی

    جناب امیر الاسلام ہاشمی صاحب کا اتا پتا۔۔۔

    وہ آپ کے انکل ہیں! انکل کے اہلِ خانہ سے یا اپنے اہلِ خانہ سے معلوم کر لیجئے۔ وہ ایک دوسرے سے پوچھ کے آپ کو بتا دیں گے۔
  13. محمد یعقوب آسی

    میری فوٹو گرافی 2: حشرات الارض اور چرند پرند

    جی ہاں، یہ برسات کے موسم میں دکھائی دیتی ہے اور اپنے شوخ رنگ کی وجہ سے بہت جلد طعمہء منقار بن جاتی ہے۔ یعنی چڑیاں وغیرہ اس کو کھا جاتی ہیں۔
  14. محمد یعقوب آسی

    مصطفی مجتبی (صلی اللہ علیہ وسلم) نعت

    اللہ کریم برکات سے نوازے ۔۔ آمین۔
  15. محمد یعقوب آسی

    میری فوٹو گرافی 2: حشرات الارض اور چرند پرند

    ان تصاویر کو دیکھئے، اور اللہ کریم کے اس ارشاد پر غور فرمائیے: الحمد للہ رب العٰلمین (سورۃ الفاتحہ) ۔۔۔ کون کون سے جہان رہے ہوں گے! جن کو وہ بناتا ہے چلاتا ہے مٹاتا ہے، پھر بناتا ہے چلاتا ہے!!! کلَّ یومٍ ہو فی شأن (سورۃ الرحمٰن) ۔۔۔ وہ ہمہ وقت اپنی قدرت کے کاموں میں لگا ہوا ہے۔
  16. محمد یعقوب آسی

    میری فوٹو گرافی 2: حشرات الارض اور چرند پرند

    اس کو پنجابی میں ’’چیچک بوہٹی‘‘ اور فارسی میں ’’عروسک‘‘ (ننھی سی دلہن) کہتے ہیں۔ اول وجہ تسمیہ شاید اس کی رنگت ہے کہ دلہن کا سا لباس پہنے ہوئے ہے۔ دوسری وجہ اس کی اوپر والی مخملیں جلد ہے۔ طب میں یہ بہت کام کی چیز ہے اور ادویات کے علاوہ مختلف مقویات میں استعمال ہوتی ہے۔ پنساریوں کے ہاں ’’عروسک...
  17. محمد یعقوب آسی

    محبت اور عشق میں فرق

    در عشق و هوسناکی دانی که تفاوت چیست آن تیشهٔ فرهادی این حیلهٔ پرویزی ..... پیامِ مشرق ۔ نظم بہ عنوان: ’’صد نالهٔ شبگیری صد صبح بلا خیزی‘‘ مختصر ترجمہ: ۔(اے مخاطب) تو جانتا ہے کہ عشق اور ہوسناکی میں کیا فرق ہے؟ وہ (عشق) فرہاد کا تیشہ ہے اور یہ (ہوس) پرویز کا حیلہ ہے۔ پوری نظم یہاں ملاحظہ...
  18. محمد یعقوب آسی

    محبت اور عشق میں فرق

    اقبال کی فارسی شاعری میں لفظ ’’عشق‘‘ کے مواقع پر مشتمل یہ ’’سرچ‘‘ ملاحظہ ہو۔ http://ganjoor.net/index.php?s=%D8%B9%D8%B4%D9%82&author=42 اور سوالات (بہ غرضِ تفہیم) کی بے شمار توپوں کا رُخ جناب محمد وارث کی طرف۔
  19. محمد یعقوب آسی

    محبت اور عشق میں فرق

    کس سے ڈانٹ کھانی ہے؟ مدیحہ سے یا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟؟ اور ہاں، اب کے بازو کی کیا کیفیت ہے؟ پلستر اتارا کہ نہیں ابھی؟
  20. محمد یعقوب آسی

    محبت اور عشق میں فرق

    ع: جوانوں کو پیروں کا استاد کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اقبال
Top