نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    یاس پیش خیمہ موت کا خوابِ گراں ہو جائے گا

    بجا ارشاد جناب محمد بلال اعظم ۔
  2. محمد یعقوب آسی

    یاس پیش خیمہ موت کا خوابِ گراں ہو جائے گا

    یہاں جناب فاتح صاحب اور جناب مزمل شیخ بسمل صاحب کی توجہ چاہتا ہوں۔ (’’نہ‘‘ نافیہ کے معاملے میں) میں نے روکا رات غالب کو وگرنہ دیکھتے اس کے سیلِ گریہ سے گردوں کفِ سیلاب تھا ۔۔۔ ہوتا یہ آیا ہے کہ ’’نہ‘‘ نافیہ اکیلا لفظ شعر میں ’’یک حرفی‘‘ (بر وزنِ ’’نَ‘‘) ہی درست تسلیم کیا گیا۔ جہاں کسی نے دو...
  3. محمد یعقوب آسی

    یاس پیش خیمہ موت کا خوابِ گراں ہو جائے گا

    یہ یاس یگانہ چنگیزی ہے نا؟ مزمل شیخ بسمل صاحب! عمدہ انتخاب! بہت خوب!!!!
  4. محمد یعقوب آسی

    کچھ ہم بھی کہیں ، کچھ تم بھی کہو۔۔۔!

    شیخ سعدی کی ایک حکایت کا آزاد ترجمہ ایک عمر رسیدہ شخص پودے لگا رہا تھا، ایک نوجوان پاس سے گزرا، اور بولا: ’’بڑے میاں یہ پودا تو دس سال بعد پھل دیتا ہے، تم کیا سمجھتے ہو کہ اس کے بار آور ہونے تک زندہ رہو گے؟‘‘ عمر رسیدہ شخص ہنسا اور کہا: ’’دیگراں نشاندند ما خوردیم، ما می نشانیم دیگراں بخورند‘‘۔...
  5. محمد یعقوب آسی

    کچھ ہم بھی کہیں ، کچھ تم بھی کہو۔۔۔!

    تائیدِ تبسم !!
  6. محمد یعقوب آسی

    تاسف جلدی سے اچھی ہوجائیں @عینی شاہ اور مدیحہ اپیا

    اس کو سزا نہیں کہتے، لڑکی!!!!۔ یہ تو ایک چھوٹا سا ٹیسٹ ہوا ہے، اتنی جلدی گھبرا گئی؟ ۔۔۔ اللہ کا شکر ادا کرنا لازم ہے، کون جانے! کیا ہونا ٹل گیا!!!؟ پتہ ہے کسی کو؟ اماں جان سے دعائیں لو، اور بابا جان سے بھی! اور ان سے کہو، کوئی صدقہ شکرانہ کے طور پر ایک جانور ذبح کر کے محلے کے غرباء میں یقسیم کر دیں۔
  7. محمد یعقوب آسی

    بزمِ اردو میں تشریف لائیں

    جناب الف عین ۔ یہ فقیر تو کچے دھاگے سے بندھا چلا آیا (اپنی یاہو والی شناخت سے)۔ ایک دو گزارشات ہیں۔ ایک تو وہ جہاں موٹا لکھا ہے ’’ابھی سائن اپ کریں‘‘ وہاں رول اوور میں بزم کا نام درست نہیں، اس میں z لکھنے سے رہ گیا۔ ہو سکے تو درست کر لیجئے۔ دوسرے وہاں یوزر آئی ڈی صرف انگریزی لے رہا ہے۔ بہرحال...
  8. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل کو سلام

    ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم بھی تسلیم کی خو ڈالیں گے بے نیازی تری عادت ہی سہی ۔۔۔۔۔۔۔
  9. محمد یعقوب آسی

    تاسف جلدی سے اچھی ہوجائیں @عینی شاہ اور مدیحہ اپیا

    عزیزہ مدیحہ گیلانی ! ایک شعر پتہ نہیں کس کا ہے اور یہاں کیوں یاد آ گیا۔ خواب ٹوٹیں تو کچھ نہیں ہوتا خواب بکھریں تو درد ہوتا ہے ۔۔۔۔۔ اللہ تم دونوں کو صحتِ کاملہ و عاجلہ سے نوازے۔ یہ عاجلہ الف کے ساتھ نہیں عین کے ساتھ ہے۔ عین عینی شاہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ واہ بھئی واہ۔
  10. محمد یعقوب آسی

    تاسف جلدی سے اچھی ہوجائیں @عینی شاہ اور مدیحہ اپیا

    لو جی، چلہ کٹنا پے گیا عینی شاہ! ڈاہڈا اوکھا کم اے۔
  11. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل کو سلام

    واہ کیا کہنے! جناب محمد وارث صاحب۔ اس میں آپ کا بہت حصہ ہے، تسلیم !!!
  12. محمد یعقوب آسی

    تاسف جلدی سے اچھی ہوجائیں @عینی شاہ اور مدیحہ اپیا

    اور تو ۔۔۔۔۔۔ دھمکی کام دکھا گئی!؟ ہاہاہا
  13. محمد یعقوب آسی

    تاسف جلدی سے اچھی ہوجائیں @عینی شاہ اور مدیحہ اپیا

    ارے! تو یہ خبر یہاں بھی آن پہنچی!!؟ مدیحہ گیلانی ! وہ جو نسخہ میں نے کل بتایا تھا! ذرا سی ہلدی، گھر بھر میں مل دی۔ عینی شاہ کو بھی کھلاؤ۔ ہلدی ۔۔ اور ۔۔ جلدی! میری دعائیں آپ دونوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ بہتر کرے گا۔ ان شاء اللہ! اینگلو پنجابی میں ’’ڈَونٹ گھابر‘‘!!
  14. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل کے نام - ایک پیغام

    آہا ۔۔۔۔ غلطی ہو گئی صاحب، معذرت! شیزان ، مزمل شیخ بسمل ، منیب احمد فاتح ۔
  15. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل کے نام - ایک پیغام

    واضح رہے کہ اس کے مقابل ’’فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلات‘‘ بحر رمل مثمن مقصور بلا اکراہ واقع ہو سکتی ہے۔ جیسے اس میں ہے ۔۔۔۔
  16. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل کے نام - ایک پیغام

    یہ شعر تو وزن سے خارج ہو گیا، منیب احمد فاتح صاحب! ۔۔ باقی تمام شعروں کی بحر ہے ’’فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن‘‘ بحر رمل مثمن محذوف۔ یہ اس میں نہیں آ رہا۔
  17. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل کے نام - ایک پیغام

    اسی غزل کا ایک شعر جناب محمد بلال اعظم کی نذر :۔ وقتِ رخصت پیش کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں اشک جتنے تھے ترے آنے پہ جگنو کر دیے ۔۔۔
  18. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل کے نام - ایک پیغام

    کہاں کے استاد، جناب منیب احمد فاتح صاحب، اور کہاں کی استادی! ایک بھرم بنا ہوا ہے، بس۔ آپ کے اشعار میں شوخی اچھی لگی۔ خوش رہئے۔
  19. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل کے نام - ایک پیغام

    تھا وہ اِک یعقوب آسی، دفعتاً یاد آ گیا میری گردن میں حمائل کس نے بازو کر دیے ۔۔
Top