نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    ایوارڈ یافتہ نظم

    اچھا ہے صاحب ۔۔۔ کہ دو ہی تھیں۔ نظم بہرحال عمدہ ہے (بچوں کے حوالے سے)۔
  2. محمد یعقوب آسی

    لوگ تو ہیں سب کے سب بے باک سے (اصلاح)

    یہیں سوال اٹھا تھا، اور میں نے اس اصطلاح کو انٹرنیٹ پر ہی کسی قدر تفصیل سے دیکھا۔ اس کا بنیادی تعلق تو مصوری سے ہے، وہاں سے یہ چیز ادب میں بھی در آئی۔ میں جو کچھ سمجھ پایا وہ یہ تھا کہ: مروجہ معانی اور لغات اور روایات سے قطع نظر ۔۔۔۔ جو کچھ لکھنے والے کے ذہن میں ہے وہی سچ ہے اور وہی درست ہے۔...
  3. محمد یعقوب آسی

    لوگ تو ہیں سب کے سب بے باک سے (اصلاح)

    جناب فارقلیط رحمانی صاحب۔ انتہائی دکھ کے ساتھ عرض کرتا ہوں کہ مجھے ایک سے زائد بار ایسے شعر سننے پڑے، اور میں نے ٹوکا بھی! نتیجہ؟ کچھ بھی نہیں!! اور پھر یوں ہوا کہ میں نے ایسے ’’شاعروں‘‘ سے ملنا ترک کر دیا جو اللہ اور بندے کے مقام کا احترام کرنے سے عاری ہیں۔
  4. محمد یعقوب آسی

    ندامت کے آنسو

    متشکرم، شیخ اسامہ!
  5. محمد یعقوب آسی

    ندامت کے آنسو

    غالب ثنائے خواجہ بہ یزداں گذاشتیم کآں ذاتَ پاک مرتبہ دانِ محمد است صلی اللہ علیہ وسلم
  6. محمد یعقوب آسی

    پیشوں اور پیشہ وروں کے نام

    آپ نے تو انتہا کر دی جناب!
  7. محمد یعقوب آسی

    آسان عروض کے دس سبق

    ایک درستی فرما لیجئے، مجھ سے لکھنے میں سہو ہو گیا۔ یہ تصنیف اور ترجمہ نہیں بلکہ ’’مشترکہ مقالہ‘‘ ہے؛ جناب محمد زبیر خالد اور مادام ڈاکٹر روبینہ ترین کا۔ زحمت کے لئے معذرت۔ جناب مزمل شیخ بسمل، جناب محمد وارث، جناب التباس ، جناب محب علوی، جناب فارقلیط رحمانی، جناب محمد خلیل الرحمٰن، جناب الف...
  8. محمد یعقوب آسی

    چند سوال

    بہت شکریہ جناب مجیب صاحب۔ کسی وقت امیر خصرو کی کہہ مکرنیاں، پہیلیاں، گیت وغیرہ کا مطالعہ کیجئے گا۔
  9. محمد یعقوب آسی

    آسان عروض کے دس سبق

    جناب مزمل شیخ بسمل صاحب ۔ اتفاق سے اس باب کے مترجم میرے شناسا ہیں، ان کی وساطت سے یہ پبلی کیشن میرے علم میں آئی، میں نے یہاں شیئر کر دی۔ آپ کا ارشاد بالکل بجا ہے کہ یہ تاریخی تحقیق ہے۔ دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
  10. محمد یعقوب آسی

    آسان عروض کے دس سبق

    جناب زلفی شاہ صاحب! ڈاؤن لوڈ کر لیجئے، اس میں کیا ہے! آن لائن قابلَ مطالعہ کیسے بناتے ہیں، یہ میں بھی نہیں جانتا۔ آئیے، جناب الف عین سے راہنمائی طلب کرتے ہیں۔
  11. محمد یعقوب آسی

    آسان عروض کے دس سبق

    ایک چھوٹی سی بات ۔۔۔ ڈاکٹر روبینہ ترین کے مذکورہ مضمون میں صفحہ 193 پر ’’فاعلات‘‘ کا سرسری ذکر آیا ہے۔
  12. محمد یعقوب آسی

    آسان عروض کے دس سبق

    جواب نمبر 37، 38 برائے توجہ ۔۔۔ جناب مزمل شیخ بسمل، جناب محمد وارث، جناب التباس ، جناب محب علوی، جناب فارقلیط رحمانی، جناب محمد خلیل الرحمٰن، جناب الف عین، اور دیگر احبابِ نظر !
  13. محمد یعقوب آسی

    آسان عروض کے دس سبق

    اسی مجلے کا صفحہ نمبر 181 تا 200 http://www.iiu.edu.pk/mayar-vol-9.php?action=next علم عروض کا ارتقائی مطالعہ تصنیف محمد زبیر خالد، اردو ترجمہ ڈاکٹر روبینہ ترین توجہ فرمائیے گا۔
  14. محمد یعقوب آسی

    آسان عروض کے دس سبق

    علمِ عروض سے دل چسپی رکھنے والوں دوست یہ مضمون ضرور پڑھیں۔ یہ مضمون پر ڈاکٹر جواد علی کی عربی تصنیف ’’المفصل فی تاریخ العرب قبل الاسلام‘‘کے ایک باب کا اردو ترجمہ ہے۔ مترجم: عمر فاروق، ریسرچ ایسوسی ایٹ۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد۔ مذکورہ یونیورسٹی کا تحقیقی مجلہ ’’معیار‘‘ جلد نہم...
  15. محمد یعقوب آسی

    تعارف سلام باشد اردو محفل

    خوش آمدید جناب عزیز آبادی صاحب۔ کچھ براہوی زبان کا مختصر سا تعارف دیجئے گا۔ اس کا خط کونسا ہے، اور حروف ہجاء کون سے ہیں (فارسی، اردو)؟ اس کی لغت کس زبان کے قریب قریب ہے (بلوچی، فارسی، سندھی)؟ یہ کن علاقوں میں بولی جاتی ہے۔ براہوی ادب کے کچھ شاہکار نمونے؟ اور اپنی براہوی تصانیف کا تعارف (یہ آپ پر...
  16. محمد یعقوب آسی

    غزل (برائے اصلاح فنی و فکری)

    عمدہ کہا، جناب عزیز آبادی صاحب۔ خوش رہئے۔
  17. محمد یعقوب آسی

    کتب خانے کتابوں کی بیرون وطن منتقلی ، ایک لمحہ فکریہ

    ۔۔۔۔۔۔ میں چمن میں کیا گیا گویا دبستاں کھل گیا بلبلیں سن کر مرے نالے غزل خواں ہو گئیں ۔۔۔۔۔
  18. محمد یعقوب آسی

    کتب خانے کتابوں کی بیرون وطن منتقلی ، ایک لمحہ فکریہ

    علامہ صاحب (رحمہ اللہ) کی ایک نصیحت یاد آ گئی: حدی را تیز تر می خوان چو محمل را گراں بینی نوا را تلخ تر می زن چو ذوقِ نغمہ کم یابی کہتے ہیں کہ ہلاکو خان نے بغداد پر قبضہ کیا تو سب سے پہلے بغداد کی لائبریری کو سپردِ آتش کیا۔ اس کو تو قدیم دور کہا جاتا ہے، آج کے دور میں ’’اتحادی‘‘ فوجیں بغداد پر...
  19. محمد یعقوب آسی

    کتب خانے کتابوں کی بیرون وطن منتقلی ، ایک لمحہ فکریہ

    ما شاء اللہ ! بہت عمدہ گفتگو ہو رہی ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے صاحبو! کہ مجھے قاری گم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ کتاب سے شغف نہیں رہا، مان لیتے ہیں کہ میڈیا میں نئی چیزیں آئی ہیں، وہاں بھی وہ چیز جسے ’’کتاب‘‘ کہا جاتا ہے، ’’پڑھے لکھے‘‘ لوگوں کی توجہ نہیں پا رہی۔ ہم پر سب سے پہلا حق اللہ تعالٰی کی کتاب...
  20. محمد یعقوب آسی

    کتب خانے کتابوں کی بیرون وطن منتقلی ، ایک لمحہ فکریہ

    سید زبیر کہتے ہیں: میں نے جو زخم تازہ ہونے کی بات کی تھی، یہ ہے وہ بات! اور اس سے بہت قریبی تعلق ہے اس بات کا جو علامہ صاحب نے جوابِ شکوہ میں کی ہے۔ ع: راہ دکھلائیں کسے رہروِ منزل ہی نہیں بہت ممنون ہوں، آپ کا جناب سید زبیر صاحب۔
Top