واشنگٹن ہسپتال میں اس کی نگہداشت پر مصری ڈاکٹر البیومی مامور تھا، وہ ہیلری کلنٹن کا بھی خصوصی معالج ہے۔ ہارٹ سرجری ایک انتہائی حساس، پیچیدہ اور تکلیف دہ عمل ہوتا ہے۔ اس میں بچنے کے امکانات نوے فیصد بھی ہوں تب بھی موت کے خوفناک سناٹے مریض کے اعصاب پر مسلط ہوتے ہیں۔ ایسی کیفیت میں انسان جھوٹ نہیں...