نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    سانوں نہر والے پُل تے بُلا کے- مستنصر حسین تارڑ

    میرا نہیں خیال کہ یہ جو مخصوص جملے تھے وہ سعودیہ کے عام شہریوں کے لیے تھے یا عام شہری ان حرکتوں پر آ جائیں گے۔ باقی رہی اشرافیہ تو وہ ہر جگہ ایک جیسی ہی ہے، کسی ملک کسی مذہب کی اس میں تخصیص نہیں۔ اور سعودی اشرافیہ اب بھی جو کچھ کرتی ہے وہ شاید ہی کسی کے علم میں ہو۔ اس کے برعکس، خواتین کے حقوق...
  2. محمد وارث

    سانوں نہر والے پُل تے بُلا کے- مستنصر حسین تارڑ

    سعودی معاشرے میں کیا یہ "پروپوزڈ" تبدیلیاں خوش آئند نہیں ہیں؟
  3. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    متحرک فلمیں تو شروع ہی سے بن رہی تھیں، اسی وجہ سے ان کو "موویز" کہا جاتا تھا اور کہا جاتا ہے لیکن اس وقت اداکاروں کی آواز کی ریکارڈنگ یا ڈبنگ اور چلانے کا ذریعہ نہیں تھا سو ان کو "خاموش" فلمیں کہا جاتا تھا جیسے چارلی چپلن کی مشہور زمانہ ابتدائی فلمیں کہ ان میں صرف حرکت ہے آواز نہیں۔ اس کے بعد...
  4. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    انڈیا میں 'بولتی' فلموں کا آغاز 1930ء کی دہائی میں ہوا تھا۔ پہلی بولتی فلم 'عالم آرا' تھی تو جو 14 مارچ 1931ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ اور اس کے بعد سینماؤں کے نام بھی "ٹالکیز" میں رکھے جاتے تھے یعنی جہاں بولتی ہوئی فلموں کی نمائش ہو۔ اس فلم کو دکھانے والے سینما کا نام بھی "ٹالکیز" پر مشتمل ہے۔
  5. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    مولانا غلام رسول مہر کے صاحبزادے امجد سلیم علوی صاحب کی فیس بُک وال سے ایک فلم کا اشتہار جو روزنامہ انقلاب میں جولائی 1946ء میں چھپا تھا۔ اس میں فلم کو 'تصویر' کہا گیا ہے جو کہ پکچر کا لفظی ترجمہ ہے اور فلم سے زیادہ تشہیر اس میں موجود کلام کی گئی ہے۔ نہ کسی ہیروئن کی دلکش و دلفریب تصویر ہے اس...
  6. محمد وارث

    سادہ سا سوال ہے !

    بات غلط ہے لیکن چپ ہی رہیں، ہم بھی تو چپ ہی ہیں! :)
  7. محمد وارث

    سانوں نہر والے پُل تے بُلا کے- مستنصر حسین تارڑ

    یہی میں سوچ رہا تھا کہ تارڑ صاحب سے یہ بیچ کیسے پنہاں رہ گیا کہ وہ تو دُور دُور سے بھی ایسی چیز ڈھونڈ لیتے ہیں۔ اس 'بیچ' کا سوشل میڈیا پر کافی تذکرہ رہا تھا، یہ ٹیلی گراف کی خبر کا ربط۔
  8. محمد وارث

    سانوں نہر والے پُل تے بُلا کے- مستنصر حسین تارڑ

    واقعی، 'ماہی' کہیں رہ گیا ہے۔ ویسے 'ماہی' سے یاد آیا کہ سعودی شہزادہ صاحب نے ایک اعلیٰ قسم کا لگژری بیچ کھولنے کا عندیہ بھی دیا ہے جہاں خواتین پیراکی کا لباس یعنی 'بکنی' وغیرہ پہن سکیں گی!
  9. محمد وارث

    سادہ سا سوال ہے !

    دو کلو سوجی کی بریانی کھانے کے بعد منہ کی "سوج" اترے گی تو کوئی جواب دے سکے گا!
  10. محمد وارث

    ۔۔۔ایک نقطے نے ۔ ۔ ۔ ۔

    جی ہاں، کیونکہ میرے یہاں 11 سال پورے ہونے والے ہیں! مجھ سے پرانے مضروب تو ہیں، بتاتے نہیں! :)
  11. محمد وارث

    عام لطیفے

    اللہ ہی جانے "ڈیو" آپ کس کو کہتے ہیں! :)
  12. محمد وارث

    ۔۔۔ایک نقطے نے ۔ ۔ ۔ ۔

    خوشی ہوئی یہ پڑھ کر زیدی صاحب (چاہے آپ اسے کمینی سی خوشی سمجھیں) کہ اب گھر گھر میں مضروبینِ اردو محفل پائے جاتے ہیں! :)
  13. محمد وارث

    آنکھ، چشم، نین، دیدہ، نگاہ، نظر پر اشعار

    عجب کرشمہ بہار کا ہے نظر نظر جلوہ یار کا ہے
  14. محمد وارث

    ڈاکٹر عامر لیاقت حسین تحریک انصاف میں شامل

    ان کے تعارف کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ آپ ایم بی بی ایس ڈاکٹر بھی ہیں اور پی ایچ ڈی بھی، آپ 'سکالر' بھی ہیں اور صرف 'کالر' بھی۔ آپ سیاست دان بھی ہیں اور ہمہ دان بھی۔ آپ پارلیمنٹ کی سرکس کے بھی رکن رہے اور میڈیا کی سرکس کے بھی۔ کیا کیا تعریفیں کی جائیں ان کی کہ "بڑی نازک صورتحال ہے۔"! :)
  15. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بہ میزانِ نظر حُسن ترا با ماہ سنجیدم میانِ ایں و آں فرق از زمیں تا آسماں دیدم مرزا اصغر میں نے اپنی نظروں کے ترازو سے تیرے حُسن اور چاند کو تولا، میں نے اِن دونوں کے درمیان زمین و آسمان کا فرق دیکھا۔
  16. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رند جو ظرف اٹھا لیں وہی ساغر بن جائے جس جگہ بیٹھ کے پی لیں وہی میخانہ بنے اصغر گونڈوی
  17. محمد وارث

    ڈاکٹر عامر لیاقت حسین تحریک انصاف میں شامل

    انا للہ و انا الیہ راجعون :)
  18. محمد وارث

    سادہ سا جواب ہے!

    موسیقی کا اچھا ذوق ہونا بھی خدا کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے، اور یہ بھی ایک نکتۂ نظر ہے! :) دوسری رائے یہ ہے کہ شعرا عام طور اپنے کلام کی طرز خود بنانے کی بجائے اسے ترنم سے پڑھنا زیادہ پسند کرتے ہیں! :)
  19. محمد وارث

    سادہ سا سوال ہے !

    سادہ سا جواب ڈاکٹر صاحب، چچا سے پوچھ کر آپ کو بتا دوں گا۔ :)
Top