نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    خیال اور سوچ ؟

    شاعروں سے شاید کوئی بیر ہے آپ کا، آپ کو اچھی طرح علم ہے کہ یہ مصرع ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ آپ اپنی نوجوانی میں یہ غزل بھی سماعت فرماتے رہے ہونگے جو ذہن نے فَٹ سے نکال کر حاضر کر دیا لیکن نہ جانے کن بڑے بوڑھے کا نام لگا دیا آپ نے۔ :)
  2. محمد وارث

    مبارکباد یاز بھائی نو ہزاری

    آپ کو مبارک ہو یاز صاحب!
  3. محمد وارث

    8 ایسے جوس جو دنوں میں موٹاپا ختم کریں !

    سبحان اللہ کیا ہی مزیدار جُوس ہوگا کریلوں کا۔ کریلا تو سبزیوں کا بادشاہ ہے، ویسے مجھے تو لگتا ہے ان جوس والوں کے نزدیک پھلوں کا بادشاہ بھی کریلا ہی ہے! :)
  4. محمد وارث

    آج کی تصویر

    جی ابھی تک تو یہی خبر ہے۔ ویسے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بھی "نوٹس" لے لیا ہے!
  5. محمد وارث

    آج کی تصویر

    آنجہانی سٹیفن ہاکنگ کی چِتا انڈیا میں ایک "فنکشن" میں جلا دی گئی! :)
  6. محمد وارث

    8 ایسے جوس جو دنوں میں موٹاپا ختم کریں !

    ایک اور سادہ سا سوال۔ کیا آرٹیکل لکھنے یا شیئر کرنے والے یہ جوس بھی فی سبیل اللہ پیش کر رہے ہیں؟
  7. محمد وارث

    پاکستان سُپر لیگ 2018 ،میچ شیڈول اور رواں میچ پر تبصرے

    مزید برآں کہ اگر کچھ 'سکرپٹ' وغیرہ کا چکر ہوتا تو لاہوری قلندروں کے ساتھ سکرپٹ میں تیسری بار مسلسل اس طرح کی نہ ہوتی!
  8. محمد وارث

    پاکستان سُپر لیگ 2018 ،میچ شیڈول اور رواں میچ پر تبصرے

    درست فرمایا قبلہ، ہمیں اب "ڈکٹیشن" لینے کے سوا کچھ سوجھتا ہی نہیں۔ :)
  9. محمد وارث

    پاکستان سُپر لیگ 2018 ،میچ شیڈول اور رواں میچ پر تبصرے

    کراچی میچ جیت کر دوسرے نمبر پر بھی تو آ سکتا ہے!
  10. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خاک بھی سر پہ ڈالنے کو نہیں کس خرابہ میں ہم ہوئے آباد میر
  11. محمد وارث

    آج کی تصویر

    تفصیلی خبر (انگریزی) اور ویڈیو، ڈان نیوز کے اس ربط پر۔ پنجاب (سیالکوٹ) پولیس کی نئی وردی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
  12. محمد وارث

    لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

    اجازت نامہ! :)
  13. محمد وارث

    بری نگاہیں

    دو چار سال پہلے کے 'چلغوزے' یاد آ گئے۔
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ہمہ بر سینہ خورم تیرِ تو اے سخت کمان پیشِ تیرِ تو نباشد سپرے بہتر ازیں واقف لاہوری (بٹالوی) اے کڑی کمان والے، تیرے سارے کے سارے تیر میں اپنے سینے پر کھاتا ہوں، تیرے (مہلک) تیروں کے سامنے اس سے بہتر بھی کوئی سپر نہ ہوگی۔
  15. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تجھے اے جگر ہوا کیا کہ بہت دنوں سے پیارے نہ بیانِ عشق و مستی، نہ حدیثِ دلبرانہ جگر مُرادآبادی
  16. محمد وارث

    مبارک ہو یاز صاحب!

    مبارک ہو یاز صاحب!
  17. محمد وارث

    یہ وڈیو ضرور دیکھئے

    جی جو غلط بات عام اور رائج ہو جائے اس کو مان لیا جاتا ہے اور اس کو فصیح کو درجہ دے دیا جاتا ہے اور اسے غلط العام کہا جاتا ہے یعنی 'غلط العام فصیح'۔ لیکن غلط العوام بہرحال غلط ہے۔ راحیل صاحب نے جس بات کی تائید کی ہو گی اور یقینی طور پر صحیح ہی کی ہوگی وہ یہی غلط العام ہو گی غلط العوام نہیں۔ بر...
  18. محمد وارث

    یہ وڈیو ضرور دیکھئے

    اس میں شرط اہلِ زبان کی ہے وہ بھی اولین شرط۔ عوام میں تو بہت کچھ رائج ہے، مثال کے طور پر پنجاب کی کم و بیش دس کروڑ عوام، گرم کو گَرَم، برف کو بَرَف، وزن کو وَزَن، سُرخ کو سُرَخ وغیرہ بولتے ہیں اور یہی ان میں رائج ہے لیکن اب یہ نہ تو درست ہے اور نہ ہی معیار۔
  19. محمد وارث

    یہ وڈیو ضرور دیکھئے

    یہ تو بہت بنیادی نوعیت کی بات ہو گئی، اس طرح تو کسی بھی لفظ، بات، محاورے، روز مرہ، ضرب المثل، کہاوت پر اعتراض اٹھایا جا سکتا ہے۔ کسی چیز کو تو معیار ماننا ہوگا ورنہ پھر اتنے ہی معیار ہو جائیں گے جتنے انسان۔ جب اس چیز پر اتفاق ہو جائے کہ کسی چیز کو معیار ماننا ہوگا تو پھر اہلِ زبان اور ان کی لغات...
Top