نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    ویسے چوہدری صاحب، چچا کی بیٹی صرف مسلمانوں میں ہی غیر محرم ہے، وگرنہ یہودیوں، عیسائیوں، ہندوؤں وغیرہ میں تو وہ محرم ہے۔ یعنی "سکوپ" ہی ختم! :)
  2. محمد وارث

    یہ وڈیو ضرور دیکھئے

    یہ بات نہیں زیدی صاحب، جو جو اشعار آپ مجھے سنانا چاہ رہے ہیں میں خود ان کا قتیل ہوں سو سر ِتسلیم خم کرنے کے سوا کوئی چارہ ہی نہیں۔ باقی رہی بات عربی ضرب المثل کی تو وہ مستند تو وہی ہے جو میں نے درج کی اور جو لغات میں درج ہے، لیکن اگر آپ کو اپنے مخصوص نظریات اور رجحانات کی وجہ سے (سبک سے الفاظ...
  3. محمد وارث

    تو.کی جانے پھولیے مجھے

    ویسے درست پنجابی املا یوں ہے: "تُوں کی جانے بھولیے مَجھے"۔
  4. محمد وارث

    تو.کی جانے پھولیے مجھے

    آپ کو کچھ زیادہ ہی بد گمانی ہے زیدی صاحب، آپ نے جس رکن کے جملے کی طرف اشارہ کیا ہے، قرائن سے لگتا ہے کہ وہ آپ کے لیے نہیں تھا۔ آپ تو باقاعدہ بحال ہو کر تشریف لائے ہیں، جب کہ کچھ معطل اراکین بار بار نام بدل کر تشریف لائے ہیں، ایک تو سات آٹھ بار آ چکے، آپ نے یقینی طور پر ایسی کوئی حرکت نہیں کی۔...
  5. محمد وارث

    یہ وڈیو ضرور دیکھئے

    ویسے سچ ہی کہتے ہیں، شعر کسی بھی بحث میں اس وقت قولِ فیصل کے طور پر لائے جاتے ہیں جب قولِ فیصل نہ رہے! :)
  6. محمد وارث

    یہ وڈیو ضرور دیکھئے

    میں آج زد پہ اگر ہُوں تو خوش گمان نہ ہو چراغ سب کے بجھیں گے، ہوا کسی کی نہیں فراز
  7. محمد وارث

    یہ وڈیو ضرور دیکھئے

    مستند مستند ہی ہوتا ہے سر جی، تحریف شدہ اور مستعمل تو آنی جانی چیزیں ہیں۔
  8. محمد وارث

    یہ وڈیو ضرور دیکھئے

    مستند اور تحریف شدہ کا فرق بھی واضح ہو گیا ہوگا۔ :)
  9. محمد وارث

    یہ وڈیو ضرور دیکھئے

    زیدی صاحب لغت میں تو وہی ہے جو میں نے لکھا، لیکن آپ والا بھی مستعمل ہے اور شاید بعد کا رواج یافتہ ہے۔
  10. محمد وارث

    یہ وڈیو ضرور دیکھئے

    غلطیاں ہر انسان سے ہو جاتی ہیں کوئی بڑی بات نہیں، لیکن جیسے عربی میں کہتے ہیں کہ کلام الملوک ملوک الکلام، کہ بادشاہ کا کلام، کلاموں کا بادشاہ، اسی طرح یہ غلطیاں زیادہ نمایاں ہیں کہ سیاستدانوں کی غلطی، غلطیوں کی سیاستدان۔ :)
  11. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    آج کل شاید ساری دنیا ہی سکھوں کے دل جیتنے میں لگی ہوئی ہے۔ کینڈا کے وزیرِ اعظم صاحب فرماتے ہیں کہ اتنے بھارتی کابینہ میں سکھ وزیر نہیں جتنے میری کابینہ میں ہیں، اور اب یہ موازنہ کے بھارت میں سکھ شادی ایکٹ نہیں اور پاکستان میں ہے۔
  12. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    کر تو لوں لیکن ہجو سے ڈر لگتا ہے۔
  13. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    یہ چار غزلوں والی شادی "انٹرسٹنگ" ہے لیکن ہوتی کہاں ہے؟ :)
  14. محمد وارث

    آج کی تصویر

  15. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چمک اُٹھا تھا وہ چہرہ، دھڑک اُٹھا تھا یہ دل نہ اُس نے راستہ بدلا، نہ گھر گئے ہم بھی خالد احمد
  16. محمد وارث

    آپ کے مستعمل مجرب نسخے

    ہمارے ہاں مسئلہ یہ ہے کہ لوگ صرف غذائی ٹوٹکوں تک محدود نہیں رہتے (یہ عام طور پر بے ضرر ہی ہوتے ہیں لیکن مخصوص حالات میں یہ غذائی ٹوٹکے بھی خطرناک ہو سکتے ہیں جیسے اگر کسی کو ہائپر کلیمیا ہے اور اسے دہی میں کیلے ڈال کر کھلا دیں جو دونوں ہی پوٹاشیم سے بھرے ہوتے ہیں تو وہ بیچارہ موت کے منہ میں...
  17. محمد وارث

    پروٹیز بمقابلہ کینگروز: ٹیسٹ سیریز

    جیسے جیف ٹامسن (تھامسن) جس کے بقول اسے وکٹ پر پڑے بیٹسمین کا خون دیکھ کر لطف ملتا تھا اور للی جیسا شرارتی باؤلر بھی لیکن وہیں ہیڈلی، کپیل دیو، باب ولز، مارشل وغیرہ جیسے شریف فاسٹ باؤلر بھی تھے۔
Top