نتائج تلاش

  1. چوہدری لیاقت علی

    کب پانی گرنے سے خوشبو پھوٹی ہے ۔تہذیب حافی

    کب پانی گرنے سے خوشبو پھوٹی ہے مٹی کو بھی علم ہے بارش جھوٹی ہے اک رشتے کو لاپروائی لے ڈوبی اک رسی ڈھیلی پڑنے پر ٹوٹی ہے ہاتھ ملانے پر بھی اس پہ کھلا نہیں یہ انگلی پر زخم ہے یا انگوٹھی ہے اُس کا ہنسنا ناممکن تھا یوں سمجھو سیمنٹ کی دیوار سے کونپل پھوٹی ہے نوح سے پوچھو پیچھے رہ جانے والو ...
  2. چوہدری لیاقت علی

    کب پانی گرنے سے خوشبو پھوٹی ہے ۔تہذیب حافی

    کب پانی گرنے سے خوشبو پھوٹی ہے مٹی کو بھی علم ہے بارش جھوٹی ہے اک رشتے کو لاپروائی لے ڈوبی اک رسی ڈھیلی پڑنے پر ٹوٹی ہے ہاتھ ملانے پر بھی اس پہ کھلا نہیں یہ انگلی پر زخم ہے یا انگوٹھی ہے اُس کا ہنسنا ناممکن تھا یوں سمجھو سیمنٹ کی دیوار سے کونپل پھوٹی ہے نوح سے پوچھو پیچھے رہ جانے والو ...
  3. چوہدری لیاقت علی

    تہذیب حافی۔ٹوٹ بھی جاوں تو ترا کیا ہے

    ٹوٹ بھی جاوں تو ترا کیا ہے ریت سے پوچھ آئینہ کیا ہے اس کے سائے میں بیٹھنے سے قبل دیکھو دیوار پر لکھا کیا ہے ایک دریا کو پار کرنے کے بعد جیب میں ریت کے سوا کیا ہے پھر مرے سامنے اُسی کا ذکر آپ کے ساتھ مسئلہ کیا ہے تہذیب حافی
  4. چوہدری لیاقت علی

    تہذیب حافی۔چیختے ہیں در و دیوار نہیں ہوتا میں

    چیختے ہیں در و دیوار نہیں ہوتا میں آنکھ کُھلنے پہ بھی بیدار نہیں ہوتا میں ناؤ ہوں اور مرا ساحل سے بھی رشتہ ہے کوئی یعنی دریا میں لگاتار نہیں ہوتا میں خواب کرنا ہو سفر کرنا ہو یا رونا ہو مجھ میں اک خوبی ہے بیزار نہیں ہوتا میں کون آئے گا بھلا میری عیادت کے لیے بس یہی سوچ کے بیمار نہیں ہوتا...
  5. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی بغیر اِذن کسی سے کہاں چلا جائے ۔سعود عثمانی

    بغیر اِذن کسی سے کہاں چلا جائے جسے بھی زَعم ِ سفر ہو یہاں' چلا جائے رکو میں کوہِ فروزاں سے آگ لے آؤں یہ عہدِ شب نہ کہِیں بے نشاں چلا جائے یہ رسّیاں ہیں ترا رزق ' اے عصاے قلم ! چلے تو سب ہُنَر ِ ساحؐراں چلا جائے کھڑی ہے دونوں طرف خِشت ِ آب کی دیوار سو پانیوں کے کہیں درمیاں چلا جائے جو صِدق...
  6. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی نشیبِ عُمر ہے' کیسے یہاں چلا جائے۔سعود عثمانی

    نشیبِ عُمر ہے' کیسے یہاں چلا جائے چلا نہ جائے مگر کارواں چلا جائے ہے سبز جھیل کے اُس پار شہر زاد کا شہر اُدھر چلیں کہ سر ِ داستاں چلا جائے ؟ جَھمَک رہی ہے کسی قریہ ء جمال کی لَو تھکن بہت ہے مگر' ہم رَہاں !!! چلا جائے میں خود سے مِل ہی نہ پایا تری مَحبّت میں جہاں کوئی بھی نہ ہو' اب وہاں چلا...
  7. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی نظام ِ شام و سحر سے مفر بھی ہے کہ نہیں ۔ سعود عثمانی

    نظام ِ شام و سحر سے مفر بھی ہے کہ نہیں فصیل ِ درد ِ مسلسل میں در بھی ہے کہ نہیں سواد ِشام سے نورِ سحر کی منزل تک سوائے درد کوئی ہمسفر بھی ہے کہ نہیں تجھے یقین نہ آئے تو میری آنکھ سے دیکھ ترے جمال میں حسن ِ نظر بھی ہے کہ نہیں میں ایک لمحہء کیف ِ وصال مانگ تو لوں نہ جانے عمر مری اس قدر بھی...
  8. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی ابر ملبوس ِ آب تھا جیسے ۔ سعود عثمانی

    ابر ملبوس ِ آب تھا جیسے چاند کو کچھ حجاب تھا جیسے کل اچانک وہ یوں ملا مجھ کو کوئی پنہاں جواب تھا جیسے صفحہ صفحہ سفر تھا یادوں کا جلتی بجھتی کتاب تھا جیسے ادھ کھلی رات , ان کہے منظر راستا نیم تاب تھا جیسے چاندنی میں طلوع ہوتا ہوا رات کا آفتاب تھا جیسے گہری تاریکیوں میں بہتا ہوا ایک...
  9. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی لفظوں جیسی پاگل چاہت اس کی بھی ۔ سعود عثمانی

    لفظوں جیسی پاگل چاہت اس کی بھی غزلیں نظمیں بھیجنا عادت اس کی بھی لگتا تھا کہ اس سے باتیں کرتی ہے گم سم گم سم ایک محبت اس کی بھی سب میں رہنا 'سب سے دور نکل جانا بالکل میرے جیسی حالت اس کی بھی وہ تو جیسے میرے جسم کا حصہ تھا جھیلتا رہتا تھا میں وحشت اس کی بھی خواب کے بدلے اشک چکانے پڑتے ہیں...
  10. چوہدری لیاقت علی

    شاعری کیلنڈر ۔ 2016

    شاعری کیلنڈر کا اشتہار جو جلد ملک کے تمام اخبارات میں شائع ہو گا
  11. چوہدری لیاقت علی

    مجھ کو بے خوابی کی ٹہنی پر سسکتے دیکھتا رہتا ہے وہ۔ نثار ناسک

    مجھ کو بے خوابی کی ٹہنی پر سسکتے دیکھتا رہتا ہے وہ اپنی ہی بے دردیوں کو یوں مہکتے دیکھتا رہتا ہے وہ صورت مہتاب رہتا ہے مرے سر پر سفر کے ساتھ ساتھ مجھ کو صحرا کی اداسی میں بھٹکتے رہتا ہے وہ پیڑ کی صورت کھڑا رہتا ہے میری موج کی سرحد کے پاس میرے سر پر دھوپ کے نیزے چمکتے دیکھتا رہتا ہے وہ رات تھک...
  12. چوہدری لیاقت علی

    خورشید رضوی پہچان

    کہیں تم ملو تو مسائل کو الجھا ہوا چھوڑ کر ہم علائق کی زنجیر کو توڑ کر ہم چلیں اور کنج چمن میں کہیں سایہ تاک میں بیٹھ کر بھولے بسرے زمانوں کی باتیں کریں اور اک دوسرے کے خدوخال میں اپنے کھوئے ہوئے نقش پہچان کر محو حیرت رہیں اور نرگس کی صورت وہیں جڑ پکڑ لیں خورشید رضوی
  13. چوہدری لیاقت علی

    سنو مسافر! سرائے جاں کو تمہاری یادیں جلاچکی ہیں ۔ عزیز نبیل

    سنو مسافر! سرائے جاں کو تمہاری یادیں جلاچکی ہیں محبّتوں کی حکایتیں اب یہاں سے ڈیرا اٹھاچکی ہیں وہ شہرِ حیرت کا شاہزادہ گرفتِ ادراک میں نہیں ہے اس ایک چہرے کی حیرتوں میں ہزار آنکھیں سماچکی ہیں ہم اپنے سرپر گزشتہ دن کی تھکن اٹھائے بھٹک رہے ہیں دیارِ شب! تیری خواب گاہیں تمام پردے گراچکی ہیں...
  14. چوہدری لیاقت علی

    بس یونہی اک وہم سا ہے واقعہ ایسا نہیں ۔ انور مسعود

    بس یونہی اک وہم سا ہے واقعہ ایسا نہیں آئینے کی بات سچی ہے کہ میں تنہا نہیں بیٹھئے، پیڑوں کی اُترن کا الاو¿ تاپئے برگ سوزاں کے سوا درویش کچھ رکھتا نہیں اپنی اپنی سب کی آنکھیں، اپنی اپنی خواہشیں کس نظر میں جانے کیا جچتا ہے، کیا جچتا نہیں چین کا دشمن ہوا اک مسئلہ، میری طرف اس نے کل دیکھا تھا...
  15. چوہدری لیاقت علی

    جاتے ہوئے ادھر بھی وہ جانا نہ ہوگیا۔ شیخ ظہور الدین حاتم

    جاتے ہوئے ادھر بھی وہ جانا نہ ہوگیا آئینہ خانہ دل کا پری خانہ ہوگیا لکھتا تھا سوزِ دل کا میں اس شمع رو کے تئیں کاغذ بھی تاوکھا پر پروانہ ہوگیا زنجیر زلف کی ترے حلقوں میں یک بیک دل سا سیانہ دیکھتے دیوانہ ہوگیا ایسا گرا میں اس کی نظر سے کہ بعدِ مرگ میرے کبھو مزار تلک آ نہ ہوگیا اس ناقدر شناس...
  16. چوہدری لیاقت علی

    شکستہ پا ہیں مگر پھر بھی چلتے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر اسلم انصاری

    شکستہ پا ہیں مگر پھر بھی چلتے جاتے ہیں یہ کون لوگ ہیں، گر کر سنبھلتے جاتے ہیں عجب نہیں کہ نظامِ جہاں بدل جائے خیال و حرف کے رشتے بدلتے جاتے ہیں کوئی بچا نہیں پاتا ہے اپنی ہستی کو سبھی اسی کی تمنا میں ڈھلتے جاتے ہیں بہت ہی کم ہیں جنھیں پاسِ حُرمتِ گُل ہے وگرنہ لوگ تو اکثر مسلتے جاتے ہیں جو...
  17. چوہدری لیاقت علی

    میں نے روکا بھی نہیں اور وہ ٹھہرا بھی نہیں ۔ ڈاکٹر اسلم انصاری

    میں نے روکا بھی نہیں اور وہ ٹھہرا بھی نہیں حادثہ کیا تھا جسے دل نے بھلایا بھی نہیں جانے والوں کو کہاں روک سکا ہے کوئی تم چلے ہو تو کوئی روکنے والا بھی نہیں دور و نزدیک سے اٹھتا نہیں شورِ نجیر اور صحرا میں کوئی نقشِ کفِ پا بھی نہیں بے نیازی سے سب ہی قریہِ جاں گزرے دیکھتا کوئی نہیں ہے کہ تماشا بھی...
  18. چوہدری لیاقت علی

    انداز بیاں لاکھوں ہیں، افسانہ وہی ہے ۔ شمیم نعمانی

    انداز بیاں لاکھوں ہیں، افسانہ وہی ہے ذرے ہیں وہی، جلوہ جانانہ وہی ہے ہر بار بدل دیتا ہوں دامان تمنا لیکن مرا انداز گدایانہ وہی ہے نیت کے تقاضے مجھے جینے نہیں دیتے پیمانہ وہی، گردش پیمانہ وہی ہے ہر شمع نئے بھیس میں آتی ہے تو آئے انداز جنوں کا وہی، پروانہ وہی ہے شمیم نعمانی ملک کے مایہ ناز...
  19. چوہدری لیاقت علی

    سیماب اکبر آبادی دل کی بساط کیا تھی نگاہ جمال میں ۔ سیماب اکبر آبادی

    دل کی بساط کیا تھی نگاہ جمال میں اک آئینہ تھا ٹوٹ گیا دیکھ بھال میں صبر آہی جائے گر ہو بسر ایک حال میں امکاں اک اور ظلم ہے قید محال میں تنگ آکے توڑتا ہوں طلسم خیال کو یا مطمئن کرو کہ تمھیں ہو خیال میں بجلی گری اور آنچ نہ آئی کلیم پر شاید ہنسی بھی آگئی ان کو جلال میں عمر دو روزہ واقعی خواب و...
  20. چوہدری لیاقت علی

    شاعری کیلنڈر 2016

    سال نو کا آغاز ۔ فضلی سنز کی منفرد تخلیق شاعری کیلنڈر کے ساتھ 366 دن366 غزلیں/نظمیں دل کو چھو لینے والی شاعری کا ایک حسین مرقع مسلسل اشاعت کے گیارہ سال شاعری انتخاب اپنا تھا شاعری کیلنڈر 2016 انتحاب چوہدری لیاقت علی نظر ثانی عزیز نبیل (قطر) ان احباب کا کلام اورتعاو ن شامل رہا نصیر...
Top