نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    ادب دوست ! حتاس میں خوش آمدید! :grin:
  2. ظہیراحمدظہیر

    تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    ارے صاحب اجازت کیسی۔ بے تکلفی کی محفل ہے ۔گفتگو جاری رکھئے ۔ تعارف بھی توگفت و شنید ہی کا بہانہ ہے ۔ :):):) ٹیگ: سید عاطف علی ، ادب دوست
  3. ظہیراحمدظہیر

    ہفتۂ شعر و ادب - لطافت کدہ

    سینہ گزٹ میں ایسا تو ہوتا ہی ہے ۔ :) امروہوی صاحب نے تو اشعار پابند ہی کہے ہوں گے۔ بس آپ اور ہم تک آتے آتے بے وزنے ہوگئے ۔ یقیناً اس میں کچھ حصہ میری یاد داشت کا بھی ہے ۔ اسی لئے لکھا تھا کہ دو اشعار یاد رہ گئے اور وہ بھی ٹوٹے پھوٹےسے۔ویسے خونِ عاشقاں والے اشعار تو ٹھیک ہیں ۔ آخری مصرع کے شروع...
  4. ظہیراحمدظہیر

    ہفتۂ شعر و ادب - لطافت کدہ

    بیری ہیٹھ نشستہ بودم ہک بھینڈ آئی کھڑکاندی ہیڈ آئی ناٹ اگوں تے بھجدا تے بھینڈ میکوں لگ جاندی ترجمہ: میں ایک بیری کے نیچے بیٹھا تھا کہ ایک ڈھیلا کھڑکھڑاتا ہوا ( بیری پر) آیا ۔ اگر میں آگے کی طرف نہ بھاگتا تو وہ ڈھیلا مجھے لگ جاتا ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    ہفتۂ شعر و ادب - لطافت کدہ

    میرے انٹر کے زمانےکا ایک قریبی دوست رضا بیگ تھا ۔ رضا کے والدین نے ایران سے ہجرت کی تھی ۔اور اس کے والد والیانِ ریاست خیرپور کے دربار میں چاکری کرتے تھے ۔ والیانِ خیرپور یعنی تالپور گھرانہ مذہباََ شیعی تھا اور ہمیشہ اہلِ تشیع کی سرپرستی میں آگے آگے رہا ۔ یہ قصہ مجھے رضا بیگ ہی نے سنایا کہ رئیس...
  6. ظہیراحمدظہیر

    ہفتۂ شعر و ادب - لطافت کدہ

    ایک مشاعرے میں جوش ملیح آبادی اپنا کلام سنارہے تھے ۔ راجندر سنگھ بیدی سامعین میں شامل تھے ۔ ایک شعر سن کر بولے ۔ " دیکھو یہ شخص پٹھان ہو کر کتنے اچھے شعر پڑھ رہا ہے ! " جوش صاحب کہاں چوکنے والے تھے ۔ برجستہ بولے ۔ " اور ا سے دیکھو ۔ سکھ ہو کر کتنی اچھی داد دے رہا ہے !"
  7. ظہیراحمدظہیر

    برقی کتابیں اپنے سسٹم میں کیسے محفوظ کی جائیں ؟

    کاشف اختر بھائی !آپ مطلوبہ کتاب کو کھول کر ہائی لائٹ کرلیں اورمتن کاپی کرنے کے بعد مائکروسافٹ ورڈ میں چسپاں کرلیں ۔ اس کے بعد چاہیں تو اسے ورڈ میں ہی محفوظ کرلیں یا پھر اس کی پی ڈی ایف فائل بنالیں۔ یہ طریقہ آزمودہ ہے ۔ چسپاں کرنے کے بعد تھوڑی بہت مشکل فارمیٹنگ کی ہوتی ہے لیکن وہ آپ درست کرسکتے...
  8. ظہیراحمدظہیر

    ہفتۂ شعر و ادب - لطافت کدہ

    جوش صاحب کے متعلق مشہور ہے کہ ایک مشاعرے میں وہ ایک نوآموز شاعر کی معمولی سی غزل پر بہت پرجوش انداز میں داد دیئے چلے جارہے تھے۔ وہ ہر شعر پر جھوم جھوم کر اور اچھل اچھل کر واہ واہ کررہے تھے ۔ ان کے ایک معاصر شاعر نےسرگوشی کر کے حیرت سے پوچھا کہ جوش صاحب یہ آپ کیا کررہے ہیں؟ جوش نے داد جاری رکھتے...
  9. ظہیراحمدظہیر

    تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    تو لیجئے جناب ! حلقہء تارکین ِ اندرونِ سندھ کا قیام عمل میں آتا ہے ۔ :D خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے تین
  10. ظہیراحمدظہیر

    تعارف تعارف ۔۔۔

    خوش آمدید جناب محمد جنید صاحب !
  11. ظہیراحمدظہیر

    تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    بالکل جناب آپ ہی کا بھائی ہوں اس معاملے میں ۔ اب یہی حال میرا بھی سمجھئے ۔ بائیس سال گھر سے دور رہ کر سندھی تو سندھی اردو بھی کند ہوگئی ہے۔ :):)
  12. ظہیراحمدظہیر

    تعارف میں حسیب ہوں ...

    خوش آمدید جناب حسیب احمد حسیب صاحب!
  13. ظہیراحمدظہیر

    تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    محمداحمد بھائی ۔ سندھی آتی ضرور ہے لیکن اتنی نہیں کہ سنجیدگی سے کچھ لکھا جاسکے۔ سمجھ لیتا ہوں ، بول بھی سکتا ہوں اور کچھ لکھ پڑھ بھی سکتا ہوں ۔ میری مادری زبان چونکہ اردو ہے اس لئے فطری طور پر اردو ہی میں لکھنا پڑھنا زیادہ رہا ہے ۔ سندھی تو حیدرآباد میں رہائش کے سبب سیکھنے کا موقع مل گیا ۔ میرے...
  14. ظہیراحمدظہیر

    تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    تمام احباء کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ۔ اللہ تعالیٰ آپ تمام اچھے لوگوں کو خوش و خرم رکھے !
  15. ظہیراحمدظہیر

    تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    تمام محفلین کو السلام علیکم ! اب جبکہ میں اندر آکر آرام سے بیٹھ چکا ہوں تو حسبِ دستور اپنا تعارف کرادوں ۔:) نام ظہیر احمد ہے۔ ظہیرتخلص کرتا ہوں ۔ سندھی ہوں ۔ تعلق حیدرآباد سے ہے کہ جہاں والدین ۱۹۴۷ میں مہرولی(دہلی) چھوڑنے کے بعد آبسے تھے ۔ طب کے پیشے سے منسلک ہوں ۔ پچھلے بائیس سالوں سے...
  16. ظہیراحمدظہیر

    نہیں ہوتی وہاں رحمت خدا کی

    بہت خوب !! کئی اشعار اچھے ہیں ۔ لیکن ایک دو اشعار غزل کی عام روایت سے ہٹ کر ہیں ۔ مثلاً کرپشن والا شعر۔ ایسے اشعار عموماً ہزل میں ملتے ہیں ۔ اسے نکال دیں تو اچھا ہے ۔ مندرجہ ذیل شعر سمجھ میں نہیں آیا ۔ شاید کوئی ٹائپو ہے ۔ تڑَپ نا آشنا ہو تار؟ کیوں ہو! مریضِ عشق کو حاجت شفا کی؟
  17. ظہیراحمدظہیر

    شاذ تمکنت آج حضورِ یار ہم عرضِ وصال لے چلے۔۔شاذتمکنت

    واہ ، واہ! کیا بات ہے ۔ عندلیب صاحبہ یہ غزل شریکِ بزم کرنے کا بہت شکریہ۔
Top