نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    جب بہ تقریبِ سفر یار نے محمل باندھا

    :zabardast1::good: بہت خوبصورت!!بہت دلکش ہے ۔ پس منظر میں رنگوں کی آمیزش بہت پسند آئی ۔ٹیکسچر بہت عمدہ ہے اور فریم تصویر کی مناسبت سے عمدہ لگ رہا ہے ۔ بہت داد!!
  2. ظہیراحمدظہیر

    بازیچۂ اطفال ہے دنیا مرے آگے

    بہت عمدہ عاطف سعد۔ اللہ کرے زور برش اور زیادہ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    گزر چکا ہے زمانہ وہ انکساری کا

    حمیرا عدنان پھر سے دیکھ لیجیئے ۔ نقل کرنے میں کہیں غلطی نہ ہوئی ہو ۔ کئی مصرعے وزن سے خارج ہیں اور منظر بھوپالی سے ایسی اغلاط متوقع نہیں۔ نیز املا بھی درست کر لیجئے ۔ شریک کرنے کا شکریہ ۔ لیکن پڑھ کر مزا نہیں آیا ۔:):):):)
  4. ظہیراحمدظہیر

    آخر نامہ

    بہت اچھی نظم ہے !! ایک اہم معاشرتی مسئلے پر اچھے انداز میں قلم اٹھایا ہے آپ نے۔ اللہ تعالیٰ سب کی جنتوں کو اپنی امان کے سائے میں رکھے ! آمین ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی غزل: بہم جو دست وگریباں یہ بھائی بھائی ہے٭ نظرؔ لکھنوی

    تابش صاحب ۔ ان دو اشعار کی زبان بقیہ اشعار کی نسبت صاف اور واضح نہ تھی اس لئے خیال گزرا کہ شاید نقل کرنے میں کچھ کمی بیشی ہوگئی ہو ۔ اب آپ نے یقین دہانی کرائی ہے تو تسلی ہوگئی۔ مطلع کا مصرع ثانی مبہم سا لگا ۔ مجھے لگا کہ شاید اس میں ’’ غور کرے‘‘ کے بجائے ’’غورکرو‘‘ کے الفاظ ہوں ۔ چیک کرنے کا...
  6. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی غزل: بہم جو دست وگریباں یہ بھائی بھائی ہے٭ نظرؔ لکھنوی

    واہ صاحب!کیا بات ہے ۔مقطع پسند آیا ۔ تخلص کا یوں استعمال کس قدر اچھا ہے!! آپ سے گزارش ہے کہ مطلع اور دوسرے شعر کا اصل سے تقابل کرلیجئے ۔ مجھے یقین ہے کہ نقل کرنے میں کوئی غلطی ہوئی ہے ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    کبھی آوارہ و بے خانماں عشق

    میرا مقصد آپکی اردو پر تبصرہ آرائی بالکل نہیں ہے ۔ اگر آپ نے کوشش کرکے اردو سیکھی ہے تو آپ لائق تحسین ہیں ۔ یہ تو قابل رشک بات ہے ۔ اللہ تعالیٰ دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ۔ ظاہر ہے کہ آپکا شعبہ مصوری ہے اور مصور سے یہ توقع رکھنا کہ وہ زبان دان بھی ہوگا زیادتی ہے۔ اکثر اچھے گلوکار غزل گانے...
  8. ظہیراحمدظہیر

    کبھی آوارہ و بے خانماں عشق

    عاطف ، اگر میں کسی کام آسکوں تو حاضر ہوں ۔ تصویر کشی شروع کرنے سے پہلے شاعری مجھے ایمیل کردو تو میں املا وغیرہ پر نظر ڈال لوں گا ۔ اگر مناسب سمجھو تو ذاتی پیغام بھیج کر میرا ایمیل لے لو۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    ڈیجیٹل کیلیگرافی:قل ھو اللہ احد۔۔

    ماشاءاللہ ۔ کیا خوبصورت ہے ۔ بہت عمدہ!! یہ آپ نے بہت اچھا کیا کہ فونٹ کا نام اور سوفٹویئر کا نام بھی لکھ دیا ۔ اس سے مجھ جیسے مبتدیوں کا بھلا ہوتا ہے ۔ کچھ سیکھنے کو مل جاتا ہے۔ کچھ اور عطا کیجئے ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    آئینہ کوئی شے ہے نہ صحرا میرے آگے

    واہ واہ!! بھئی یہ تو کمال کی مصوری ہے !! کیا ہنر ہے آپ کے ہاتھ میں !!! ماشاء اللہ ۔ چشم بد دور! لیکن پھر وہی ایک چھوٹی سی بات کہ شاعری املا کی غلطیوں سے بھرپور ہے ۔ نہیں معلوم کہ یہ غلطیاں شاعر کی ہیں یا کلام کو نقل کرنے والے کی ۔ بہرحال آپکا فن دیکھ کر تو دل باغ باغ ہوجاتا ہے لیکن جب اشعار...
  11. ظہیراحمدظہیر

    ایک غزل۔۔ احباب کے ذوقِ نظر

    ہا ہا ہا ۔ کیا خوب پکڑا ہے بھائی:laugh1: ۔ بیشک برا نہ مانیں درست ہے ۔ برا نہ منائیں تو شاید غلط العوام قسم کی کوئی چیز ہے ۔ لگتا ہے اب نیٹ گردی کم کرنی پڑے گی۔ زبان بگڑ رہی ہے ۔ :sinister:
  12. ظہیراحمدظہیر

    جنازہ نکلا ہے تہذیب کا

    :):):)طاہر صاحب۔ اسے " نثری نظم " کے زمرے میں رکھئے۔ شعر تو کلام موزوں ہی کو کہا جاتا ہے۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    ایک غزل۔۔ احباب کے ذوقِ نظر

    اگر برا نہ منائیں تو کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ اس دھاگے کے عنوان کا کیا مطلب ہے؟ میں نے ایسا پہلے کہیں نہیں سنا۔ البتہ ذوق کی نذر تو بہت عام ہے۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    صبر اور ضبط کی دیوار اُٹھائی جائے ۔۔ غزل اصلاح کے لئے

    یا تو وعدہ نہ کرو ، کرلو تو پھر یاد رہے اس مصرع میں رہے کے بجائے رکھو فصیح تر ہوگا۔ دونوں جملوں کے صیغہء فعل میں مطابقت رکھنے سے زبان صاف اور رواں ہوجاتی ہے۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    صبر اور ضبط کی دیوار اُٹھائی جائے ۔۔ غزل اصلاح کے لئے

    ناز برداری کرنا اردو میں ملتا ہے اور اسے بھی متبادل کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    صبر اور ضبط کی دیوار اُٹھائی جائے ۔۔ غزل اصلاح کے لئے

    راحیل فاروق صاحب کے تمام نکات سے متفق ہوں۔ بعینہ اسی قسم کی باتیں میرے بھی ذہن میں آئیں یہ غزل پڑھتے وقت۔ ایک اور بات یہ کہ سر تسلیم خم کرنا درست محاورہ ہے۔ سر تسلیم کو خم کرنا مستعمل نہیں۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    کبھی آوارہ و بے خانماں عشق

    عاطف سعد ! رنگوں کا امتزاج بہت خوب ہے ۔ بہت اچھے!!! آپ کے مداحوں میں شامل ہوں اور بہت شوق سے آپ کا کام دیکھتا ہوں ۔ لیکن بعض دفعہ چھوٹی موٹی خامیاں فن پارے کا مزا کرکرہ کردیتی ہیں ۔ لفظ شاہ میں ’’ہ‘‘ کے نیچے زیر ہونا چاہیئے ۔نستعلیق میں عریاں کا عین اور اقبال کا قاف کشیدہ نہیں کرنا چاہیئے ۔ یہ...
  18. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر احمد کی جانب سے تمام شرکاء محفل کو السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    ظہیر احمد کی جانب سے تمام شرکاء محفل کو السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
Top