نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کیا بات ہے !!! سبحان اللہ ، سبحان اللہ ! وارث بھائی بہت خوب انتخاب ہے ! یہ لوگ اپنی زندگی اور اپنے ماحول سے شاعری کشید کیا کرتے تھے۔ فارسی اور عربی شعرا ء نے فطرت اور ماحول کے تمام عناصر کو عموما اپنی شاعری کا جز بنایاہے ۔ لیکن نمعلوم کیوں اردو شعراء نے اپنی غزل کے لوازمات کو بس ایک خاص...
  2. ظہیراحمدظہیر

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    :):):) فکر نہ کریں ۔ آپ کے بلاگ پر جاتا رہوں گا ۔میری پسند کی بہت ساری چیزیں نظرآرہی ہیں اس پر ۔ لیکن وقتا فوقتا نستعلیق کا شکوہ بھی کرتا رہوں گا کہ بچپن تختیاں لکھتے اورایک عمر اسی خط میں کتابیں پڑھتے گزاری ہے ۔ ہٹتی نہیں ہے آنکھ سے کافر لگی ہوئی :)
  3. ظہیراحمدظہیر

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خامے کے لئے تحریر کے بجائے " تقریر کردن مشکل است" بہت اچھا استعمال ہوا ہے زخم ِ زبان کی رعایت سے ۔ واہ!
  4. ظہیراحمدظہیر

    میں نے اقبال کو بس تھوڑا سا دریافت کیا تھا - کالم از نصرت جاوید

    اقبال کے یومِ ولادت پر قومی تعطیل ہونی چاہئے یا نہیں اس بارے میں تو میری کوئی رائے نہیں ۔ لیکن اس کالم کے کچھ حصے اچھے لگے۔ خصوصا فیض ، اقبال اور صوفی تبسم کا تذکرہ مسکراہٹیں بکھیر گیا ۔ مجھے پہلی دفعہ یہ بات معلوم ہوئی کہ فیض صاحب نے اقبال کے فارسی کلام کا ترجمہ کیا تھا۔ کیا یہ منظوم ترجمہ تھا؟...
  5. ظہیراحمدظہیر

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    تصور کو کس زمانے میں پہنچادیا آپ نے یہ لکھ کر۔ شریک کرنے کا بہت شکریہ ۔ حسان خان آج آپ کے بلاگ جریدہء عالم پر جانے کا اتفاق ہوا ۔ بہت شوق سے کچھ چیزیں پڑھیں اور لطف لیا ۔ لیکن کیا وجہ ہے کہ تحریر نستعلیق کے بجائے کسی نسخ نما فونٹ میں ہے ؟ پڑھنے کی رفتار بھی کم رہی اور کچھ الجھن سی بھی ہوتی رہی...
  6. ظہیراحمدظہیر

    فارسی شاعری خندان اگر نمی‌کنی، گریان مکن مرا - تاجک شاعر لائق شیرعلی (مع اردو ترجمہ)

    حسان خان آپ کی فارسی دانی پر رشک آتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نظر ِ بد سے محفوظ رکھے ۔ وارث صاحب اور آپ یہ بہت ہی مفید اور معیاری کام کررہے ہیں ۔ علم و ادب کے یہ موتی یونہی بکھیرتے رہئے ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    بوجھ

    بہت بہت شکریہ ابنِ منیب ! ڈاؤنلوڈ کرلی ہے ۔ بہت نوازش!
  8. ظہیراحمدظہیر

    فیملی ٹری

    بہت اچھا ہے۔ کیا بات ہے۔ بس املا کی اغلا ط یا ٹائپوز کو ایک نظر دیکھ لیجئے۔ مزا کرکرا ہوجاتا ہے تحریر کا۔ :)
  9. ظہیراحمدظہیر

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    :):):) جی بالکل۔تصحیح کا شکریہ۔ کرننگ درست کرنے کی کوشش میں ں غائب ہو گیا۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رفتی بہ بزم ِ غیر نکو نامیء تو رفت ناموسِ صد قبیلہ زیک خامیء تو رفت اکنو اگر فرشتہ نکو گویدت چہ سود در شہر صد حکایتِ بدنامیء تو رفت تم بزمِ غیر میں جا شریک ہوئے تو تمہاری ساری نیک نامی جاتی رہی ۔ تمہاری اس ایک غلطی سے کتنے قبیلوں کی ناموس مٹ گئی ۔ اب اگر فرشتہ بھی ( زمین پر )آکر تمہیں نیک نام...
  11. ظہیراحمدظہیر

    بوجھ

    بھئی یہ کمال کی تحریر ہے ! دل کو چھونے والی بات !! کچھ اور عطا کیجئے نوید رزاق بٹ صاحب
  12. ظہیراحمدظہیر

    اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ

    اب جبکہ سب ہی اپنا دکھڑا رورہے ہیں تو مجھے بھی یہ بتانے میں کوئی عار نہیں کہ یہ خادم بھی اے ٹی ایم زدگان میں سے ہے ۔ ویسے راحیل فاروق بھائی جس مشین کی آپ بات کر رہے ہیں اس میں واقعی کوئی مسئلہ ہے ۔ میں نے چھ ہزار نکلوائے تھے تو وہ پانچ ہزار نکلے ۔ پتہ نہیں بقیہ ایک ہزار روپے کدھر گئے ۔ کوئی...
  13. ظہیراحمدظہیر

    اردو کتابوں کی اسکیننگ-ایک دیرینہ خواب کی تکمیل میں مزید پیش رفت

    راشد اشرف صاحب یہ واقعی بڑا کام ہے اور اس کے لئے آپ کی جتنی تحسین کی جائے کم ہے۔ :good1::good1: ایسے مفید کام کرنے والے کم ہی ہوتے ہیں ۔ ورنہ ہم لوگ تو صرف زبانی جمع خرچ تک ہی محدود ہیں ۔ امید رکھتا ہوں کہ جلد ہی ان کتب تک عوام الناس کی رسائی ہوسکے گی ۔ آپ کے بہت دعائیں ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    دل میں ہے دوست کا مکان بھلا

    ہائے قاتل کا ہم نوا ہے دل اب کہاں سے بچے گی جان بھلا؟ کیا بات ہے!! بہت ہی اعلیٰ !! اب ایسے شعر کون کہتا ہے۔ واہ! اگر آپ مجھ سے چھوٹے ہیں تو جیتے رہیئے اور اگر بڑے ہیں تو کچھ اورجیتے رہیئے ۔ :):):):)
  15. ظہیراحمدظہیر

    اس کی آنکھوں میں مچلتی، بے زبانی، ان کہی ۔۔ ایک غزل

    کاشف بھائی اچھا تجربہ ہے ۔ لیکن کئی اشعار میں ردیف نبھ نہ سکی اور بے ربط و بے محل معلوم ہوتی ہے ۔ نیز اسی ردیف کی وجہ سے کچھ اشعار میں ایک داخلی تضاد اور ابہام سا پیدا ہورہا ہے۔ مثلاً لفظِ الفت دل پہ لکھ کر، کی شرارت اس نے یوں دو شرائط اس پہ رکھ دیں، غیر فانی، ان کہی یہاں ان کہی کے بجائے...
  16. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔ جا کے پچھتائیں گے، نہ جا کے بھی پچھتائیے گا ۔ محمد احمدؔ

    بہت خوب احمد بھائی ۔ کیا بات ہے ! کئی اشعار پسند آئے۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    مداری

    بہت خوب راحیل بھائی ۔ کیا نکتہ آفرینی ہے! یعنی بنا کر مداری کا ہم بھیس غالب تماشائے اہلِ نظر دیکھتے ہیں :) :)
  18. ظہیراحمدظہیر

    نہیں...

    تابش صدیقی صاحب ! بہت شکریہ ایسے اہم موضوع پر یہ تحریر لکھنے کا ۔ میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے :good1::good1:
  19. ظہیراحمدظہیر

    بات اب ضبط سے باہر ہے، مجھے رونے دو

    بات اب ضبط سے باہر ہے مجھے رونے دو کیا بات ہے صاحب ! بہت خوب۔
Top