نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ہفتۂ شعر و ادب - لطافت کدہ

    یہ دھاگا میرے پسندیدہ دھاگوں میں سے ایک ہے ۔ یعنی دھاگوں میں ہے عمدہ دھاگا :):):) اس لطافت کدے میں کچھ نمک میں بھی شامل کرنا چاہوں گا ۔ بہت پہلے کی بات ہے ۔ کراچی مرحوم میں ایک مشاعرہ ہورہا تھا ۔ ایک نوجوان شاعر کو دعوتِ کلام دی گئی تو وہ مائک پر آکر گویا ہوئے ۔ ’’ ایک غزل کے کچھ اشعار...
  2. ظہیراحمدظہیر

    کلامِ نصر بخطِ مہر۔۔

    بہت ہی خوبصورت نقش گری ہے ۔ اور خط کی تو بات ہی کیا !! سبحان اللہ!!! اگر برا نہ مانیں تو میری رائے میں پہلا مصرع یوں زیادہ رواں ہوگا : نہ تھا حسن و عشق سے آشنا ، مجھے ساز و سُر کی خبر تھی کیا
  3. ظہیراحمدظہیر

    رباعی برائے توجہ اساتذہ و دیگر احباب ؟

    اچھا ہے ! خوب! اگر بال کی کھال نکالی جائے تو دو نکات فوراً ذہن مین آتے ہیں ۔ ایک تو یہ کہ کوئی اندیشہ ، ذرا اندیشہ اور کچھ اندیشہ تو روزمرہ میں ہیں لیکن کچھ بھی اندیشہ غیر فصیح ہے ۔ دوسری بات یہ کہ آخری مصرع میں داخلی تضاد لگتا ہے ۔ زہر افشانی کرنا اور ساتھ سا تھ دوستانہ ہنسی ہنسنا بظاہر...
  4. ظہیراحمدظہیر

    کر کے حج کئی دل قابو میں نہ آیا تو کیا مزہ

    بیٹا ! یہ بات قابلِ تحسین ہے کہ آپ نے ایک شعری کاوش کی ۔ ابتدا میں سب ایسی ہی شاعری کرتے ہیں ۔ لیکن کسی بھی ہنر یا فن کی طرح شاعری بھی بہت محنت مانگتی ہے ۔ آپ مستقبل میں اپنی تخلیقات کو اصلاح کے زمرے میں پوسٹ کریں تاکہ احباب آپ کی رہنمائی کرسکیں ۔ آپ کو اچھے برے سبھی قسم کے تبصرے ملیں گے...
  5. ظہیراحمدظہیر

    کیا میں بیمار ہوں

    نہیں حمیرا عدنان ! ایسی کوئی بات نہیں ۔ آپ نہ صرف اچھی انسان ہیں بلکہ ایک صاف دل کی مالک انسان ہیں ۔ گائے بھینس کا ذکر تو محض گھنٹی کا سائز بتانے کے لئے کیا تھا تاکہ آپ اسکول کی چھٹی کرانے والی گھنٹی پیر میں نہ باندھ لیں ۔ فائدہ تو خیر اُس گھنٹی سے بھی ہوگا اور بہت جلد ہوگا ۔ آپ دو منٹ کے بعد ہی...
  6. ظہیراحمدظہیر

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بہت ہی اچھا مصرع ہے !! واہ واہ!
  7. ظہیراحمدظہیر

    بھروسا

    مختصر مگر بھرپور! عقلمند لوگوں کی گہری باتیں !! بھائی بہت شکریہ ہمیں اس میں شریک کرنے کا ۔ لیکن حاصلِ گفتگو یہی رہا : رسولِ پاک ﷺ کا فرمان اس کرب کا شافی حل ہے۔ فرمایا: اعقل و توکل۔ (اونٹ کے) گھٹنے باندھ اور (پھر) خدا پر چھوڑ دے۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    کیا میں بیمار ہوں

    حمیرا عدنان صاحبہ ! آپ کے حسبِ ارشاد ایک مشورہ حاضر ہے ۔ آپ اپنی ٹانگ میں ایک گھنٹی باندھ لیں ۔ ( وہ چھوٹی سی ٹلی جو گائے بھینسوں کے گلے میں باندھی جاتی ہے ) ۔ چونکہ ٹانگ ہلانا ایک غیر شعوری عمل ہے اسلئے جب بھی آپ ٹانگ ہلائیں گی گھنٹی کا شور آپ کو متوجہ کرلے گا ۔ تب آپ ٹانگ ہلانا بند کر دیں ۔...
  9. ظہیراحمدظہیر

    قبل از نسبت

    میرا خیال ہے کہ یہ اشعار شادی سے پہلے طریفین کے درمیان (جائز) تعلقات کے بارے میں ہیں ۔ :) لیکن جیسا کہ اعجاز عبید صاحب نے فرمایا ہر چیز مبہم سی ہے ۔ پہلے مصرع میں بِتانی میں ب کو مکسور کردیں۔ اعراب ان الفاظ پر ضرور لگانے چاہئیں کہ جہاں ان کے عدم استعمال سے کوئی اور لفظ پڑھے جانے کا اندیشہ...
  10. ظہیراحمدظہیر

    تبصرہ کتب تلبیسات کیلانی جوابات حقانی

    لاحول ولا قوۃ الا باللہ ۔ میاں ! اس چوں چوں کے مربے کو یہاں پیش کرنے سے بہتر تھا کہ آپ صاف صاف لکھ دیتے کہ آپ کو کچھ ’’ اہلِ حدیث ‘‘ مشاہیر کے خلاف اپنی بھڑاس نکالنی تھی اور بس۔ اس تحریر کا اصل موضوع یعنی ردِ تصوف اور اس کے دفاع سے کیا تعلق ہے بھلا؟؟!!
  11. ظہیراحمدظہیر

    مختصر کوشش

    مجھے یقین ہے ابن رضا بھائی کہ یہ بات آپ مذاق میں کہہ رہے ہیں ۔ ورنہ متدارک مربع مضاعف کوئی بحر نہیں ہوتی۔ اسد صاحب کے اشعار متدارک مثمن مخبون میں ہیں یعنی ہر مصرع کا وزن فعِلن فعِلن فعِلن فعِلن ہے ( اور اس میں بعض جگہوں پر تسکینِ اوسط کا استعمال ہو ہے )۔ یہ تو بہت عام بحر ہے ۔ (ویسے اس بحر میں...
  12. ظہیراحمدظہیر

    مختصر کوشش

    بھائی ۔ مضاعف بحر اس بحر کو کہا جاتا ہے کہ جس میں ارکان کی تعداد کو دگنا کردیا جائے ۔ مثلاً چار سے آٹھ ۔ آپ کے یہ اشعار تو مضاعف بحر میں نہیں ہیں ۔ میری ناچیز رائے میں آپ مذکورہ ویب سائٹ سے بحر کی شناخت کے بجائے خود ذرا سی محنت کریں اور عروض کی مبادیات کو سمجھ لیں ۔ اگر آپ کی شاعری کو دیکھا...
  13. ظہیراحمدظہیر

    فانی شوکت علی خاں فانی بدایونی :::: لب منزلِ فُغاں ہے، نہ پہلوُ مکانِ داغ ::::: Fani Badayuni

    بہت شکریہ جناب طارق شاہ صاحب ۔ ایک اشکال دور ہوگیا ۔ یہ اشکال دراصل پیدا ہی اس لئے ہوا تھا کہ پیشِ نظر اور پیش ِنگاہ کے ساتھ "کو" کے بجائے "کے" ہی مستعمل ہے۔ مثلاً۔ اس تحریک میں ان کے پیشِ نظر یہ اغراض ومقاصد تھے ۔۔۔ وغیرہ ۔ اگرچہ پیشِ نظر میں بھی "کے" پوشیدہ ہے لیکن پھر بھی اس کے ساتھ "کے" ہی...
  14. ظہیراحمدظہیر

    فانی شوکت علی خاں فانی بدایونی :::: لب منزلِ فُغاں ہے، نہ پہلوُ مکانِ داغ ::::: Fani Badayuni

    طارق شاہ صاحب ! میرے ناقص علم کے مطابق " بدگماں کے مد نظر" ہونا چاہئے ۔ اگر یہ ٹائپو نہیں ہے تو اس بارے میں کوئی حوالہ دے کر میری اصلاح فرمائیں۔ ممنون رہوں گا ۔ یہ غزل شاملِ بزم کرنے کے لئے بہت شکریہ ۔ آپ کا انتخاب ہمیشہ عمدہ ہوتا ہے۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    ان کی آنکھوں کی نذر

    عظیم خواجہ صاحب ! اپنی اس نظم کا عنوان " بکرے کی ماں کے نام " رکھ دیجیئے ۔ :):):) اس طرح کے کسی حوالے کے بغیر تو یہ نظم نہایت ہی خوفناک معلوم ہوتی ہے ۔ زلفوں کے ذکر سے تو کچھ کچھ آدم خوری کی نقشہ کشی ابھرتی ہے اس میں ۔ :biggrin:
  16. ظہیراحمدظہیر

    گرچہ گھیرے ہوئے ہے گردشِ ایام ابھی

    تابش صدیقی صاحب نے بہت اچھا متبادل لفظ دیا ہے ۔ آپ کےشعر کے بنیادی خیال اور موجودہ بنت کو توڑے بغیر ایک متبادل مطلع یوں ہو سکتا ہے : مجھ کو گھیرے ہوئے ہے گردشِ ایام ابھی سرخرو گر میں نہیں ، تو نہیں ناکام ابھی (آپ کے پہلے مصرع میں گرچہ نہ صرف غیر ضروری ہے بلکہ بے محل بھی ہے ) ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    قطعہ

    نہیں بھائی۔ یہ بات تو میں نے مزاحا لکھی تھی۔ ایک لطیف انداز میں مصرع کی غیر معمولی اور غیر مانوس بنت کی طرف اشارہ کیا تھا۔ لیکن لگتا ہے کہ بات کثیف ہوگئی۔ اس کے لئے معذرت چاہتا ہوں۔ ۔ :):) :) مصرع پڑھنے میں بہت گراں ہے۔ مصرع کا آخر صوتی لحاظ سے بہت ثقیل ہے۔ اک ذرا سے ردوبدل سے بہتر بنایا...
  18. ظہیراحمدظہیر

    قطعہ

    خوب۔ لیکن " ہے تجھ میں خلوص و محبت بہت پر" تو ٹھیک نہیں ہے ۔ اسے اردو میں ڈھالئے ۔:)
  19. ظہیراحمدظہیر

    گرچہ گھیرے ہوئے ہے گردشِ ایام ابھی

    اچھی کاوش ہے بھائی ۔ خوش رہو۔ یہ شعر اچھا ہے ۔ پھر سے بھجوادیے کیوں طعنوں کے گجرے تم نے جب کہ تازہ تھا وہ گلدستہءِ دشنام ابھی مطلع کا دوسرا مصرع وزن میں نہیں ۔ یہاں " ہ" کا اسقاط نہیں کیا جاسکتا ۔ یہ پڑھنے میں آتی ہے۔ یہ مصرع پھر دیکھ لیں ۔
Top