نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    تعارف مدثر علی شہپرؔ

    خوش آمدید جناب مدثر علی شہپر صاحب !
  2. ظہیراحمدظہیر

    غزل "نہ عروج دے نہ زوال دے" برائے پوسٹ مارٹم

    بھائی پوسٹ مارٹم تو مردوں کا ہوتا ہے ۔ یہ تو جیتی جاگتی مسلسل غزل ہے ۔ وزن کے اعتبار سے تو آپ کا کلام بے نقص ہوتا ہے ۔ بس نفسِ مضمون پر ایک دو اشارے میری طرف سے اجمالًا۔ ۔مطلع ٹھیک نہیں ۔ عروج و زوال راہِ عشقکے مخالف و متضاد نہیں ہیں ۔ یوں بہتر ہوسکتا ہے کہ: تو عروج دے کہ زوال دے فقط اپنی راہ...
  3. ظہیراحمدظہیر

    تعارف ادب سے لگاو اور آپ سے رہنمائی

    خوش آمدید جناب عبدالمحسن ہاشمی صاحب !
  4. ظہیراحمدظہیر

    بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے

    بہت خوب!! کیا اچھی غزل ہے ! شریک کرنے کا بہت شکریہ یوسف سلطان صاحب ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    جمال احسانی غزل ۔ سب بدلتے جا رہے ہیں سر بسر اپنی جگہ ۔ جمال احسانی

    واہ واہ! کیا خوبصورت غزل ہے ! جمال احسانی مرحوم کو اسی کے اوائلِ عشرہ میں نیشنل سینٹر حیدرآباد کے ایک مشاعرے میں سننے اور ان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا تھا ۔ ان کی شاعری ہماری زندگی کی عکاس ہے ۔ جو کچھ اِن آنکھوں نے دیکھا ہے، میں اُس کا کیا کروں شہر میں پھیلی ہوئی جھوٹی خبر اپنی جگہ اِس نگر...
  6. ظہیراحمدظہیر

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بھئی اگر یہ بات ہے تو پھر آپ کو سو خون معاف ہیں ! :):):) یہ تو بہت ہی قابلِ ستائش بات ہے کہ آپ اردو سے اتنا لگاؤ رکھتی ہیں ۔ آپ اپنی تخلیقی کاوشیں جاری رکھئے ۔ ہم ہمہ تن گوش ہیں ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    افتخار عارف خوں بہا (نظم)

    محمداحمد بھائی آپ نے آج میری صبح کا آغاز اس نظم سے کرکے پوار دن سنوار دیا ۔ افتخار عارف میرے پسندیدہ ترین شاعروں میں سے ہیں ۔ فیض صاحب کے بعد میں تو انہی کو جدید شاعری کا سب سے بڑا شاعر مانتا ہوں ۔ موضوعات کا جو تنوع اور ان پر مضبوط گرفت افتخار عارف کے ہاں ہے وہ ہر کسی کو نہیں ملا۔ کیا بات ہے...
  8. ظہیراحمدظہیر

    قُرغان تپّہ، تاجکستان میں 'سالِ عائلہ' کی اختتامی تقریب

    حسان خان یہ ظلم کرتے ہیں آپ ہم خانہ بدوشوں پر ایسی رنگارنگ اور زندگی سے بھرپور تصاویر لگا کر۔ مغرب میں خواتین نے خودآرائی و خودنمائی کے نام پر " ارزانیِ حسن" کا جو بازار لگا یا ہے ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد اس کی بے وقعتی مزید شدت سے نمایاں ہوجاتی ہے ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    مدد

    بالکل چلے گا بلکہ دوڑے گا ۔ :)
  10. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی غزل: یہ بسمل خستہ دل آتش بجاں تیرا ہے یا میرا٭ نظرؔ لکھنوی

    بہت خوب! کیا اچھی غزل ہے ! بس دوسرے شعر پر مجھے تردد ہے ۔نمعلوم نظر لکھنوی جیسے دیدہ ور شاعر نے ایسی بات کیونکر لکھ دی ۔اللہ تعالیٰ تو دلوں کا حال بخوبی جانتا ہے۔ وہ العلیم الخبیر ہے ۔ چنانچہ اس کے لئے شک کا لفظ استعمال کرنا بالکل درست نہیں ۔ اس طرح کا اسلوب کسی شخص مثلاً واعظ کے لئے استعمال...
  11. ظہیراحمدظہیر

    مدد

    برادر گرامی راحیل فاروق نے بڑی وضاحت سے آ پ کے سوال کا جواب دیدیا ہے اور تمام پہلوؤں کا بخوبی احاطہ کیا ہے ۔ میں صرف دو نکات کا اضافہ کرنا چاہوں گا : ۱۔ چونکہ ابتدائی اردو لفظ ہے اس لئے درجہء ابتدائی درست ترکیب نہیں ہے ۔ ابتدائی درجہ ہونا چاہئے ۔ لفظ ابتدائی میں اضافت کا مفہوم شامل ہے اس لئے...
  12. ظہیراحمدظہیر

    ایک احساس ۔ ندامت ہے مرے ساتهہ ابهی

    بہت خوب! مطلع اچھا ہے ! داد قبول کیجئے ۔ اللہ کرے زورِ بیاں اور زیادہ ! میں کئی لاکهہ گناہوں سے بچا رہتا ہوں چونکہ یہ خوف_ قیامت ہے مرے ساتهہ ابهی محمد تابش صدیقی صاحب کی بات سے اتفاق کرتا ہوں ۔ اس شعر کا خیال اچھا ہے لیکن غزل میں سب سے کمزور شعر شاید یہی ہے ۔ یہاں چونکہ کا محل نہیں۔ نیز اس...
  13. ظہیراحمدظہیر

    تعارف تعارف

    محفل میں خوش آمدید !!
  14. ظہیراحمدظہیر

    تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    بہت نوازش جناب ! اور لگے ہاتھوں آپ کو بھی محفل میں خوش آمدید ! :):):)
  15. ظہیراحمدظہیر

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بہت خوب! کیا بات ہے! یہ سلسلہ جاری رکھئے ۔ ماشاءاللہ ۔ اس شعر کے ترجمے کےبارے میں ایک چھوٹے سے نکتے کی طرف توجہ دلاؤں گا آپ کی ۔ حالِ دنیا اور حالتِ دنیا دو مختلف تصورات ہیں ۔ فارسی شعر میں حالِ دنیا سے مراد دنیا کی حقیقت یا اصل ہے جبکہ حالتِ دنیا وہ ظاہری کیفیت ہے دنیا کی جو ہمیں نظر آرہی...
  16. ظہیراحمدظہیر

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بہت خوب!! لیکن غبار مذکر ہے ، مونث نہیں ۔:)
  17. ظہیراحمدظہیر

    تہران کا آبی آسمان

    پہلی دفعہ تہران کی ایسی تصاویر دیکھیں ۔ میرے تصور سے بہت مختلف نکلا ۔ خوبصورت شہر لگتا ہے ۔ شریک کرنے کا بہت شکریہ ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    قاآنی کا ایک قصیدہ مخمس کی شکل میں ہے ۔اس کے ایک بند کے آخری دو مصرعے: دو زلفِ مشکبارِ اُو ، بہ چشمِ اشکبارِ من چو چشمہ ای کہ اندر اُو شناکنند مار ہا اس کی دو مشکبار زلفوں (کا عکس) میر ی اشکبار آنکھ میں اس طرح ہے کہ جیسے یہ چشمہ ہے اور اس میں سانپ نہارہے ہیں ۔
Top