نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    بھئی میں نے تو مچھر کی بھن بھن کے حوالے سے مذاق کیا تھا۔ اس طرف تو میرا دھیان بھی نہیں گیا تھا کہ خموشک دراصل خموش کی تصغیر بھی ہوسکتا ہے ۔ آپ نے تو بہت اچھے طریقے سے اس امکان پر بھی بات کر ڈالی ۔ کیا عجب ایسا ہی ہو! ہماری فارسی میں شدھ بدھ تو صرف سیدھے سادے صاف اشعار سمجھنے کی حد تک ہی ہے ۔...
  2. ظہیراحمدظہیر

    جمال احسانی غزل ۔ سب بدلتے جا رہے ہیں سر بسر اپنی جگہ ۔ جمال احسانی

    :):):) بہت خوبصورت!! اور ربط دینے کا بھی بہت شکریہ محمداحمد بھائی ! نیشنل سینٹر حیدرآباد اسّی کے عشرے میں ہماری بیٹھک ہوا کرتی تھی- ساری شامیں وہیں گزرتی تھیں ۔ بہت یادیں وابستہ ہیں اس دور سے۔ ہائے حیدرآباد مرحوم!
  3. ظہیراحمدظہیر

    برقی کتابیں اپنے سسٹم میں کیسے محفوظ کی جائیں ؟

    ابھی سیکھ رہا ہوں ۔ دراصل اس بات کا تجربہ کر رہاتھا کہ کوئی اور نام یا کوئی فقرہ لکھ کر کسی کو کیسے ٹیگ کیا جاتا ہے ۔ بجائے الف عین لکھنے کے اعجاز عبید صاحب لکھنا چاہتا تھا۔ لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔ اگریہ گُر سیکھنے کے بارے میں کوئی ربط فراہم کرسکیں تو بہت نوازش ہوگی ۔ الف عین
  4. ظہیراحمدظہیر

    محفل چائے خانہ

    حیرت ہے کہ تین عدد مسکراتے چہرے سجانے کے باوجود آپ نے میرے مراسلے کو غمناک قرار دیدیا۔ :) میرا مقصد آپ کی دل شکنی کرنا نہیں تھا ۔ اگر نادانستگی میں ایسا ہوگیا ہو تو میں معذرت خواہ ہوں ۔ میں نے تو آپ کے مصرع کی تذکیر و تانیث درست کرنے کی کوشش کی تھی ۔ mohsin ali razvi
  5. ظہیراحمدظہیر

    غزل "نہ عروج دے نہ زوال دے" برائے پوسٹ مارٹم

    اعجاز صاحب ۔ میں تو سمجھ گیا تھا کہ آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں ۔ جلدی جلدی ٹائپ کرنے میں ایسا تو ہو ہی جاتا ہے ۔ آپ مصروف آدمی ہیں ۔ دیگر احباب بھی سمجھتے ہین اس بات کو اور شاید اسی لئے نشاندہی کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔ الف عین
  6. ظہیراحمدظہیر

    تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    ارے فاتح صاحب ! یہ کیا بھئی ؟! آپ نے خوش آمدید کہنے کے فورًا بعد ہی ایسا اختلافی موضوع چھیڑ دیا ۔یہی سمجھ کر نظر انداز کردیتےکہ میں نے دعا شاید آپ کو نہیں بلکہ فاروق صاحب کو دی ہو ۔ :):):) خیر ۔ اس طرح کے اختلافی موضوعات پر برسر عام بات کرنا میری عادت نہیں ہے اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے ۔ بس...
  7. ظہیراحمدظہیر

    تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    بہت شکریہ زیک ۔ میں ایپلٹن وسکانسن میں ہوتا ہوں ۔ ملواکی سے تقریبًا سو میل سیدھا اوپر شمال کی جانب۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    وحشتیں جن کا مقدر تھیں وہ سانسیں بھی ہیں برف

    وحشتیں جن کا مقدر تھیں وہ سانسیں بھی ہیں برف
  9. ظہیراحمدظہیر

    تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    بہت شکریہ صاحبان! بہت نوازش ۔ خدا آپ کو خوش رکھے!
  10. ظہیراحمدظہیر

    برقی کتابیں اپنے سسٹم میں کیسے محفوظ کی جائیں ؟

    اچھا تو یہ مطلب ہوتا ہے "پیسٹ اسپیشل" کا ۔ آج پہلی دفعہ معلوم ہوئی یہ بات ۔ یہ تو بہت آسان کام ہوگیا ۔ بہت بہت شکریہ جناب اعجاز عبید صاحب ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    ان تیز ہواؤں کا اثر ذہن میں رکھنا۔۔۔ والدگرامی جناب نصراللہ مہر صاحب

    بہت خوب جناب ! ہماری بھی داد آپ کے والد گرامی قدر تک پہنچے۔ واہ!
  12. ظہیراحمدظہیر

    محفل چائے خانہ

    آپ کا مصرع درست شکل میں یوں ہوگا : وہ چارہ گر جو مرے درد کی دوا تھا کبھی اس پر دوسرا مصرع بھی آپ خود ہی لگائیے اور چائے بھی آپ خود ہی پی لیجئے ۔:):):)
  13. ظہیراحمدظہیر

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    حسان خان ! پشہّ تو چلئے ٹھیک ہے اور اردو میں بہت پرانا چلا آتا ہے ۔ لیکن مچھّر کو "خاموشک" کہنا مجھے کسی صورت گوارہ نہیں ۔ بخدا مچھر کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن خاموش ۔۔۔۔ نہیں قطعی نہیں ۔ بالکل نامنظور! o_O
  14. ظہیراحمدظہیر

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    آج ہی پہلی دفعہ یہ دھاگا نظر سے گزرا ۔ بہت ہی دلچسپ گفتگو ہے ۔ نہایت معلوماتی!! :good1::good1::good1:
  15. ظہیراحمدظہیر

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شعر یاد کرلیا ہے اور بوقت ضرورت استعمال کرنے کا ارادہ ہے ۔ :):):)
  16. ظہیراحمدظہیر

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دلچسپ بات یہ ہے کہ اردو میں لفظ خواجہ سرا بھی بطور مذکر استعمال ہوتا ہے۔ :) جیسا کہ حسان خان صاحب نے فرمایا اکثرالفاظ کی تجنیس کا دارومدار اہل زبان کے استعمال پر ہے ۔ آپ اردو نثر باقاعدگی سے پڑھتی رہئے ۔ انشاءاللہ اردو آپ سے زیادہ دور نہیں ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    میں تو آپ کو غبار کا مونث غبارہ بتانے والا تھا لیکن دیکھا تو معلوم ہوا کہ برادرم حسان خان نے اس سوال کا جواب پہلے ہی وضاحت سے دیدیا ہے ۔:):):)
  18. ظہیراحمدظہیر

    غزل "نہ عروج دے نہ زوال دے" برائے پوسٹ مارٹم

    بالکل درست نشاندہی کی ہے جناب اعجاز عبید صاحب نے۔ ایک دو مصرعوں مین جہاں ترے مرے کے بجائے تیرا میرا لکھا گیا ہے اسے درست کرلیجئے ۔ دوسری بات یہ کہ اگر آپ صبر پر شد لگاتے ہیں تو ٹھیک نہین کرتے ۔ اس لفظ میں آخری دو حروف ساکن ہیں اور ص پر زبر ہے ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    تعارف مجھے فورم میں ایکٹو ہونا ھے

    محفل میں خوش آمدید یاسر نور صاحب !!
Top