نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    بہت بہت شکریہ گل زیب انجم صاحب ! آپکے الفاظ میں خلوص بول رہا ہے ۔ بھٹائی کا یہ ترجمہ کس نے کیا ہے؟ کیا شیخ ایاز کا ہے؟
  2. ظہیراحمدظہیر

    میرے کچھ تازہ اشعار ۔ پیمان آرزو

    بہت خوب ! واہ واہ عاطف بھائی ۔ کیا بات ہے ۔ بہت داد آپ کیلئے ۔ کئی شعر اچھے ہیں ۔ یہ دیکھ لیجئے کہ کہیں اس شعر میں الفاظ کی ترتیب کچھ آگے پیچھے تو نہیں ہوگئی ؟! شب ہائے ہجر درد کی کوئی نہیں دوا تیرا خیال گر نہ ہو درمان آرزو
  3. ظہیراحمدظہیر

    محفل چائے خانہ

    اجی مردِ عظیم کہاں مردہء عظیم کہئے ۔ تذکیروتانیث کی اس بحث نے تو مارہی ڈالا ہے ۔ اگر تین چار اشعار ایسے اور میں نےپڑھ لئے تو دنیا مجھے بھی یہی کہتا پائےگی کہ: وحشت میں ہر اک نقشہ الٹا نظر آتا ہے مجنوں نظر آتی ہے ، لیلیٰ نظر آتا ہے آپ شوق سے شاعری فرمائیے ۔ میں مخل نہیں ہوں گا ۔ :):):)
  4. ظہیراحمدظہیر

    تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    کیا طرح دار بات کی ہے احمد بھائی آپ نے ! شاعری اور پوچھ پوچھ! آپ بسم اللہ کیجئے ۔ داد دینے والوں میں خادم کو آگے آگے پائیں گے ۔ :)
  5. ظہیراحمدظہیر

    برائے اصلاح " شاپریتِ دوم"

    مدثر بھائی ۔ تخلص نہ ہٹائیں ۔ پورا نام مدثر علی شہپر ہی رکھیں ۔ ابن سعید صاحب تو آپکو تخلص کی ہنڈیا پر سے صرف ڈوئی ہٹانے کے لئے کہہ رہے ہیں ۔ :):):)
  6. ظہیراحمدظہیر

    Living Among Giants by Michael Carroll - اردو ترجمہ

    زہیر عباس صاحب ! بہت ہی قابل ستائش کام کرہے ہیں یہ آپ ۔ اگرچہ میں نے اسے صرف سرسری نظر سے جہاں تہاں سے دیکھاہے لیکن معیاری کام لگ رہا ہے ۔ ایسی کتب کا اردو ترجمہ اردو کی بڑی خدمت ہے ۔ صد تحسین آپ کیلئے!! :thumbsup2::thumbsup2:
  7. ظہیراحمدظہیر

    ہفتۂ شعر و ادب - لطافت کدہ

    اس واقعے کےاگلے روز ہم نے اپنی ایک ہم جماعت سے کہ جو اس مذاکرے کے سامعین میں شامل تھیں سنجیدہ چہرا بناکر کہا کہ ہم میڈیکل کے طلباء کو بھی قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ یہ سن کر پہلے تو وہ بہت زور سے ہنسیں اور پھر ایکدم خفا ہوگئیں۔ ہمیں بہت زور سے ڈانٹا اور کہا کہ بکواس بند کریں...
  8. ظہیراحمدظہیر

    ہفتۂ شعر و ادب - لطافت کدہ

    اسّی کی دہائی کا ذکر ہے ۔ نیشنل سینٹر حیدرآباد میں ایک مذاکرہ ہورہا تھا جس کا موضوع تھا قومی ترقی میں خواتین کا کردار۔ اس مذاکرے کے مہمانِ خصوصی ایک سندھی دانشور تھے۔ مذاکرہ چونکہ اردو میں تھا اس لئے مہمانِ خصوصی نے بھی اپنی صدارتی تقریر اردوہی میں کی ۔ بہت ہی پرجوش اور دھواں دھار تقریر تھی ۔...
  9. ظہیراحمدظہیر

    کرتی ہے دل سے حسرتِ دل سینہ زوریاں

    خوب غزل ہے ! واہ! حقی صاحب کے لسانی تجربات کا کیا کہنا!
  10. ظہیراحمدظہیر

    برائے اصلاح " شاپریتِ دوم"

    مدثر علی صاحب ! خیال تو اچھا ہے لیکن ایک دو باتیں دیکھ لیں ۔ دوسرا مصرع وزن میں نہیں ہے ۔ اسی کے بجائے اس ہی لکھنے سے وزن پورا ہوتا ہے (جو کہ غیر فصیح ہے۔) نگاہ میں دستور دیکھنا ؟؟ نگاہ کے بجائے جہان رکھ کر دیکھئے ۔ حیف کا اس طرح استعمال پہلی دفعہ دیکھا ہے ۔ حیف تو فجائیہ ہے اور اس کو مرکب...
  11. ظہیراحمدظہیر

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    برادرم حسان خان ! یہ اچھاتحقیقی کام ہے اور کافی مطالعہ طلب کام ہے ۔ مستقبل کے نقادوں اور محققین کیلئے کافی مواد جمع کررہے ہیں آپ۔ جاری رکھئے ۔ بھئی آپ کی عرفیت تو پڑھاکو خان ہونی چاہئے ۔ :D
  12. ظہیراحمدظہیر

    تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    پذیرائی کا بہت شکریہ جناب! بہت ہی باذوق تحریف ہے ! بالکل متفق ہوں آپ سے اس بارے میں ۔ رب کا شکر ادا کر بھائی جس نے ہماری چائے بنائی :):):)
  13. ظہیراحمدظہیر

    برقی کتابیں اپنے سسٹم میں کیسے محفوظ کی جائیں ؟

    بہت بہت شکریہ اعجاز عبید صاحب ! یہ تو بہت آسان ہوگیا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    محفل چائے خانہ

    بہت خوب! :) وزن میں تو درست ہے لیکن ایک دو املا کی اغلاط درست کرلیجئے ۔ چونکہ آپ اردو سیکھ رہی ہیں اس لئے ان باتوں پر دھیان دیجئے۔ تانیث ہمیں درد و فغاں دوسرے مصرع کا مطلب سمجھ میں نہیں آیا۔ اگر آپ وضاحت کردیں تو شاید میں آپ کو کچھ سمجھا سکوں ۔ آپ کی مستقل مزاجی کی داد دینا پڑے گی۔ :) علیشا رضوی
  15. ظہیراحمدظہیر

    تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    چلئے بات ختم ہوئی ۔ ہم خوش ، ہمارا خدا خوش!:):):)
Top