رقیبا من نمی گویم گُل و باغ و بہار از من
بہار از تو، گل از تو، ہر دو عالم از تو، یار از من
محمد حسین خالص
اے رقیب، میں یہ نہیں کہتا کہ گُل و باغ و بہار مجھ سے اور میرے لیے ہیں، بہار تجھ سے ہے، گُل تجھ سے ہیں، بلکہ دونوں جہان تجھ سے اور تیرے لیے ہیں، بس محبوب میرے لیے ہے۔
گولڈن ڈک حاصل کرنا بھی ایک اعزاز ہے، یہ خاکسار بھی ایک سے زائد بار میچ کی پہلی ہی گیند پر واپس آ چکا ہے۔ آؤٹ ہونے کے بعد کی کیفیات کو بیان کرنا محال ہے، میرا میچ تو وہیں ختم ہو جاتا تھا، بس سب کچھ چھوڑ کر ویرانوں کی طرف نکل جانے کو دل کرتا تھا۔ :)
بیس بائیس سال پہلے جب میں پڑھ رہا تھا تو ہمارے ڈین صاحب نے اپنے دفتر میں "ٹیم ورک" سمجھانے کے لیے اسی قسم کی ایک تصویر لگا رکھی تھی، فرق یہ کہ اس میں "چارے" کی جگہ ہڈی تھی اور جانور وہ جو ہڈی پسند کرتا ہے! :)