نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    گرمئ شہر ِ ضرورت سے پگھل جاؤ گے

    گرمئ شہر ِ ضرورت سے پگھل جاؤ گے نہیں بدلے ہو ابھی تک تو بدل جاؤ گے اس چمکتے ہوئے دن کو نہ سمجھنا محفوظ اپنے سائے سے بھی نکلو گے تو جل جاؤ گے گردش ِ وقت ہے آتی ہے سبھی کے سر پر وقت گزرے گا تو اس سے بھی نکل جاؤ گے یہ محبت کے مقامات ہیں اے جان ِ نظر اتنا محتاط چلو گے تو...
  2. ظہیراحمدظہیر

    دیدہ وروں سے کور نگاہی ملی مجھے

    دیدہ وروں سے کور نگاہی ملی مجھے ایسے پڑھے ورق کہ سیاہی ملی مجھے کس دشت میں چلا ہوں کہ احساس مر گیا صورت دکھائی دی نہ صدا ہی ملی مجھے خالی پیالے سینکڑوں ہاتھوں میں ہر طرف تشنہ لبی اور ایک صراحی ملی مجھے ہمزاد میرا مرگیا میری انا کے ساتھ ورثے میں تخت ِ ذات کی شاہی ملی مجھے اپنی نظر...
  3. ظہیراحمدظہیر

    دعا

    دُعا مری نظر میں تری آرزو نظر آئے مجھے وہ آنکھ عطا کر کہ تو نظر آئے کلام اپنا سمودے وجود میں ایسا کہ میری چپ میں تری گفتگو نظر آئے میں جب بھی آئنہ دیکھوں غرورِ ہستی کا تو ایک عکسِ عدم روبرو نظر آئے ہٹادے آنکھ سے میری یہ خواہشات کے رنگ جو چیز جیسی ہے بس ہوبہو نظر آئے ہجوم ِشہر...
  4. ظہیراحمدظہیر

    اِس کی بنیاد میں پتھر ہے پرانے گھر کا

    اِس کی بنیاد میں پتھر ہے پرانے گھر کا قرض کتنا نئے گھر پر ہے پرانے گھر کا چین سے سوتا ہوں یادوں کا بنا کر تکیہ راس اب تک مجھے بستر ہے پرانے گھر کا دوستو !میں تو نہیں بدلا ہوں گھر بدلا ہے نئی چوکھٹ میں کُھلا در ہے پرانے گھر کا نئی بستی کا کبھی نقطہء آغاز تھا یہ شہر کے بیچ جو منظر ہے...
  5. ظہیراحمدظہیر

    معیار ہے سخن تو حوالہ نہ دیکھئے

    معیار ہے سخن تو حوالہ نہ دیکھئے شاخِ ہنر کو دیکھئے ، شجرہ نہ دیکھئے شاید اسی طرح مجھے پہچان جائیں آپ لہجے کا رنگ دیکھئے ، چہرہ نہ دیکھئے رستے ہیں میرے گھر کے محبت کے راستے دل کی کتاب کھولئے ، نقشہ نہ دیکھئے سینہ ہے داغ داغ مگر دل تو صاف ہے گھر دیکھئے جناب ، علاقہ نہ دیکھئے دیواریں پڑھ رہے...
  6. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں سےفکرِ ذات کے منظر چلے گئے

    آنکھوں سےفکرِ ذات کے منظر چلے گئے اشکوں کے بے کنار سمندر چلے گئے محور سے جب ہٹا گئی مرکز گریزیت ذرے سے آفتاب کے جوہر چلے گئے دھیمی ہوئی ہے عشق فسوں گر کی جب سے آنچ حسن ِ ستم طراز کے تیور چلے گئے دیکھی جو خوش عقیدگی اہل ِ زمین کی کچھ لوگ آسماں کے برابر چلے گئے - ق - بے خال وخد...
  7. ظہیراحمدظہیر

    طعنہء سود و زیاں مجھ کو نہ دینا ، دیکھو

    طعنہء سود و زیاں مجھ کو نہ دینا ، دیکھو میرے گھر آؤ کبھی ، میرا اثاثہ دیکھو در کشادہ ہے تمہارا مجھے تسلیم مگر مجھ میں جھانکو ،کبھی قد میری انا کا دیکھو بس سمجھ لینا اُسے میری سوانح عمری سادہ کاغذ پہ کبھی نام جو اپنا دیکھو اِس خموشی کو مری ہار سمجھنے والو! بات سمجھو ، مرے دشمن کا نشانہ...
  8. ظہیراحمدظہیر

    عذابِ ہجرتِ پیہم سنبھلنے دے

    دو دہائیوں پہلے جب راقم ترکِ وطن کرکے بسلسلہ روزگار امریکا آیا تو اس کا حال اس صورتحال سے کچھ زیادہ مختلف نہیں تھا جو ۱۹۴۷ میں پاکستان ہجرت کے وقت والدین کو درپیش تھی ۔ اس عالم اور کیفیت کے کچھ اشعار پیشِ خدمت ہیں ۔ عذابِ ہجرتِ پیہم سنبھلنے دے حصارِ بے مکانی سے نکلنے دے غبار ِ بے سروسامانی...
  9. ظہیراحمدظہیر

    آتشِ رنج و الم ، سیلِ بلا سامنے ہے

    آتشِ رنج و الم ، سیلِ بلا سامنے ہے زندگی جلوہ نما ہے کہ قضا سامنے ہے شعلہء جاں ہے مرا اور ہوا سامنے ہے پیکر ِ خاک میں ہونے کی سزا سامنے ہے ہر طرف ڈھونڈنے والو! اُسے دیکھو تو سہی وہ کہیں اور نہیں ہے بخدا سامنے ہے منعکس ہوں میں زمانے میں ، زمانہ مجھ میں خود بھی آئینہ ہوں اور عکس نما سامنے ہے...
  10. ظہیراحمدظہیر

    برائے اصلاح

    محمدابوعبداللہ صاحب ! اگر حرفِ روی ساکن ہے تو اس سے ماقبل کی حرکت (یا سکون) کا یکساں ہونا لازمی ہے ۔ اس کے بغیر قافیہ قائم نہیں ہوگا ۔ ساکن حرفِ روی کو اصطلاحََا روی مقید کہا جاتا ہے ۔ بعض مصنفوں نے بغیر کسی دلیل کے اختلافِ توجیہ کو جائز قرار دیا ہے لیکن یہ غلط ہے ۔ دِل کا قافیہ گُل کسی صورت...
  11. ظہیراحمدظہیر

    مدتوں تک اہل دل کو یاد آئے گی غزل

    بہت خوب حسیب صاحب! کیا بات ہے ۔ اچھے اشعار ہیں ۔ کچھ حشو و زوائد ہیں امید ہے کہ ذرا سا وقت دیں گے تو سنور جائے گی غزل ۔ بہت داد! اللہ کرے زورِ بیاں اور زیادہ!
  12. ظہیراحمدظہیر

    کچھ جرم نئے اور مرے نام لگادو

    بہت شکریہ ، نوازش۔ ممنون ہوں ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    کچھ جرم نئے اور مرے نام لگادو

    اسد بھائی بہت بہت شکریہ ۔ بہت نوازش
  14. ظہیراحمدظہیر

    پندار کی ویران سرا میں نہیں رہتے

    خاتون و حضرات بہت بہت شکریہ ۔ کرم نوازی ہے آپ دوستوں کی ۔ بہت ممنون ہوں ۔خدا سلامت رکھے۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    پندار کی ویران سرا میں نہیں رہتے

    کاشف اختر بھائی ! بہت محبت ہے آپکی ۔ بہت نوازش! خدا آپ کو خوش رکھے ۔ میں آئندہ ضرور نئی غزل لگاتے وقت بصد مسرت آپ کو ٹیگ کردیا کروں گا ۔ دراصل مجھے اچھا نہیں لگتا کہ بغیر اجازت کسی کے حقِ مطالعہ مین دخل اندازی کی جائے ۔ یہ آپ احباب کی محبت ہے کہ مجھے توجہ کا مستحق سمجھتے ہیں ۔ جہاں تک لگامیں...
  16. ظہیراحمدظہیر

    پندار کی ویران سرا میں نہیں رہتے

    ظہیر بھائی ! بہت نوازش ۔ بہت بہت شکریہ۔ آپ کا حسنِ نظر ہے ۔ خدا ذوق سلامت رکھے ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    دل تو پتھر ہوئے ، غم پھر بھی کسک دیتے ہیں

    بہت بہت شکریہ ! نوازش! مجھے خوشی ہے کہ آپ کو اشعار پسند آئے۔ خدا آپ کوخوش رکھے۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد حمیرا بہنا کو ایک ہزار مراسلے مبارک باد!

    آپ کو ایک ہزار ایک سو تین مراسلوں کی مبارکباد! :):):)
  19. ظہیراحمدظہیر

    اپنی قربت کے سب آثار بھی لیتے جانا

    ہا ہا ہا ۔۔ سمجھ گیا ۔ چودہ اگست کے حوالے سے بات کر رہے تھے ۔ عاطف بھائی شاعری کی تالیف و تدوین کے اس چکر مین بقول شخصے دماغ کی دہی بنی ہوئی ہے ۔:D
  20. ظہیراحمدظہیر

    غزل برائے اصلاح بر مصرع طرح: لکھی ہے مصحفِ رخسار کی تفسیر مدت تک

    بھائی ولی اللہ قاسمی صاحب! اچھی کاوش ہے ۔ استادِ محترم اعجاز صاحب کچھ باتوں کی نشاندہی کرچکے ہیں۔ ان پر غور کیجئے ۔ آپ کی پہلی غزل کےبرخلاف اس غزل میں زبان و بیان کی کچھ بنیادی اغلاط ہیں ۔ انہین دیکھ لیجئے۔ زبان و بیان کی درستی کے بعد ہی مضمون کی باری ٓتی ہے۔ ’’جو کچھ بھی کیا تحریر مدت تک‘‘...
Top