نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    وہ بھی اب مجھ کو بہ اندازِ زمانہ مانگے

    اعجاز بھائی آپ سے بالکل متفق ہوں۔ آخر وقت تک اپنے آپ سے بحث کرتا رہا کہ یہ شعر رکھنا چاہیئے یا نہیں ۔ یہ مصرع اصل میں یوں تھا : لے گئی ساتھ جسے اپنے ہوا مجبوری کی لیکن اس میں مجبوری کی ی بہت دب رہی ہے ۔ سو دوسری صورت...
  2. ظہیراحمدظہیر

    ہم خاک نشینوں کو نئی خاک ملی ہے

    عاطف بھائی اور اعجاز بھائی ۔نشاندہی کا بہت بہت شکریہ ۔ ٹائپو درست کردیا ہے ۔دراصل اشعار کو ٹائپ کرنے کا کام میری توقع سے کچھ زیادہ نکلا ۔ اکثر غزلوں کے اشعار ایک سے زیادہ کاغذوں پر برآمد ہورہے ہیں کیونکہ وہ مختلف اوقات میں لکھے گئے تھے ۔ کافی کچھ کاٹ پیٹ بھی موجود ہے۔ ایک مصرع کئی کئی طرح سے مل...
  3. ظہیراحمدظہیر

    ہمیں نسبت جو کسی در سے نہ دربار سے ہے

    ہمیں نسبت جو کسی در سے نہ دربار سے ہے یہ عنایت بھی ترے نام کی سرکار سے ہے بادبانوں کا تکلف نہیں کشتی میں مری آسرا مجھ کو ہوا سے نہیں پتوار سے ہے گونج رہ جائے گی میری جو صدا مر بھی گئی اتنی امید مجھے شہر کی دیوار سے ہے شورِ زنجیر بپا رکھتی ہے جکڑی ہوئی امید دل کی دھڑکن میں ترنم اسی جھنکار...
  4. ظہیراحمدظہیر

    حبسِ جاں رونے سے کچھ اور گراں ہوتا ہے

    حبس جاں رونے سے کچھ اور گراں ہوتا ہے آگ بجھتی ہے تو انجام دھواں ہوتا ہے تاب گفتار ہی باقی ہے نہ موضوع سخن اب ملاقات کا ماحول زباں ہوتا ہے کھینچ لائی ہے ضرورت مجھے کن راہوں میں ہر قدم پر مجھے دھوکےکا گماں ہوتا ہے غیرسے میری شکایت کا مجھے رنج نہیں گلہ شکوہ بھی محبت کا نشاں ہوتا ہے کارِ...
  5. ظہیراحمدظہیر

    وہ بھی اب مجھ کو بہ اندازِ زمانہ مانگے

    وہ بھی اب مجھ کو بہ اندازِ زمانہ مانگے برسرِ عام محبت کا تماشا مانگے جسے پندار مرے ظرفِ محبت نے دیا اب وہ پہچان محبت کے علاوہ مانگے میں تو اسرافِ محبت میں ہوا ہوں مقروض دوستی ہر گھڑی پہلے سے زیادہ مانگے راحتِ وصل بضد ہے کہ بھلادوں ہجراں چند لمحےمجھے دے کر وہ زمانہ مانگے مدّتیں گذریں...
  6. ظہیراحمدظہیر

    اے وقت ذرا تھم جا ، یہ کیسی روانی ہے

    اے وقت ذرا تھم جا ، یہ کیسی روانی ہے آنکھوں میں ابھی باقی اک خوابِ جوانی ہے کیا قصہ سنائیں ہم اس عمرِ گریزاں کا فرصت ہے بہت تھوڑی اور لمبی کہانی ہے اک راز ہے سینے میں ، رکھا نہیں جاتا اب آکر کبھی سن جاؤ اک بات پرانی ہے سچے تھے ترے وعدے ، سچے ہیں بہانے بھی بس ہم کو شکایت کی عادت ہی...
  7. ظہیراحمدظہیر

    دل تو پتھر ہوئے ، غم پھر بھی کسک دیتے ہیں

    دل تو پتھر ہوئے، غم پھر بھی کسک دیتے ہیں آگ اتنی ہو تو پتھر بھی چمک دیتے ہیں خاک گرتی ہے جو سر پر غمِ دنیا کی کبھی نام لے کر ترا ہولے سے جھٹک دیتے ہیں زندگی جب بھی نظر آتی ہے عریاں اپنی ہم ترے درد کی پوشاک سے ڈھک دیتے ہیں یاد کے پھول کتابوں میں دبے رہنے دو خشک ہوجائیں تو کچھ اور مہک...
  8. ظہیراحمدظہیر

    ہم خاک نشینوں کو نئی خاک ملی ہے

    ہم خاک نشینوں کو نئی خاک ملی ہے جو چھوڑ کر آئے وہی املاک ملی ہے ہم سادہ روش لوگ بدلتے نہیں چولے میلی ہی نہیں ہوتی وہ پوشاک ملی ہے پہنے ہوئے پھرتے ہیں تہِ جبہ و دستار در سے جو ترے خلعتِ صد چاک ملی ہے رکھی ہے بصارت کی طرح دیدہِ تر میں قسمت سےہمیں نعمتِ نمناک ملی ہے سونے کے بدل بکتی ہے بازار...
  9. ظہیراحمدظہیر

    اپنی قربت کے سب آثار بھی لیتے جانا

    اپنی قربت کے سب آثار بھی لیتے جانا اب جو جاؤ در و دیوار بھی لیتے جانا چھوڑ کر جا ہی رہے ہو تو پھر اپنے ہمراہ ساتھ رہنے کا وہ اقرار بھی لیتے جانا دکھ تو ہوگا مگر احساس ہو کم کم شاید جاتے جاتے مرا پندار بھی لیتے جانا بیخودی مجھ سے مری چھین کے جانیوالے آگہی کے کڑے آزار بھی لیتے جانا جشنِ...
  10. ظہیراحمدظہیر

    کچھ جرم نئے اور مرے نام لگادو

    کچھ جرم نئے اور مرے نام لگا دو باقی ہے اگر کوئی تو الزام لگا دو کیوں کرتے ہو دربارِ عدالت کا تکلف جو حکم لگانا ہے سر ِ عام لگا دو افسانہ ہمارا ہے ، قلم سارے تمہارے عنوان جو چاہو بصد آرام لگا دو دیوانوں کو پابندِ سلاسل نہ کرو تم ذہنوں میں بس اندیشہء انجام لگادو جب آہی گئے برسرِ...
  11. ظہیراحمدظہیر

    پندار کی ویران سرا میں نہیں رہتے

    پندار کی ویران سرا میں نہیں رہتے ہم خاک پہ رہتے ہیں خلامیں نہیں رہتے قامت بھی ہماری ہے ، لبادہ بھی ہمارا مانگی ہوئی دستار و قبا میں نہیں رہتے ہم کشمکشِ دہر کے پالے ہوئے انسان ہم گریہ کناں کرب و بلا میں نہیں رہتے خاشاکِ زمانہ ہیں ، نہیں خوف ہمیں کوئی آندھی سے ڈریں وہ جو ہوا میں نہیں رہتے...
  12. ظہیراحمدظہیر

    ٓآسرے توڑتے ہیں ، کتنے ستم توڑتے ہیں

    بہت شکریہ اعجاز بھائی ۔ یہ لیجئے کچھ آپ کے لئے بھی ۔ :):):):):)
  13. ظہیراحمدظہیر

    ایک نئی غزل - نہ سِرا ملا ہے کوئی، نہ سُراغ زندگی کا

    بہت شکریہ وارث بھائی ۔ ربط کھولتے ہی اور کولمبیا یونیورسٹی کا نام دیکھتے ہی فورا یاد آگیا کہ کئی سال پہلے میں نے بھی یہ سارا مواد اپنی برقی لائبریری میں محفوظ کیا تھا ۔ یہ الگ بات کہ اردو کتب کے ہوتے ہوئے کبھی اسے پڑھنے کی ضرورت محسوس نہیں کی ۔ انہوں نے اچھی وضاحت کی ہے۔شاد و آباد رہیئے ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    بالآخر زبانِ اردو کے ایک اور لفظ 'ناظم' نے دارِ فانی کو الوداع کہہ دیا

    سیدہ شگفتہ بہن ! معلوم نہیں یہ کیسے ہوا ۔ ماؤس کی شرارت لگتی ہے۔ لگتا ہے کہ براؤز کرتے وقت غلط بٹن دبادیا ۔ یہ تو صاف ظاہر ہے کہ آپ کی تحریر میں کوئی املا کی غلطی نہیں ہے اور نہ ہی میں پڑھتے وقت کسی تحریر میں ان باتوں پر توجہ دیتا ہوں ۔ اس نادانستہ دل آزاری اور زحمت کے لئے میں معذرت خواہ ہوں ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    تعارف تعارف: اتنی ساری بات چیت کے بعد تعارف!

    جناب زاہد صاحب! اس نسبتََا نووارد کی طرف سے بھی خوش آمدید قبول کیجئے !
  16. ظہیراحمدظہیر

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    میر عمادالحسنی کی خطاطی کے تو ہم قائل تھے ہی آج ان کی "استادی" کے بھی قائل ہوگئے ۔ :):):)
  17. ظہیراحمدظہیر

    ایک نئی غزل - نہ سِرا ملا ہے کوئی، نہ سُراغ زندگی کا

    فعلات فاعلاتن فعلات فاعلاتن میں توکئی مشہور غزلیں ہیں ۔ان میں کہیں فاعلاتان یا فِعلاتان نظر نہیں آتا۔ ہوسکتا ہے کہ یہ ان عروضی رعایتوں میں سے ایک ہو کہ جن کی اجازت تو ہوتی ہے مگر عام طور پر انہیں کوئی استعمال نہیں کرتا - واللہ اعلم باالصواب ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    تعارف السلام علیکم - نیا مہمان

    خوش آمدید حمید حسین ! آپ کےاردو سیکھنے کے شوق اور لگن کو سلام کرتا ہوں! ہمت نہ ہاریئے گا ۔ جہاں چاہ وہاں راہ!
Top