نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    داغ میرے دل کو دیکھ کر، میری وفا کو دیکھ کر - داغ دہلوی

    اتفاق سے آج اس مصرعے پر غور کیا۔ انہیں کی جگہ "انہی" ہونا چاہیے۔ کاشفی صاحب ہو سکے تو اسے درست کر دیجیے۔ ہم اِنہیں آنکھوں سے دیکھیں گے ترا حسن و جمال
  2. فرخ منظور

    حسابِ جفا اور وفا رہنے دیجے - مومن خان شوق

    عمدہ غزل ہے کاشفی صاحب۔ بہت شکریہ!
  3. فرخ منظور

    نظم - میں مجرم ہوں -عارف عبد المتین

    بہت عمدہ! شکریہ پیاسا صحرا!
  4. فرخ منظور

    بیت بازی کا کھیل!

    نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش، دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو، تنِ داغ داغ لُٹا دیا (فیض)
  5. فرخ منظور

    تاسف ڈھائی سالہ بھانجی حفصہ کی طبیعت ناسازہے

    اللہ تعالیٰ بچی کو صحتِ کاملہ و عاجلہ سے نوازے۔
  6. فرخ منظور

    کلاسیکی موسیقی پیا جاؤ میں توسے نا ہی بولوں ۔ (ٹھمری) روشن آرا بیگم

    پیا جاؤ میں توسے نا ہی بولوں ۔ (ٹھمری) روشن آرا بیگم
  7. فرخ منظور

    داغ میرے دل کو دیکھ کر، میری وفا کو دیکھ کر - داغ دہلوی

    واہ واہ! کیا شعر ہے۔ حضرتِ زاہد ہماری چھیڑ کی عادت نہیں گدگدی ہوتی ہے دل میں پارسا کو دیکھ کر بہت شکریہ کاشفی صاحب! مزا آ گیا۔
  8. فرخ منظور

    امیر مینائی جان تن سے جو تڑپ کر شبِ فرقت نکلی - امیرؔ مینائی

    بہت عمدہ انتخابِ غزل ہے کاشفی صاحب!
  9. فرخ منظور

    ولی دکنی بیوفائی نہ کر خدا سے ڈر - ولی دکنی

    قبلہ کاشفی صاحب! آپ ولی دکنی کو استادِ زماں بھی لکھ رہے ہیں اور پھر ان کے کلام میں تحریف بھی کر رہے ہیں۔ "کیا یہ کُھلا تضاد نہیں؟" :)
  10. فرخ منظور

    سودا بولو نہ بول شیخ جی ہم سے کڑے کڑے - سوداؔ

    جو چومنے میں لطف ہے۔ وہ روکنے میں نہیں۔ محتسب ہوتا ہی روکنے کے لئے ہے۔ محتسب کوئی دوست بھی ہو سکتا ہے ۔
  11. فرخ منظور

    انتخاب عبدالعزیز خالد از خالد علیم

    فردِ واحد کی اس آشوب میں قیمت کیا ہے نفسِ گل کی بیاباں میں حقیقت کیا ہے ****** دروازے بند ہونے کی آواز سُنتے ہی اُٹھتی ہے کیسی ہُوک دلِ دردمند سے ****** کب سے بے لذتِ پرواز ہیں مرغانِ اسیر آ کریں سوختہ جانوں سے پر و بال کا ذکر ****** عجب مقامِ تحیر ہے جاے استعجاب شبِ وصال کو ہم گفتگو میں کھو...
  12. فرخ منظور

    انتخاب عبدالعزیز خالد از خالد علیم

    خالد علیم انتخابِ اشعارِ عبدالعزیز خالد عبدالعزیز خالدکے نام کے ساتھ ہی ایک مشکل گو ، بھاری بھرکم اور عربی آمیز لہجے کے شاعر کا تصور ذہن میں اُبھرتا ہے اور ساتھ ہی یہ احساس کہ انھوں نے اپنی شاعری کو اتنے دقیق اور گنجلک پیرائے میں پیش کیا کہ شاعری براے نام ہی رہ گئی ، لیکن جب اُن کے مجموعی...
  13. فرخ منظور

    انتخاب عبدالعزیز خالد از خالد علیم

    نوید صادق صاحب کی وساطت سے عبدالعزیز خالد صاحب کی شاعری کا انتخاب موصول ہوا جو مشہور شاعر خالد علیم صاحب نے ادبی جریدے "بیاض" کے لئے مرتب کیا ہے۔
  14. فرخ منظور

    داغ اے وعدہ فراموش رہی تجھ کو جفا یاد - داغ دہلوی

    واہ واہ کیا خوبصورت غزل ہے۔ مگر یہ دو اشعار تو بہت ہی عمدہ ہیں۔ رہتا ہے عبادت میں ہمیں موت کو کھٹکا ہم یادِ خدا کرتے ہیں، کر لے نہ خدا یاد معشوق سے اے داغ تغافل کا گلہ کیا؟ کیوں یاد کرے تجھ کو؟ کرے اُس کی بلا یاد بہت شکریہ کاشفی صاحب!
  15. فرخ منظور

    آتش طریقِ عشق میں مارا پڑا ، جو دل بھٹکا - حیدر علی آتش

    آتش کی خوبصورت غزل شریک کرنے کا شکریہ کاشفی صاحب!
  16. فرخ منظور

    شباب آیا، کسی بُت پر فدا ہونے کا وقت آیا - ہری چند اختر

    واہ! ہری چند اختر کی بہت خوبصورت غزل ہے۔ بہت شکریہ کاشفی صاحب!
  17. فرخ منظور

    ذوق وقتِ پیری شباب کی باتیں - ذوق

    بہت عمدہ غزل ہے کاشفی صاحب۔ اگر ذوق کے اس شعر کی پوری غزل مل سکے تو وہ بھی پوسٹ کیجیے گا۔ بہت شکریہ! اے ذوق کسی ہمدمِ دیرینہ کا ملنا بہتر ہے ملاقاتِ مسیحا و خضر سے
  18. فرخ منظور

    بیت بازی کا کھیل!

    یہ مصرع لکھ دیا کس شوخ نے محرابِ مسجد پر یہ ناداں گر گئے سجدوں میں جب وقتِ قیام آیا (اقبال لاہوری)
Top