ہم نے الائیڈ بینک کے سامنے کھڑے ہو کر ادھر ادھر دیکھا۔ کوئی آثار نظر نہیں آئے۔ ناچار ہم نےان کا نمبر ملا کر علمِ جغرافیہ کے مبادیات زیرِ بحث لانے کا فیصلہ کیا۔ ابھی نیت ہی باندھ رہے تھے کہ موصوف نے چہک کر فرمایا، "میں نے آپ کو دیکھ لیا ہے۔"
اس سے پہلے کہ ہم انھیں مبارک باد دیتے، کچھ فاصلے پہ...