بھائی اب خیریت سے ہیں۔ حادثہ بڑا تھا مگر بچانے والا اس سے بھی بڑا۔ موصوف کی ذاتی گنتی کے مطابق ننانوے اعشاریہ ننانوے فیصد ہڈیاں حادثے کے بعد بھی قابلِ استعمال ہیں۔ شانۂِ اقدس اور پائے مبارک کی ہڈیاں متاثر ہوئی ہیں۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ٹکرانے والی کار کو مجروحِ موصوف سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔...