نتائج تلاش

  1. نبیل

    ان پیج علماء سے سوال

    شکریہ سلیم احمد، اگر اس سے ملتی جلتی کسی اور پراڈکٹ کے بارے میں آپ کو علم ہو تو اس کے بارے میں بھی معلومات فراہم کریں تاکہ ان پراڈکٹس کا تقابل کیا جا سکے۔
  2. نبیل

    افسوس ہے کہ ۔۔۔۔۔

    فرہاد، فلسفیانہ موضوعات میں الجھنے سے بہتر ہے کہ بغیر کسی توقف کے علم کے فروغ کا کام شروع کر دیا جائے۔ اس کا یہی طریقہ ہے کہ آپ جس شعبے میں مہارت رکھتے ہیں یا آپ نے اپنی دلچسپی سے جو کچھ سیکھا ہے اس کے بارے میں لکھنا شروع کر دیں۔ اس کی بہترین مثال اسی فورم پر موجود ٹیوٹوریل ہیں۔ اس کے علاوہ ابن...
  3. نبیل

    پاکستان کی جنگلی حیات کے بارے میں ویب سائٹ

    آج پاکستانیت ڈاٹ کام کی اس پوسٹ کے توسط سے پاکستان کی جنگلی حیات کے بارے میں ایک ویب سائٹ کا علم ہوا۔ اس سائٹ کا ربط ذیل میں ہے: Wildlife of Pakistan: Journey from the Karakoram to the Arabian Sea اسی سائٹ کے کچھ قابل ذکر روابط ذیل میں ہیں: National Parks of Pakistan, Wildlife...
  4. نبیل

    عباس ملک کا پیغام : ہندی سے اردو میں تبدیلی کے لیے تعاون درکار

    السلام علیکم، مجھے عباس ملک صاحب کا ایک پیغام موصول ہوا ہے۔ عباس ملک ہندی عبارت سے اردو عبارت میں تبدیلی کے کام میں تعاون چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے اردو کے ماہرین کی تلاش میں ہیں۔ ذیل میں عباس ملک کا پیغام ہے، جو صاحب اس کام میں دلچسپی رکھتے ہوں، ان سے درخواست ہے کہ وہ عباس ملک صاحب سے رابطہ...
  5. نبیل

    یوٹیوب بی بی کوڈ

    ذیل کے ربط پر ایک ہیک موجود ہے جسے آپ کسی حد تک اپنے مطلب کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ Advanced BBCode Permissions
  6. نبیل

    ان پیج علماء سے سوال

    میرے ذہن میں ابھی خیال آیا تھا کہ اگر ونڈوز میں Emf پنٹر ڈرائیور انسٹال کر لیا جائے تو پھر کسی بھی فائل کو ویکٹر فارمیٹ میں ایکسپورٹ کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔ یہ وہی طریقہ جس کے ذریعے پی ڈی ایف ڈاکومنٹس جنریٹ کیے جاتے ہیں۔ لیکن جب میں نیٹ پر سرسری طور پر تلاش کیا تو مجھے اس مقصد کے لیے کوئی فری ای...
  7. نبیل

    چند نیٹ ورک اصطلاحات

    فی الحال تو میں روابط دینے پر ہی اکتفا کر رہا ہوں کیونکہ یہ اسی فورم کے روابط ہیں: ٹرانسمیشن کنٹرول پروٹوکال انٹرنیٹ پروٹوکال
  8. نبیل

    ذاتی کمپیوٹر پر ویب سرور کیسے چلایا جا سکتا ہے؟

    اظفر، اس میں حیرانی کی کیا بات ہے؟ یہاں ہم ایک دوسرے سے سیکھنے کے لیے ہی اکٹھے ہوتے ہیں۔ کئی مرتبہ کافی عام سی باتوں کا بھی علم نہیں ہوتا۔ اسی لیے سوال کیے جاتے ہیں۔
  9. نبیل

    ان پیج علماء سے سوال

    عبدالمجید، میں ابھی تک نہیں سمجھ سکا ہوں کہ ورڈ سے ویکٹر فارمیٹ میں ایکسپورٹ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ یہ تو الٹی جانب چلنے کے مترادف ہوگا۔ مجھے علم نہیں ہے کہ کورل ڈرا میں کس طرح ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کی جا سکتی ہے۔ جب کورل میں اردو کی ٹیکسٹ پراسیسنگ ممکن ہی نہیں رہتی تو پھر کمپوزنگ کس طرح کی جاتی ہے؟...
  10. نبیل

    نبیل بھائی مدد کیجیے

    اردو ویب پر بھی بڑے سائز کی فائلیں سکرپٹ‌کے ذریعے نہیں بلکہ فائل ٹرانسفر کے ذریعے منتقل کی گئی ہیں۔ ری سیلر ہوسٹنگ لینے سے بھی میرے خیال میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اس مسئلے کا واحد حل اپنا سرور خریدنا ہے جو کہ کافی مہنگا حل ہے۔
  11. نبیل

    نبیل بھائی مدد کیجیے

    فورم سے فائل اپلوڈ کرنے کا یہی مطلب ہے کہ آپ اسے سکرپٹ‌کے ذریعے اپلوڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور اس سائز کی فائل اپلوڈ کرنے کی اجازت آپ کو کسی شئیرڈ ہوسٹنگ پر نہیں ملے گی۔
  12. نبیل

    بلاگ کے متعلق!!

    اردو پر یس اس ربط سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ کافی پرانا ہو چکا ہے۔ یہ ورڈپریس کے ورژن 2.3.2 پر مبنی ہے۔ اردو پریس کے ورژن 2.7 پر کام جاری ہے لیکن ابھی یہ تیار نہیں ہوا ہے۔ ورڈ پریس کی اردو تھیمز کئی دوست تیار کر رہے ہیں۔ آپ اردو ماسٹر سے پتا کر کے دیکھیں۔
  13. نبیل

    ان پیج علماء سے سوال

    عبدالمجید، مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی کہ ورڈ سے کورل ڈرا میں ایکسپورٹ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
  14. نبیل

    نبیل بھائی مدد کیجیے

    ٹرمینیٹر، ہوسٹنگ کے انتخاب کے سلسلے میں تو آپ کی دوسرے دوست ہی رہنمائی کر سکیں گے۔ اس بارے میں میری معلومات کم ہی ہیں۔ میرے خیال میں مشکل ہے کہ کوئی ویب ہوسٹ آپ کو پی ایچ پی کے ذریعے اتنی بڑی فائل اپلوڈ کرنے دے۔ اس سائز کی فائل ایف ٹی پی کے ذریعے ہی اپلوڈ کی جا سکتی ہے۔
  15. نبیل

    بلاگ کے حوالے سے چند سوالات

    wordpress recover admin password
  16. نبیل

    ان پیج علماء سے سوال

    شارق، یہ سوال انپیج کے علماء کی بجائے ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے فقہاء سے پوچھنا زیادہ مناسب رہے گا۔ :biggrin: فی الوقت اگرچہ مشہور ترین ڈی ٹی پی سوفٹویر ایڈوبی ان ڈیزائن میں نوری نستعلیق فونٹ کام نہیں کرتے ہیں لیکن مائیکروسوفٹ پبلشر میں یہ فونٹ بالکل ٹھیک چل رہے ہیں۔ اس کے بارے میں کچھ تفصیل آپ کو...
  17. نبیل

    ادبا اور شعرا کی تصاویر میرے کیمرے سے

    جی وہ الحمداللہ بقید حیات ہیں، اگرچہ آج کل کچھ علالت میں مبتلا ہیں۔ وہ میرے والد صاحب کے نہایت عزیز دوست ہیں۔ اسرار زیدی صاحب پاک ٹی ہاؤس کی جانی پہچانی شخصیت رہے ہیں اور وہ حلقہ ارباب ذوق کی سرگرمیوں کے بارے میں اخبار جہاں میں کالم بھی لکھتے ہیں۔
  18. نبیل

    ادبا اور شعرا کی تصاویر میرے کیمرے سے

    فرخ، اسرار زیدی صاحب کی کوئی تصویر مل سکتی ہے؟
  19. نبیل

    فورم اپلوڈ سپیڈ

    ٹرمینیٹر شاید اپلوڈ کے لیے فائل سائز لمٹ کی بات کرنا چاہ رہے ہیں اور یہ php.ini میں تبدیلی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
  20. نبیل

    بلاگ کے حوالے سے چند سوالات

    سپیم کنٹرول کے بارے میں مجھے زیادہ علم نہیں ہے۔ ورڈپریس بلاگ پر عام طور پر سپیم کنٹرول کے لیے اکسیمٹ استعمال ہوتا ہے۔ ورڈپریس پر مختلف زبانوں میں بلاگ لکھنا ممکن ہے۔ اس کے لیے کچھ ٹیمپلیٹ ہیک استعمال کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ہر لینگویج کے لیے علیحدہ کٹیگری بنا لو اور ہر...
Top