عباس ملک کا پیغام : ہندی سے اردو میں تبدیلی کے لیے تعاون درکار

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
مجھے عباس ملک صاحب کا ایک پیغام موصول ہوا ہے۔ عباس ملک ہندی عبارت سے اردو عبارت میں تبدیلی کے کام میں تعاون چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے اردو کے ماہرین کی تلاش میں ہیں۔ ذیل میں عباس ملک کا پیغام ہے، جو صاحب اس کام میں دلچسپی رکھتے ہوں، ان سے درخواست ہے کہ وہ عباس ملک صاحب سے رابطہ کریں۔ شکریہ

السلام علیکم نبیل!
نبیل میں اردو کے حوالے سے کچھ ایسے لوگوں کی تلاش میں ہوں جو اردو کے ماہر ہوں۔ میرا مطلب ہے کہ ایسے لوگ جو اردو املا، اردو کے الفاظ کے مختلف معنوں، اردو گرائمر کے ماہر ہوں۔ اور اگر ان میں سے کچھ کو ہندی بھی آتی ہو تو یہ سونے پہ سہاگہ والی بات ہو گی۔

میں بہت جلد ایک سسٹم انٹرنیٹ پر دوں گا جس میں ہندی کے الفاظ کو اردو الفاظ میں تبدیل کر کے دیا جائے گا، مگر اردو میں ان الفاظ کی املا میں کچھ مسائل ہو سکتے ہیں، اور یہ بھی ممکن ہے کہ اُس لفظ کا متبادل اردو لفظ ہندی لفظ سے مختلف ہو جیسا کہ ہندی میں بھگوان کو اردو میں خدا یا اللہ لکھا جائے گا۔ کچھ منتخب شدہ لوگوں کو میں اس سسٹم تک رسائی دوں گا تاکہ وہ لوگ غلط املا والے لفظوں کی املا درست کر سکیں اور اگر ان کے خیال میں اردو کا متبادل لفظ ہندی سے مضتلف ہے تو وہ متبادل اردو لفظ کا اندراج کر سکیں۔

آپ کی مدد کا شکریہ۔
 
میں مزید وقت نکالنے سے قاصر ہوں ورنہ ضرور شریک ہوتا۔ ویسے اس طرح کے پروجیکٹ پر کام کرنے کے لئے مجھے سرائے سے بھی کہا گیا تھا ایک بار۔
 

دوست

محفلین
بھگوان ایک ثقافتی لحاظ سے مخصوص لفظ ہے۔ جو ہندوؤں کے خدا کے لیے مستعمل ہے۔ اسے بھگوان ہی رکھا جاسکتا ہے۔ بنیادی مقصد سب سے پہلے تو رسم الخط کی تبدیلی ہونی چاہیے۔ الفاظ بدل دینے سے یہ مبدل نہیں‌ مترجم بن جائے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
لاحول ولا قوۃ۔۔ یہ تو کرلپ کا پرانا اطلاقیہ ہے۔۔ مجیب، یہ نہ جانے کتنی بار کرلپ کے سلسلے میں پوسٹ ہو چکا ہے۔ اور آپ ایسے کہہ رہے ہیں جیسے آپ کا ہو!!
 

مجیب

محفلین
آداب !

حضور آپ بلا وجہ غصہ فرما رہے ہیں ۔ میں نے یہ زکر ہی نہیں کیا کہ یہ میرا ہے ۔ میں نے استعمال کیا مجھے اچھا لگا تو آپ سب کے سامنے پیش کر دیا


معزرت چاہتا ہوں اگر کوئی گستاخی کی ہو ۔
 
Top