نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    I Love U مالک۔۔۔!!

    ترے شیشے میں مے باقی نہیں ہے بتا ، کیا تو مرا ساقی نہیں ہے سمندر سے ملے پیاسے کو شبنم بخیلی ہے یہ رزاقی نہیں ہے (علامہ اقبال)
  2. فرخ منظور

    رولا ویاہ دا

    ہارون رشید صاحب تسی پنجابی ادب توں کج وی چونواں ادب پوسٹ کر سکدے ہو۔ اگر تسی پنجابی فورم نوں ویکھو تے ایتھے زیادہ تر پنجابی ادب یا موسیقی شئیر کیتی گئی اے۔ تسی وی اپنی پسند شئیر کر سکدے ہو۔
  3. فرخ منظور

    اکڑ بکڑ بم بم بم بم۔۔بمبے بو (کیسٹ کہانی)

    بہت شکریہ نبیل۔ بہت عمدہ شئیرنگ ہے۔ لیکن کیا اسے موسیقی کی بجائے گوشۂ اطفال میں نہیں ہونا چاہیے؟
  4. فرخ منظور

    دل پا کے اُس کی زلف میں آرام رہ گیا ۔ قائم چاند پوری

    بہت شکریہ وارث صاحب۔ قائم چاند پوری کی طرح کیا آپ نے چاند میں تو بسیرا نہیں بنا لیا۔ زمین پر اترتے ہی نہیں۔ :)
  5. فرخ منظور

    پھر کے جو وہ شوخ نظر کر گیا ۔ قائم چاند پوری

    بہت شکریہ وارث صاحب۔ قبلہ کہاں غائب ہیں؟ ہم تو آپ کی دید کے لئے ترس گئے۔ :)
  6. فرخ منظور

    رولا ویاہ دا

    بوہت شکریہ ہارون صاحب۔ امید ہے پنجابی دی خدمت واسطے لطیفاں دے علاوہ وی کج ایس فورم وچ پوسٹ کرو گے۔
  7. فرخ منظور

    ڈاکٹر اسرار احمد انتقال کر گئے۔۔۔ اناللہ واناالیہ راجعون

    انا اللہ وانا الیہ راجعون خدا مرحوم کی مغفرت فرمائے
  8. فرخ منظور

    پھر کے جو وہ شوخ نظر کر گیا ۔ قائم چاند پوری

    غزل پھر کے جو وہ شوخ نظر کر گیا تیر سا کچھ دل سے گزر کر گیا خاک کا سا ڈھیر، سرِ رہ ہوں میں قافلۂ عمر سفر کر گیا خلد بریں اُس کی ہے واں بود و باش یاں کسی دل بیچ جو گھر کر گیا چھپ کے ترے کوچے سے گزرا میں لیک نالہ اِک عالم کو خبر کر گیا جوں شرر کاغذِ آتش زدہ شامِ غم اپنی میں سحر کر گیا...
  9. فرخ منظور

    دل پا کے اُس کی زلف میں آرام رہ گیا ۔ قائم چاند پوری

    غزل دل پا کے اُس کی زلف میں آرام رہ گیا درویش جس جگہ کہ ہوئی شام رہ گیا جھگڑے میں ہم مبادی کے یاں تک پھنسے کہ آہ! مقصود تھا جو اپنے تئیں کام رہ گیا ناپختگی کا اپنی سبب اُس ثمر سے پوچھ جلدی سے باغباں کی جو وہ خام رہ گیا صیّاد تو تو جا ہے پر اُس کی بھی کچھ خبر جو مرغِ ناتواں کہ تہِ دام رہ گیا...
  10. فرخ منظور

    اے میری اُردو زباں - مولانا علی احمد سیوانی، علیگڑھ

    واہ! بہت عمدہ نظم شریکِ محفل کی ہے کاشفی صاحب۔ بہت شکریہ جناب!
  11. فرخ منظور

    نیا سورج نیا جلوہ نئی تنویر لے آو۔ مصدق لاکھانی

    خوبصورت غزل شریکِ محفل کرنے کا بہت شکریہ نقوی صاحب!
  12. فرخ منظور

    پنڈت وید پرکاش کی "کلکی اوتار"

    میرے والد صاحب کے پاس یہ کتاب پڑی ہے لیکن اسے سکین کرنا کافی محنت طلب کام ہے۔ اور اس کتاب کا نام کالکی نہیں بلکہ "کلکی اوتار" ہے۔
  13. فرخ منظور

    آئی فون میں اردو کلیدی تختہ

    مگر نقوی صاحب تو اپنی عبارت میں "ٹ" استعمال کر رہے ہیں۔ محسن نقوی کے شعر میں "پلٹ" لفظ استعمال ہوا ہے۔
  14. فرخ منظور

    آپ کی پسند کی نعت یاشعر

    حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے سلام کے لیے حاضر غلام ہو جائے میں صرف دیکھ لوں اک بار صبحِ طیبہ کو بلا سے پھر مری دنیا میں شام ہو جائے تجلیات سےبھر لوں میں کاسئہ دل و جاں کبھی جو اُن کی گلی میں قیام ہو جائے حضور آپ جو سن لیں تو بات بن جائے حضور آپ جو کہہ دیں تو کام ہو جائے حضور آپ جو چاہیں تو...
  15. فرخ منظور

    بیت بازی کا کھیل!

    آگے آتی تھی حالِ دل پہ ہنسی اب کسی بات پر نہیں آتی (غالب)
  16. فرخ منظور

    بیت بازی کا کھیل!

    اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیں گے مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے (ذوق)
  17. فرخ منظور

    اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

    صد جلوہ رو برو ہے جو مژگاں اٹھائیے طاقت کہاں کہ دید کا احساں اٹھائیے (غالب)
  18. فرخ منظور

    داغ زمانہ ہے خفا مجھ سے کہ تم سے - داغ دہلوی

    واہ! بہت خوب انتخاب ہے۔ شکریہ کاشفی صاحب۔ اس شعر میں "واسطہ" کی بجائے "واسطا" ہونا چاہیے کیونکہ قافیہ "واسطا" کا متقاضی ہے۔ خدا جانے محبت کو سرِ حشر پڑیگا واسطہ مجھ سے کہ تم سے
Top