انگریزی سائٹ میں اردو پوسٹ پر الگ سے سٹائل اپلائی کرنا ضروری ہوگا۔ یہ کئی طریقے سے کیا جا سکتا ہے۔ اس کا آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ اردو متن سے پہلے ذیل کی سطر شامل کر دیں:
<span style="font-family:Urdu Naskh Asiatype;font-size:18px;">
اور پوسٹ کے بعد ذیل کی لائن شامل کر دیں:
</span>...
میں نے اوپر بھی لکھا ہے کہ یونیکوڈ اردو ڈیٹا درست سیو کرنے کے لیے ڈیٹابیس کی کولیشن utf8_unicode_ci ہونی چاہیے۔ ڈیٹابیس کی کولیشن ڈیٹابیس بناتے وقت سیٹ کی جاتی ہے یا بعد میں بھی تبدیل کی جا سکتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے ذیل کے روابط ملاحظہ کریں:
Convert MySQL table to utf8
Convert a db to...
اگر آپ جملہ کے ایڈمن پینل کے ذریعے سی ایس ایس کو ایڈٹ کر رہے ہیں تو شاید اسے چیک آؤٹ کرنے کے بعد چیک ان کرنا ضروری ہے۔ بہتر طریقہ یہی ہے کہ ویب سائٹ پر استعمال کرنے سے پہلے لوکل ہوسٹ پر کسی ایڈیٹر کے ذریعے ہی ٹیمپلیٹ فائلوں کو کسٹمائز کر لیا جائے۔ ویسے انٹرنیٹ پر تلاش کرنے سے کوئی نہ کوئی...
ابن سعید، اس مرتبہ تو ایرر نے واقعی زندگی سے بیزار کر دیا ہے۔ :(
کل ہی زکریا نے نوٹ کیا تھا کہ کچھ بوٹس نے ہمارے سرور کا گلا دبوچا ہوا ہے، اس لیے ہم نے ان بوٹس کو بشمول گوگل بوٹ کے بلاک کر دیا۔ لیکن آج پھر وہی مسئلہ نظر آ رہا ہے۔ :(