نتائج تلاش

  1. نبیل

    کچھ نئی اردو سمائیلیز

    جزاک اللہ خیر باسط۔ آپ کو کئی دنوں بعد یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ کافی دنوں سے اردو ویب پر سرور کے مسائل چل رہے ہیں جس کی وجہ سے میں ہلاگلا پر حاضر بھی نہیں ہو سکا ہوں۔ مناہل اور ضدی شیرنی کو ہماری جانب سے شکریہ کہہ دیں۔ یہ سمائیلیز بہت اچھے ہیں۔ میں انہیں جلد ہی فورم میں شامل کر دوں گا۔
  2. نبیل

    قرآن پاک کی ایک آیت، حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور تاریخ ہجری وانگریزی کی درخواست

    اعجاز اختر صاحب، مباحث ہر فورم پر جاری ہیں۔ ہلا گلا فورم پر لکھا ہوا ہے کہ یہ اسلام اور پاکستان کی خدمت کرنے والی فورم ہے لیکن وہاں انڈیا سے بھی بہت سے لوگ آتے ہیں۔
  3. نبیل

    قرآن پاک کی ایک آیت، حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور تاریخ ہجری وانگریزی کی درخواست

    فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ میں پہلے بھی کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ یہ کوئی مذہبی ویب سائٹ نہیں ہے۔ لیکن اگر کوئی دوست قران فہمی کا سلسلہ شروع کرنا چاہیں تو اس کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
  4. نبیل

    انگریزی زبان میں لکھنے والے پاکستانی مصنف

    آج بی بی سی اردو پر ایک آرٹیکل انگریزی کے افق پر پاکستانی ستارے پڑھنے کا اتفاق ہوا تو اس سے مجھے تجسس ہوا کہ ایسے پاکستانی مصنفین کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جائیں جو کہ انگریزی زبان میں لکھ رہے ہیں اور جن کی ناولوں کو عالمی سطح پر شہرت بھی مل رہی ہے۔ مذکورہ بالا آرٹیکل میں بیپسی سدھوا، محسن...
  5. نبیل

    ریاست پاکستان کا قیام کس حد تک درست تھا؟

    اوہ، یہ تو میں نے دیکھا ہی نہیں تھ کہ اب مغلیہ دور کو یاد کیا جا رہا ہے۔ :yawn:
  6. نبیل

    بی بی سی اردو کا نیا سانچہ

    بالآخر بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو نئے سانچے کے ساتھ لانچ کر دیا گیا ہے۔ مجھے ابھی تک تو یہ نئی لک زیادہ پسند نہیں آئی۔ ہو سکتا ہے کہ استعمال کے ساتھ اس کی عادت ہو جائے۔
  7. نبیل

    ریاست پاکستان کا قیام کس حد تک درست تھا؟

    خرم، ہر آدمی کے اپنے نظریات ہوتے ہیں۔ تحریک پاکستان کی مخالفت برصغیر کے جید علماء نے بھی کی تھی۔ پاکستان کے قیام کی مخالفت کرنا میری دانست میں کوئی ایسا ناقابل معافی جرم بھی نہیں ہے، البتہ پاکستان بننے کے بعد اس کی سالمیت کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ ہم اسے دو لخت ہونے سے نہیں بچا...
  8. نبیل

    ریاست پاکستان کا قیام کس حد تک درست تھا؟

    یہ ربط پوسٹ کرنے کا کیا مقصد ہے؟ کیا قائداعظم کی عزت افزائی دکھانا چاہ رہے تھے جو اس فورم پر ہوتی ہے:
  9. نبیل

    قرآن پاک کی ایک آیت، حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور تاریخ ہجری وانگریزی کی درخواست

    شکریہ ذیشان۔ فورم پر اسلامی تعلیمات اور قران فہمی کے زمرہ جات شامل ہیں۔ آپ ان پر روزانہ ایک آیت اور ایک حدیث ترجمے اور تفسیر کے ساتھ پوسٹ کرنے کا سلسلہ شروع کریں۔ ہم اسے پورٹل پیج پر دکھانے کا بندوبست بھی کر دیں گے۔
  10. نبیل

    جرمنی، سکول فائرنگ گیارہ ہلاک

    اتفاق کی بات ہے کہ مجھے یہ خبر گھر آنے کے بعد ہی پتا چلی ہے۔ آفس میں اس کی اطلاع نہیں پہنچی تھی۔ جرمنی میں یہ واقعی اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ مائیکل مور کی فلم باؤلنگ فار کولمبائن میں امریکہ پر طنز کیا گیا تھا کہ دیکھو جرمنی جیسے ممالک میں اس طرح کے واقعات کبھی نہیں ہوتے، اور اسی کے بعد اس...
  11. نبیل

    اردوویب کے موجودہ ایرر

    اردو ویب صرف پاکستانیوں کی سائٹ نہیں ہے جو اس پر انڈیا کے ہیکر حملہ کریں۔ یہاں پر ہندوستانی تعداد میں کم ہیں، لیکن جو بھی ہندوستانی یہاں موجود ہیں، ان کی موجودگی ہمارے لیے فخر کا باعث ہے۔
  12. نبیل

    اردوویب کے موجودہ ایرر

    محفل فورم کے ڈاؤن ہونے سے اس کی شہرت کو کوئی داغ نہیں لگ رہا ہے۔ ویب سائٹس کو مینٹینینس کے لیے بند کرنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ اردو ویب پر کافی زیادہ سرور ریسورسز کا استعمال ہو رہا ہے اور ہم اسی کی وجہ معلوم کرنا چاہ رہے ہیں۔
  13. نبیل

    اردو ویب پر ڈیمو انسٹالیشنز!

    السلام علیکم، اردو ویب پر پیش آنے والی حالیہ پرابلمز کی وجہ سے میں نے اردو ویب پر ڈیمونسٹریشن کے مقصد سے انسٹال کیے جانے والے تمام سوفٹویر ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں ورڈپریس، جملہ، پی ایچ پی فیوژن اور کئی فورم سوفٹویر کی انسٹالیشن شامل ہیں۔ میں وقت ملنے کے ساتھ ساتھ ان کی انسٹالیشن ختم کرتا...
  14. نبیل

    !تنصیب اردو ، نونہالان کیلئے!

    یہ اردو ویب پیڈ نہیں ہے، کوئی اور جاوا سکرپٹ ہے۔
  15. نبیل

    گفتگو: تیسرا سبق: ایک سادہ ریلس بلاگ

    ابن سعید، میں شاید کچھ مس کر رہا ہوں۔ :( بلاگ اپلیکیشن کے لیے ڈیٹا ماڈل کہاں لکھا گیا ہے؟
  16. نبیل

    گفتگو: تیسرا سبق: ایک سادہ ریلس بلاگ

    فی الحال تو میں شکریہ ادا کرنے پر اکتفا کروں گا۔ :) ریلز پر اتنا تفصیلی ٹیوٹوریل تو شاید میں نے انگریزی میں بھی نہیں پڑھا ہے۔ :) ایک سوال: کیا آپ کو کسی بلاگ کا علم ہے جو ریلز پر مبنی ہو؟ میں صرف اپنی دلچسپی کے لیے دریافت کر رہا ہوں۔
  17. نبیل

    نستعلیق خطوط اور ای او ٹی eot

    امیج کو ایمبیڈ کرنے کا ایک متبادل طریقہ امیج رپلیسمنٹ کا بھی ہے لیکن میرے خیال میں ابھی تک کسی نے اردو فونٹس کے لیے اس طریقے کو نہیں آزمایا ہے۔ وقت ملنے پر میں بھی اس جانب کچھ تحقیق کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اس طریقے میں ٹیکسٹ کی بجائے امیج سرو کیے جاتے ہیں اور یوزر کے کمپیوٹر پر فونٹ کا انسٹال...
  18. نبیل

    محفل کی واپسی

    شکریہ فاتح۔ محفل کے ڈاؤن ٹائم کے دوران میری حالت بھی ۔۔ ماہی بے آب کی سی ہو گئی تھی۔ :grin: محفل کے ڈاؤن ٹائم کے دوران جو معلومات حاصل ہوئی ہیں اس کے بارے میں زیک بہتر بتا سکیں گے۔
  19. نبیل

    جمیل نوری نستعلیق، 25000 + لگیچرز کے بعد۔۔۔۔۔

    کیا کرننگ کی انفارمیشن اوپن ٹائپ ٹیبلز میں شامل نہیں ہوتی ہے؟ یہ ورڈ پراسیسنگ یا ڈی ٹی سے کیسے کنٹرول ہو سکتی ہے؟
Top