نتائج تلاش

  1. محمود احمد غزنوی

    آئینے کی باتیں

    سیّدی، میں پھر پہلے والی والی بات کہوں گا کہ میں آپکی ان باتوں کو ابھی تک پوری طرح سمجھ نہیں سکا۔ اگر مجھے آپکے ساتھ حسنِ ظن نہ ہوتا ،اور اس راہ کے حوالے سے، اپنے جہل کا یقین نہ ہوتا ،تو شائد میں اس گفتگو کو جاری نہ رکھ پاتا۔ ۔۔۔ اگر تمہارے لئے یہ گفتگو اتنی دشوار ثابت ہورہی ہے تو خود ہی سوچ لو...
  2. محمود احمد غزنوی

    آئینے کی باتیں

    کیا آپ کے اندر اپنی صورت ، محض دیکھنے سے ہی۔۔جیسا کہ آپ نے فرمایا۔۔ میں حقیقت کو جان لوں گا؟ ۔۔۔نہیں، ہمارا مقصد یہ نہیں ہے کہ تم اپنے آپ کو دیکھو، بلکہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ تمہارا نفس اپنی اصل صفات کو پہچان لے۔ یہ اسلئے کیونکہ لوگ اپنے آپ کو بعض مخصوص صفات سے موصوف سمجھتے ہوتے ہیں، حالانکہ ان...
  3. محمود احمد غزنوی

    آئینے کی باتیں

    میں چاہتا ہوں کہ آپ اس قیدخانے(دنیا) کے بارے میں بھی کچھ کہیں جسا تھوڑی دہر پہلے آپ نے ذکر فرمایا تھا۔ انسان کس طرح سے اس سے رہائی پاسکتا ہے جبکہ اسکی زیادہ تر چیزیں انسان کی ضروریات میں شمار ہوتی ہیں؟ کیا طلاب کو ان تمام امور سے بھی روک دیا جاتا ہے جنکا تعلق مثلاّ بیوی بچّوں اور رزق کمانے سے...
  4. محمود احمد غزنوی

    ہیرا منڈی کلچر کا فروغ اور ہماری خاموشی

    بقول اکبر الہٰ آبادی۔۔۔ خدا کے فضل سے بی بی میاں دونوں مہذّب ہیں حجاب اِنکو نہیں آتا، اُنہیں غصّہ نہیں آتا;):lol:
  5. محمود احمد غزنوی

    حضرت روحانی باباآج کل کہاں پائے جاتے ہیں؟

    حضرت روحانی باباآج کل کہاں پائے جاتے ہیں؟
  6. محمود احمد غزنوی

    اولیاءکے حالات زندگی پر مبنی ویب لنکس کی تلاش

    نارٹن بیکار ترین پروگراموں میں سے ایک پروگرام ہے۔۔۔:)
  7. محمود احمد غزنوی

    اولیاءکے حالات زندگی پر مبنی ویب لنکس کی تلاش

    ایسی بیشمار ویب سائٹس ہیں۔۔۔ایک لنک دے رہا ہوں یہاں آپ کو کافی لٹریچر پڑھنے کو مل جائے گا http://www.maktabah.com :)
  8. محمود احمد غزنوی

    آئینے کی باتیں

    یا سیّدی، براہِ کرم اس بات کو ذرااورکھول کر بیان فرمادیں تاکہ میں اچھی طرح سمجھ سکوں۔ ۔۔۔ٹھیک ہے۔ جیسا کہ تمہیں پتہ ہے کہ جب انسان اس دنیا میں آتا ہے تو اسے کسی بات کا علم نہیں ہوتا۔ اسکے بعد والدین یا کسی اور کی تربیت کے زیرِ اثر، اسکی شخصیت کی ایک صورت بننا شروع ہوجاتی ہے۔ اور دن بہ دن اس...
  9. محمود احمد غزنوی

    آئینے کی باتیں

    تو پھر یہ بڑے بڑے لوگ جو حقیقت کی طلب میں مارے مارے پھرتے ہیں، انکو زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے میں یہ احساس کیوں نہیں ہوتا کہ یہ دروازہ ، چُنے ہوئے مخصوص لوگوں ہی کیلئے کھلتا ہے۔ ۔۔۔ایسا اس لئے ہے کہ اللہ نے انکو جس فطرت پر پیدا کیا ہے، یہ اُس فطرت کا تقاضاہے۔ زیادہ تر لوگوں کے ساتھ یہی ہوتا ہے...
  10. محمود احمد غزنوی

    آئینے کی باتیں

    اگر طلبِ حقیقت کیلئے اسلام ایک شرط ہے، تو کیا وجہ ہے کہ بہت ہی کم تعداد میں مسلمان اس حقیقت تک پہنچ پائے۔ اگر ہم صرف تعداد کے اعتبار سے ہی اس معاملے کو دیکھیں توضرور کہنا پڑے گا کہ یہ اگر اس راہ سے روکتا نہیں تو کم از کم پہنچاتا بھی نہیں ہے۔ ۔۔۔بات ٹھیک ہے لیکن تمہیں چاہئیے کہ اصلی اسلام...
  11. محمود احمد غزنوی

    توہینِ عدالت کیس میں وزیراعظم مجرم قرار

    لیکن اگر اب بھی حکمران جماعت اور انکے اتحادی اسی بات پر مصر ہوں کہ سب اچھا ہے اور عدالت سے باہر وکٹری کے نشان بناتے نظر آئیں تو اس کا کیا علاج ہے۔۔۔ یہیں سے ایک لطیفہ یاد آیا جوکسی پرانی کتاب میں پڑھا تھا۔۔۔ایک افغانی صاحب ہندوستان کے کسی شہر میں وارد ہوئے۔ شہر کے بازار میں پھر رہے تھے کہ...
  12. محمود احمد غزنوی

    اگر اردو کو تعلیمی زبان قرار دے دیا جائے تو محنت آدھی

    اگر متبادل لفظ نامانوس ہو جیسا کہ آپ نے ابھی کہا ہے، تو پھر اس سے ثابت ہوا کہ وہ آپکی اپنی زبان کا نہیں۔۔۔تو عربی فارسی یا ہندی کا نامانوس لفظ لانے سے بہتر ہوگا کہ انگریزی کا ہی استعمال کرلیں۔۔۔یعنی قرع انبیق اور ضربِ چلیپائی جیسے الفاظ ایجاد کرنے کی بجائے اصل اصطلاح جوں کی توں ہی استعمال کرلیں...
  13. محمود احمد غزنوی

    توہینِ عدالت کیس میں وزیراعظم مجرم قرار

    گویا سپریم کورٹ نے اس حکومت کو اس بات کا اہل نہیں سمجھا کہ کوئی سنجیدہ سزا سنائی جائے۔۔۔عشقِ نبرد پیشہ طلبگارِ مرد تھا۔۔۔لیکن بصد احترام عرض کریں گے کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانا کرتے۔۔پھول کی پتی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر۔۔۔ لیکن یہ لوگ۔۔۔۔ان پر کلامِ نرم و نازک تو کیا کلامِ ناگفتہ بہ...
  14. محمود احمد غزنوی

    اگر اردو کو تعلیمی زبان قرار دے دیا جائے تو محنت آدھی

    میرے خیال میں جدید علوم کو اردو میں بھی پڑھایا جاسکتا ہے لیکن تکنیکی اصطلاحات کو مشرّف بہ اردو کئے بغیر۔۔۔اور اردو اس بات پر قطاّ برا نہیں منائے گی کیونکہ یہ تو ہے ہی زبانوں کا ایک لشکر۔۔لشکری زبان ہے چنانچہ اس میں انگلش اصطلاحات کی کھپت بھی بآسانی ہوسکتی ہے۔
  15. محمود احمد غزنوی

    توہینِ عدالت کیس میں وزیراعظم مجرم قرار

    کیا توہینِ عدالت کی سزا محض 30 سیکنڈ ہوتی ہے؟۔۔۔کیا سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے عوام کو یہ پیغام نہیں ملے گا کہ پاکستان میں قانون صرف عوام کیلئے ہے۔۔۔اشرافیہ بدمعاشیہ کیلئے علامتی سزائیں۔ انکے لئے جیلیں بھی لگژری کلاس کی قیام گاہیں۔ اللہ ہی حافظ ہے ہمارے اس ملک کا۔
  16. محمود احمد غزنوی

    آئینے کی باتیں - تبصرے و تجاویز

    لیکن مجھے تو نستعلیق میں ہی نظر آرہی ہیں ۔۔علوی لاہوری فونٹ۔۔۔ترجمے کی پسندیدگی کیلئے بیحد شکرگذار ہوں۔
Top