نتائج تلاش

  1. نبیل

    سندھ اسمبلی کی مائیکل جیکسن کے مرنے کے غم میں ایک منٹ کی خاموشی!

    سورس: پاکستان کا خدا حافظ نیوز کی ایک خبر کے مطابق سندھ اسمبلی نے آنجہانی پاپ سٹار مائیکل جیکسن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اگرچہ اس خبر کے بارے میں صرف ایک سطر موجود ہے لیکن اگر یہ سچ ہے تو یہ نہایت معنی خیز خبر ہے۔ ایک طرف قوم کے بانیوں کی تصویریں حکومتی...
  2. نبیل

    اپنے جواب میں تصاویر کس طرح ایڈ کروں‌

    ذیشان، اس بات کا خیال رکھیں کہ مذہبی سیکشن میں تصویری مواد پوسٹ کرنے پر پابندی ہے۔ وہاں آپ صرف ٹیکسٹ پوسٹ‌ کر سکتے ہیں۔
  3. نبیل

    تاسف مصطفی قاسم کی والدہ کا انتقال

    انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائیں اور ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائیں۔ آمین۔
  4. نبیل

    چوتھی سالگرہ محفل کے ارکان کے بارے میں اشعار لکھیں/ تک بندی کریں

    نیٹ کے بابائے اردو کو تو بھول ہی گیا تھا۔ عرض کیا ہے۔۔ تلمبہ میں پھرتی گواچی جو گاں تیری ہے یہ تو بتا کہاں گئی جو زباں تیری ہے
  5. نبیل

    دونوں میں کوئی فرق نہیں...قلم کمان …حامد میر

    السلام علیکم، مہوش بہن، اگر آپ کو نذیر ناجی کے خلاف کوئی قابل اعتراض بات نظر آئی ہے تو اسے ضرور رپورٹ کریں۔ یہاں پر کئی مرتبہ نذیر ناجی کی ریکارڈ شدہ ٹیلی فون گفتگو کے روابط پوسٹ کیے گئے ہیں جنہیں ہم نے فوری طور پر حذف کر دیا تھا، لیکن اس شخص کی اصلیت سے سب لوگ بخوبی واقف ہیں۔ اس لیے نذیر ناجی...
  6. نبیل

    اچھی پراجیکٹ منیجمنٹ کیا ہے؟

    السلام علیکم، آج کل ہر میدان زندگی میں مؤثر پراجیکٹ منیجمنٹ کے بارے میں سننے میں آتا ہے۔ پیشہ ورانہ زندگی میں پراجیکٹ منیجمنٹ کا علم آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ میرے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں کہ اس فورم پر موجود دوستوں سے ان کے پراجیکٹ منیجمنٹ کی فیلڈ میں معلومات کے...
  7. نبیل

    ان پیج کے بارے میں‌چند سوالات

    اردو پیجز پر اس ربط پر ان پیج کے کچھ ٹیوٹوریل دستیاب ہیں۔ ان سے بھی کچھ معلومات مل سکتی ہیں۔
  8. نبیل

    لطیفے

    میری چھوٹی بیٹی کا سنایا ہوا لطیفہ سنیے۔ ایک کتے نے خرگوش کے کان پر کاٹ‌ کھایا۔ خرگوش نے خفگی سے کہا، یہ کیا حرکت کی تم نے۔ کتے نے جھینپ کر کہا، میں دیکھ رہا تھا کہ کہیں تم چاکلیٹ کے تو نہیں بنے ہوئے۔ :)
  9. نبیل

    درخواست بمراد دئیے جانے اجازت فورم قرآن وسنت بابت نیا موضوع /جواب

    ذیشان، آپ غالباً لائبریری سیکشن میں پوسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسی لیے آپ کو یہ ایرر نظر آ رہی ہے۔ آپ اس زمرے میں پوسٹ کرکے دیکھیں۔
  10. نبیل

    ان پیج ٹو یونی کوڈ کنورٹر کی اصلاح کریں

    شارق، میری گزارش ہے کہ وقت نکال کر اپنے پراجیکٹس کو یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں اپلوڈ کر دیں تاکہ یہ پبلک کے لیے دستیاب رہیں۔
  11. نبیل

    اگر آپ نے میٹرکس matrix دیکھا ہو

    بہت خوب۔ :) کیا یہ ویڈیو ابنٹو کی اشتہاری مہم کے سلسلے میں بنی ہے؟ ایپل والے بھی اس ونڈوز کے متعلق اس قسم کے اشتہارات پیش کرتے رہے ہیں۔
  12. نبیل

    محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے موقعے پر اردو گرافکس کا مقابلہ!

    آپ کی بات ٹھیک ہے وجی۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ اردو گرافکس پر سب کو کچھ سیکھنے کا موقعہ ملے۔ سب اپنی مہارت کے مطابق ہی کچھ نہ کچھ بنائیں گے اور ان سب کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
  13. نبیل

    محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے موقعے پر اردو گرافکس کا مقابلہ!

    جی وجی، ضرور کوشش کریں۔ میں بھی کوشش کرنے کی کوشش کروں گا۔ :)
  14. نبیل

    محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے موقعے پر اردو گرافکس کا مقابلہ!

    بہت خوب نایاب۔ جی یہ بھی گرافک ایفیکٹ ہی ہے۔ کیا آپ اسی گرافک کو اس مقابلے میں شریک کرنا چاہ رہے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو میں اسے ادارتی فورم میں منتقل کر دوں گا۔
  15. نبیل

    محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے موقعے پر اردو گرافکس کا مقابلہ!

    محمد صابر، میں صرف ایک مثال دینا چاہ رہا تھا کہ ٹیکسٹ ایفیکٹس کس طرح اپلائی کیے جا سکتے ہیں۔ ابھی گرافک پیکجز میں تحریری اردو کی اچھی سپورٹ موجود نہیں ہے۔ زیادہ تر یہی کیا جاتا ہے کہ ان پیج، کلک یا کسی اور اردو کمپوزنگ سوفٹویر سے ٹیکسٹ کو ای پی ایس فارمیٹ وغیرہ میں ایکسپورٹ کرکے اسے کورل ڈرا یا...
  16. نبیل

    محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے موقعے پر اردو گرافکس کا مقابلہ!

    برادرم نایاب۔ ٹیکسٹ ایفیکٹ سے مراد اردو متن میں کسی سوفٹویر کے ذریعے کوئی آرٹسٹک ایفکٹ شامل کرنا ہے جیسا کہ اس ربط پر بھی بتایا گیا ہے۔ آپ کسی سوفٹویر میں کام کرتے ہیں تو اس کام کسی سورس فائل میں محفوظ ہوتا ہے کہ جیسا کہ فوٹو شاپ کی psd فائلیں بنتی ہیں اور السٹریٹر کی ai فائلیں وغیرہ۔ یہی سورس...
  17. نبیل

    لطیفے

    میری بیٹیاں جب بھی کوئی لطیفہ پڑھتی ہیں، وہ فوراً مجھے سنانے کی کوشش کرتی ہیں۔ کل میری بڑی بیٹی نے لطیفہ سنایا کہ ایک شخص اونچی آواز میں گانا گاتا ہوا اپنے آفس میں داخل ہوا اور آتے ہی اپنے باس کے منہ پر طمانچہ رسید کیا۔ اس کے وہ گنگناتے ہوئے جا کر اپنی میز پر پاؤں رکھ کر بیٹھ گیا۔ تھوڑی دیر...
  18. نبیل

    شعبہ الیکٹرونکس

    آپ یو ای ٹی میں کس سیشن میں تھے؟
  19. نبیل

    ان پیج ٹو یونی کوڈ کنورٹر کی اصلاح کریں

    ایک مرتبہ میں نے شارق سے درخواست کی تھی کہ وہ ان پیج ٹو یونیکوڈ کنورژن کا سورس کوڈ سی شارپ میں پورٹ‌ کرنے میں میری مدد کریں اور وہ اس پر بخوشی آمادہ ہوگئے تھے۔ لیکن یہ سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔ میرا آئیڈیا یہ ہے کہ اگر ان پیج ٹو یونیکوڈ کنورژن کی ایک ڈاٹ نیٹ لائبریری دستیاب ہو جائے تو اسے کئی...
  20. نبیل

    ورڈپریس 2.8 کا اردو ترجمہ نظر ثانی کے لیے دستیاب!

    میں نے آج خدا خدا کرکے فزی ترجمہ بھی مکمل کر لیا ہے۔ ابھی بھی اس میں کافی غلطیاں باقی ہونے کا امکان ہے۔ مجھ سے جتنا ممکن ہوا، ان غلطیوں کو درست کرنے کی کوشش کروں گا۔ اب میری کوشش ہوگی کہ اردو پریس 2.8 پیکج جلد از جلد تیار کر دوں۔
Top