سندھ اسمبلی کی مائیکل جیکسن کے مرنے کے غم میں ایک منٹ کی خاموشی!

نبیل

تکنیکی معاون
سورس: پاکستان کا خدا حافظ

نیوز کی ایک خبر کے مطابق سندھ اسمبلی نے آنجہانی پاپ سٹار مائیکل جیکسن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اگرچہ اس خبر کے بارے میں صرف ایک سطر موجود ہے لیکن اگر یہ سچ ہے تو یہ نہایت معنی خیز خبر ہے۔ ایک طرف قوم کے بانیوں کی تصویریں حکومتی ایوانوں سے ہٹائی جا رہی ہیں، سوات میں دہشت گردوں کے خلاف خونی جنگ جاری ہے، اور سیاست دان مائیکل جیکسن کو خراج عقیدت پیش کر ر ہے ہیں۔
 
چاند بابو

محفلین

یہ آنجہانی پاپ ہی تھا کہ آنجہانی باپ تھا؟
 
راشد احمد

محفلین
ایک منٹ‌کی خاموشی سے ہوتا تھا سندھ اسمبلی کوباقاعدہ ماتم کا انتظام کرنا چاہئے تھا جیسے
ہائے وے مائیکل جیکسنا تو سانوں چھڈ کے چلا گیا۔
ہائے وے اسیں تے تیرے گانے تے ڈسکو ڈانس ویکھنا سی
:grin:
 
arifkarim

معطل
قوم کے بانیوں کی تصاویر ایوانوں سے اسلئے اتاری جا رہی ہیں کیونکہ اب قوم کے بانی مغربی ڈالرز فراہم کرنے والے ورلڈ بینکس بن گئے ہیں۔ جسکے نشے میں اپنے ہی ملک کو غیروں کے ہاتھوں بیچ ڈالنا اور پھر اسکی سزا سے بھی بچ جانا ممکن ہو گیا ہے:)
تمام پاکستانی سیاست دانوں کی یکجہتی کا نعرہ:
پاکستان جائے بھاڑ میں، ڈالر آئے ہمارے ہاتھ میں
 
ابوشامل

محفلین
ایک منٹ کی خاموشی تو درکنار، حیدر آباد میں حکومت کی جانب سے مائیکل جیکسن کی یاد میں ایک محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا تھا جس کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات تھیں :eek:
اس کی خبر اور تصویر روزنامہ ایکسپریس کراچی میں شایع ہوئی تھی۔ اگر مل جاتی ہے تو میں یہاں پیش کردوں گا۔
 
اچھی بات ہے۔ ایک گلوبلائز ڈمغربی معاشرہ کی طرف بہترین قدم اٹھایا گیا ہے!
 
ابوشامل

محفلین
حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں
مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں

یہ دیکھئے۔ روزنامہ ایکسپریس 30 جون 2009ء بروز منگل کی خبر اور تصویر
(معذرت کہ میں صوبائی وزیر اطلاعات سمجھا تھا، اصل میں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت اس تقریب میں شریک تھیں)

1100658841-1.jpg

صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سسی پلیجو بائیں جانب والی تصویر میں ہیں

1100658850-1.gif

Top