اچھی پراجیکٹ منیجمنٹ کیا ہے؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

آج کل ہر میدان زندگی میں مؤثر پراجیکٹ منیجمنٹ کے بارے میں سننے میں آتا ہے۔ پیشہ ورانہ زندگی میں پراجیکٹ منیجمنٹ کا علم آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ میرے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں کہ اس فورم پر موجود دوستوں سے ان کے پراجیکٹ منیجمنٹ کی فیلڈ میں معلومات کے بارے میں دریافت کیا جائے۔ ذیل میں چند سوالات پیش کر رہا ہوں۔

۔ آپ کی نظر میں اچھی پراجیکٹ منیجمنٹ کیا ہے؟
۔ آپ کسی پراجیکٹ کو کب کامیاب تصور کرتے ہیں؟
۔ پراجیکٹس کی ناکامی کی بڑی وجہ کیا ہوتی ہے؟
۔ پراجیکٹ منیجمنٹ سیکھنے کا بہتر طریقہ کیا ہے؟
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
میں سمجھتا ہوں کہ اچھی پراجیکٹ مینیجمنٹ میں‌مندرجہ ذیل خوبیا ں موجود ہونی چاہییں۔
پراجیکٹ کے اہداف طے شدہ ہوں
ان اہداف کے حصول کا طریقہ کار متعین ہو
پراجیکٹ میں‌ذمہ داریاں صلاحیتوں اور تجربے کے بنیاد پر تفویض کردہ ہوں
تمام اہداف کے حصول کے لیے وقت متعین ہو
پراجیکٹ ٹیم میں باہمی تعاون، اعتماد اور ذمہ داریوں سے مکمل آگاہی ہونی چاہیے۔
وسائل کا جائزہ پراجیکٹ شروع کرنے سے پہلے لینا چاہیے نا کہ درمیان میں یا رکاوٹ آجانے کے بعد
موجود وسائل اور افراد کار کے ساتھ متعین وقت میں‌ طے شدہ اہداف کا قابل اطمینان حصول ایک کامیاب پراجیکٹ ہوگا۔

فی الحال تو اتنی ہی باتیں ذہن میں آئی ہیں‌
 
Top