نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آہا، یونس عارف صاحب۔ مجھے یہ شعر اچھے لگے تبھی یہاں پوسٹ کئے۔ میں شرمندہ ہوں کہ یہ آپ کےذوق کی سطح کو نہیں پہنچ پائے۔ ذرا سی راہنمائی فرما دیجئے، نوازش!۔
  2. محمد یعقوب آسی

    گوپی چند نارنگ اور غالب..........ظفر اقبال

    بقول پروفیسر انور مسعود: ۔۔۔ بات سمجھ میں آ گئی ہے نا؟ ۔۔۔ تواچھا ہے نہیں آئی؟ ۔۔۔ تو اور بھی اچھا ہے میرا مطلب یہ ہے کہ: جوں جوں آپ نام کماتے جاتے ہیں، آپ کی ذمہ داری بڑھتی چلی جاتی ہے کہ لوگ آپ کا حوالہ دیتے ہیں۔ اس سطح پر پہنچ کر آپ کے اپنے دو مقالوں میں ایک بات پر تضاد پایا جائے تو؟ ۔۔۔ یہی...
  3. محمد یعقوب آسی

    گوپی چند نارنگ اور غالب..........ظفر اقبال

    ہم پھر پھرا کے وہیں پہنچ گئے ہیں شاید۔ جہاں یہ ایک سوال سب سے اہم ہوتا ہے کہ: ’’ اس قدر ٹیڑھے میڑھے پائپ میں جس کا کوئی سرا بھی کہیں کھلا نہیں شیرہ کیسے بھرا گیا؟‘‘ دورِ حاضر کےکچھ بزرگ بھی اسی پائپ (جلیبی) کی ’’سیدھی‘‘ بات کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔
  4. محمد یعقوب آسی

    گوپی چند نارنگ اور غالب..........ظفر اقبال

    بہت شکریہ جناب فلک شیر صاحب۔ میاں صاحب نے یہ جو مرزا نوشہ کے بارے میں فرمادیا ہے کہ ان کا کہا پلے نہیں پڑتا، یہ تو خود میاں صاحب پر صادق آ رہا ہے۔ :sneaky: خوش رہئے۔
  5. محمد یعقوب آسی

    چھٹی کی درخواست یہاں جمع کرائیں۔

    یوں کہئے کہ یہ واردات کا شعر ہے۔ :confused:
  6. محمد یعقوب آسی

    چھٹی کی درخواست یہاں جمع کرائیں۔

    کلاس انچارج اور ہیڈماسٹر صاحب نے آپ کی درخواست رد کر دی۔ آپ کو بھی سبق یاد ہو گیا ہو گا، میری طرح۔ میں نے تو اِسی لئے درخواست دی ہی نہیں تھی، ’’پاور لیو‘‘ کر لیا کیجئے، کہ زمانے کا چلن یہی بن گیا ہے۔
  7. محمد یعقوب آسی

    چھٹی کی درخواست یہاں جمع کرائیں۔

    اجی صاحب! اسی نکتے پر تو ’’اِصرار‘‘ ہوا تھا، جو قلم پھسلنے سے پُر ’’اَسرار‘‘ ہو گیا۔ اور ایف آئی آر ہوتے ہوتے رہ گیا۔ کچھ باتیں صرف سمجھنے کی ہوتی ہیں، کہنے کی نہیں۔:sneaky::sneaky:
  8. محمد یعقوب آسی

    چھٹی کی درخواست یہاں جمع کرائیں۔

    اس راج نیتی کے کتنے ہی اور چمتکار ہیں جو ابھی کھلے نہیں! اور کھلنے کے بھی نہیں!!!
  9. محمد یعقوب آسی

    چھٹی کی درخواست یہاں جمع کرائیں۔

    یہ ’’اسرار‘‘ والی بات تو بہت ’’خرابی‘‘ کی کہہ دی آپ نے جناب امجد علی راجا صاحب۔ ’’اصرار‘‘ ہوتا تو کچھ مضائقہ نہیں تھا۔ ملائکہ کو مت بتائیے گا، ہاں!
  10. محمد یعقوب آسی

    چھٹی کی درخواست یہاں جمع کرائیں۔

    ثابت ہوا کہ آپ واقعی بڑے آدمی ہیں، کہ یہ عارضہ جو آپ نے فرمایا ہے ’’خلجان‘‘ ، یہ بڑے لوگوں کا ’’چونچلا‘‘ ہے۔ حکیم چورن کے استغناء کا ہمارا ایک عرصے کا مشاہدہ تھا۔ اُس دن بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ کھاٹ پہ بیٹھے بیٹھے کہنے لگے: ’’میاں صاحب زادے، پانی کا ایک پیالہ تو لانا‘‘۔ ہم نے گھڑونجی سے پانی کا...
  11. محمد یعقوب آسی

    آپس کی باتیں دوسری لڑی

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ بہت مصروف صبح تھی کہ ساڑھے آٹھ بجے کے قريب ايک بوڑھا شخص جو 80 سال کا ہو گا اپنے انگوٹھے کے ٹانکے نکلوانے کيلئے آيا ۔ اُسے 9 بجے کا وقت ديا گيا تھا مگر وہ جلدی ميں تھا کہ اُسے 9 بجے کسی اور جگہ پہنچنا ہے ۔ ميں نے اہم معلومات لے ليں اور اُسے بيٹھنے کيلئے کہا کيونکہ اس کی باری آنے ميں...
  12. محمد یعقوب آسی

    تقطیع میں مدد چاہئے ۔۔۔

    آپ کے دوست اوزان میں کچے ہیں۔
  13. محمد یعقوب آسی

    دیکھتا جاتا ہے تاروں کو برابر ہاتھ میں ۔۔۔ غزل برائے اصلاح

    اچھی غزل کہی ہے، شاہد شاہنواز دو دو مطلعے، دو دو مقطعے؛ اس میں کوئی ہرج نہیں۔ زبان و بیان کے حوالے مجھے تو کوئی قابلَ گرفت بات نظر نہیں آئی۔ الف عین صاحب کی باریک بین نگاہیں کیا فرماتی ہیں۔ نئے ڈکشن کا حامل عمدہ شعر ہے۔ پہلے مصرعے میں ’’میں‘‘ کا مقام بدل سکے تو بہتر ہے۔ واردات کا شعر ہے۔ اچھا لگا۔
  14. محمد یعقوب آسی

    انٹرنیٹ پر شائع ہونے والی خواتین قلمکار ؟؟

    یہ ’’بڑکپن‘‘ اچھا کہا گل بانو ! حکم تو آپ کو عندلیب ہی دیں گی، ہم نے دونوں کو دو بدو لا کھڑا کیا۔ ویسے بھی خواتین کے معاملات میں ہم کم کم ہی آتے ہیں۔ اور لکھنے والی خواتین! توبہ توبہ توبہ۔کون جانے لکھیں لکھیں، نہ لکھیں نہ لکھیں!!
  15. محمد یعقوب آسی

    انٹرنیٹ پر شائع ہونے والی خواتین قلمکار ؟؟

    محترمہ گل بانو کے نثر پارے بہت گہری فکر کے حامل ہوا کرتے ہیں۔
  16. محمد یعقوب آسی

    انٹرنیٹ پر شائع ہونے والی خواتین قلمکار ؟؟

    محترمہ گل بانو کی توجہ چاہتا ہوں۔ جواب نمبر 1 عندلیب
  17. محمد یعقوب آسی

    تقطیع اور عروضی انجن

    اگر آپ مطمئن ہیں تو ٹھیک ہے۔
  18. محمد یعقوب آسی

    تشریح ؟؟

    یہ فاتح صاحب کا میدان ہے، صاحب!
  19. محمد یعقوب آسی

    اشعار برائے اصلاح و تنقید۔ہوگئے گو شکستہ مرے بال و پر

    ایک لسانی توضیح کر دوں۔ عربی میں تماشا کا معنی ہے ’’مل کر چلنا پھرنا‘‘ ۔ مادہ ’’م۔ش۔ی‘‘ ۔ باب تفاعل۔ مواشی (مویشی) اسی سے ہے ’’اکٹھے چلنے پھرنے والے‘‘۔ ثلاثی مجرد میں ’’مشٰی‘‘ وہ چلا، ’’یمشی‘‘ وہ چلتا ہے۔ وَلا تَمشِ فی الارضِ مرحاً (اور زمین پر اکڑ اکڑ کر نہ چل) ۔ سورۃ بنی اسرائیل چوتھا رکوع۔...
  20. محمد یعقوب آسی

    اشعار برائے اصلاح و تنقید۔ہوگئے گو شکستہ مرے بال و پر

    مناسب ارشاد جناب اعجاز عبید صاحب۔ کچھ گزارشات میں بھی پیش کردوں: اول: الفاظ کے درمیان علاماتِ وقف (۔) سے سید عاطف علی کا ظاہری مقصد مصرعوں کی املا کو یکساں طور پر پھیلانا ہے، اس کی ضرورت نہیں ۔ دوم: مطلع کے پہلے مصرعے میں ’’گو‘‘ اور دوسرے میں ’’مگر‘‘ ۔۔۔ ان کا محل ہے یا نہیں، الف عین صاحب سے...
Top