نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    تنہائی کے جو ہیں کرب ۔۔۔برائے اصلاح

    ایک وضاحت ضروری محسوس کر رہا ہوں۔ ’’نا‘‘ الٹ یا نفی کے معانی میں جو ترکیب کی صورت میں ہوتا ہے۔ ناکارہ، نابکار، نارسیدہ، ناسپاس، قدر نا شناس، ناسپاس، نارسائی، ناکامی وغیرہ۔ اس کو’’نہ‘‘ سے خلط ملط نہ کیا جائے۔ جناب شیرازخان جناب الف عین جناب محمد وارث جناب محمد اسامہ سَرسَری جناب سید شہزاد...
  2. محمد یعقوب آسی

    تنہائی کے جو ہیں کرب ۔۔۔برائے اصلاح

    جناب@شیرازخان صاحب۔ غیرمانوس بحروں سے اپنی تو جان جاتی ہے بھائی۔ آپ جانئے یا پھر مزمل شیخ بسمل جانیں۔ ایک دو اور چیزیں توجہ طلب ہیں: دوسرا کے معنی میں ’’دوجا‘‘ ہوتا ہے ’’دوجھا‘‘ نہیں۔ ’’چھالے زدہ‘‘ ترکیب درست نہیں ہے۔ نافیہ ’’نہ‘‘ کے درست ہجے ’’ہ‘‘ کے ساتھ ہیں: ’’نہ‘‘: میں نہ اٹھوں گا نہ اٹھنے...
  3. محمد یعقوب آسی

    بہت شکریہ جناب ۔ لیکن سیاست کبھی میرا پسندیدہ موضوع نہیں رہا۔

    بہت شکریہ جناب ۔ لیکن سیاست کبھی میرا پسندیدہ موضوع نہیں رہا۔
  4. محمد یعقوب آسی

    خوشہ چینی :۔ روزمرہ زندگی سے دل چسپ باتیں اور واقعات۔

    آج فیس بک پر منیر انور صاحب سے بات ہو رہی، کہ ایک پرانا واقعہ یاد آ گیا۔ محفل کے ساتھیوں کو شریک کر رہا ہوں:۔ ۔۔۔۔۔ حلقہ تخلیقِ ادب ٹیکسلا کی خصوصی شعری نشست تھی، دوسرے شہروں سے بھی شعرائے کرام آئے ہوئے تھے۔ ہمارے مقامی ساتھیوں میں جاوید اقبال ایڈووکیٹ اور ان کے والد فیروز قمر دونوں شعر کہتے...
  5. محمد یعقوب آسی

    خوشہ چینی :۔ روزمرہ زندگی سے دل چسپ باتیں اور واقعات۔

    ٹیم والے بے چارے جلے بھنے بیٹھے ہوں گے، اور کیا۔ اپنا غبار بھی تو نکالنا تھا، نا!
  6. محمد یعقوب آسی

    خوشہ چینی :۔ روزمرہ زندگی سے دل چسپ باتیں اور واقعات۔

    محمد وارث صاحب کی متعلقہ پوسٹ یہاں نقل کر رہا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ Muhammad Waris October 7 بَگو حدیثِ وفا، از تو باوَرست، بَگو شَوَم فدائے دروغے کہ راست مانندست مُلّا نُورالدین ظہوری (مجھ سے تُو) وفا کی باتیں کر، تیری ہر بات کا مجھے اعتبار ہے (اس لیئے) کہتا رہ،...
  7. محمد یعقوب آسی

    خوشہ چینی :۔ روزمرہ زندگی سے دل چسپ باتیں اور واقعات۔

    آپ کی محبت ہے اور آپ کے شفاف دل کا عکس بھی۔ ممنون ہوں۔
  8. محمد یعقوب آسی

    خوشہ چینی :۔ روزمرہ زندگی سے دل چسپ باتیں اور واقعات۔

    ۔۔۔ پانچ سو روپے میں بوری بھر گاجریں!!!! ؟ اور وہ بھی گدھا ریڑھی پر؟۔۔۔ کس زمانے کی بات کرتے ہو دل لُبھانے کی بات کرتے ہو
  9. محمد یعقوب آسی

    خوشہ چینی :۔ روزمرہ زندگی سے دل چسپ باتیں اور واقعات۔

    ملے جُلے آنسو ابھی کوئی گھنٹہ بھر پہلے کی بات ہے۔ بہو نے کہا: ابو جی، کھانا لگا دیا ہے۔ لاؤنج میں ایک چھوٹی سی میز پر میرا اکیلے کا کھانا لگا ہوا تھا۔ میں بیٹھنے ہی والا تھا کہ برآمدے میں چھوٹے دونوں (پوتا: عبدالباسط، اور پوتی: وَردَہ) بیٹھے دکھائی دئے۔ وردہ چھوٹی ہے، دونوں کی عمروں میں یہی...
  10. محمد یعقوب آسی

    خوشہ چینی :۔ روزمرہ زندگی سے دل چسپ باتیں اور واقعات۔

    گرہ ’’نظام چاچا، شہر جا رہے ہو؟ میرے لئے ایک سیر سوجی لیتے آنا، یہ رہے پیسے‘‘ ’’اچھا ٹھیک ہے، پر یار بشیرے میں بھول جاتا ہوں، اگر بھول گیا تو؟‘‘ ’’چاچا اپنے صافے کو گرہ لگا لو، گرہ محسوس کرو کے تو یاد آ جائے گا‘‘ ’’ہاں یار، یہ بھی ٹھیک ہے‘‘ نظام چاچا نے اپنے صافے کو گرہ لگا لی اور شہر کو چل دیا۔...
  11. محمد یعقوب آسی

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آج فیس بک پر جناب محمد وارث نے ملا نورالدین ظہوری کا یہ شعر پوسٹ کیا بَگو حدیثِ وفا، از تو باوَرست، بَگو شَوَم فدائے دروغے کہ راست مانندست اور اِس فقیر سے فی البدیہہ ترجمہ (پنجابی) سرزد ہو گیا: یار پیار نبھان دے قول کُوڑے، ایویں چاردا ایں بار بار سانوں انج بولدا ایں جِویں سچ ہووے، تیرے جھوٹھ...
  12. محمد یعقوب آسی

    مسجد میں مزاح

    جائے نماز وہ جو ہمارے گھروں میں ہوتا ہے؟ وہ محض ایک کپڑا ہے جس کو بچھانے کا مقصد یا تو فرش کی ٹھنڈک یا گرمی یا سختی سے بچنا ہوتا ہے یا گرد اور مٹی وغیرہ کے ذرات اور کنکریوں سے، اور کچھ نہیں۔ اس کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے۔ ننگے فرش اور زمین پر نماز بلا اکراہ درست ہے بشرطے کہ جگہ کے پاک ہونے کی...
  13. محمد یعقوب آسی

    خوشہ چینی :۔ روزمرہ زندگی سے دل چسپ باتیں اور واقعات۔

    آج فیس بک پر جناب محمد وارث نے ملا نورالدین ظہوری کا یہ شعر پوسٹ کیا بَگو حدیثِ وفا، از تو باوَرست، بَگو شَوَم فدائے دروغے کہ راست مانندست اور اِس فقیر سے فی البدیہہ ترجمہ سرزد ہو گیا: یار پیار نبھان دے قول کُوڑے، ایویں چاردا ایں بار بار سانوں انج بولدا ایں جِویں سچ ہووے، تیرے جھوٹھ تے آندا اے...
  14. محمد یعقوب آسی

    غزل برائے اصلاح

    چلئے ایک مشق میرے کہنے پر کیجئے۔ وقت کی کوئی قید نہیں، جب آپ سمجھیں کہ آپ کا مشقی کام یہاں پیش ہو سکتا ہے، کر دیجئے گا۔ علامہ اقبال کا شعر ہے ہو صداقت کے لئے جس دل میں مرنے کی تڑپ پہلے اپنے پیکرِ خاکی میں جاں پیدا کرے ۔۔۔ اس زمین میں قافیے لائیے: پیدا، اچھا، سوچا، دیکھا، تنہا، ایسا، کیا کیا؛...
  15. محمد یعقوب آسی

    غزل برائے اصلاح

    بجا ارشاد، جناب اعجاز عبید صاحب۔ تاہم مجھے خدشہ ہے کہ ہمارے فاضل دوست کے لئے خاص طور پر یہ ردیف ’’بھی‘‘مشکل رہی ہو گی۔
  16. محمد یعقوب آسی

    غزل برائے اصلاح

    آپ کی اس بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کسی ادبی تنظیم میں باقاعدہ طور پر شامل ہیں۔ یہی تو میں چاہ رہا ہوں اور یہ بہت اچھی بات ہے۔ یہاں دور بیٹھ کر ایک ایک لفظ پر بات کرنا بہت مشکل امر ہے، لکھنے میں گھنٹوں صرف ہو جاتے ہیں، پھر بھی وہ ’’رو برو‘‘ جیسی تاثیر نہیں آ سکتی۔ وہاں محفل میں کسی بھی سینئر...
  17. محمد یعقوب آسی

    غزل برائے اصلاح

    رحیم ساگر بلوچ صاحب ۔ آپ کے لئے میرا بہترین مشورہ یہ ہے کہ ۔۔۔ آپ کے گرد ونواح میں اگر کوئی فعال ادبی تنظیم موجود ہے تو اس کے معمول کے ادبی اجلاسوں میں شریک ہو اکیجئے۔ اگر آپ کا موڈ ہو کچھ غزل نظم پیش کرنے کا تو ناظمِ اجلاس کو بتا دیجئے۔ نہیں تو دوسروں کو سنئے، اس سے بہت مؤثر تربیت ہوتی ہے۔ پھر...
  18. محمد یعقوب آسی

    غزل برائے اصلاح

    آپ کی کاوش پر ہی تو عرض کیا ہے یہ سب کچھ! :bee: احمد فراز اور ناصر کاظمی کی غزلیں پڑھا کریں، اور کم از کم اتنی بلند آواز سے کہ آپ خود سُن سکیں۔
  19. محمد یعقوب آسی

    غزل برائے اصلاح

    اپنی بات کو شعر میں بیان کرنا ہے تو کچھ نہ کچھ تو سیکھنا پڑے گا، سائیں! اوزان کا کچھ ادراک حاصل کر لیجئے۔ طبعِ موزوں تو ودیعت ہوا کرتی ہے، باقی میرا آپ کا کچھ شوق ہوتا ہے کچھ علم ہوتا ہے کچھ مشاہدہ ہوتا ہے، کچھ تربیت ہوتی ہے ۔ زبان اور لفظیات کی اپنی اہمیت ہے۔ یہ بھی جان لیجئے کہ شاعری تکے...
Top