نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    غزل برائے اصلاح

    مجھے ذاتی طور پر ’’تجھے یہ‘‘ ادا کرنا ثقیل لگتا ہے۔ دوسرا مصرع ’’ہم کو لوٹی ہوئی بہار نہ دے‘‘ : یہاں محاورے کا مسئلہ نہیں کیا؟ بہاریں لوٹنا۔ آپ کا مقصوڈ غالباً ’’اجڑی ہوئی بہار‘‘ ہے۔ پہلا مصرع اگر یوں ہو: ’’تجھ کو یہ فصلِ گل مبارک ہو‘‘ تو کسی قدر سہولت ہو جاتی ہے۔ بہ ایں ہمہ دونوں مصرعوں میں...
  2. محمد یعقوب آسی

    غزل برائے اصلاح

    یہاں محسوس ہو رہا ہے کہ بات یا تو پوری کی نہیں گئی یا قاری تک نہیں پہنچی۔ ’’زدگی‘‘ غالباً ’’زندگی‘‘ ہے (کتابت کی غلطی)۔ زندگی بوجھ ہے اور رینگتی زندگی پر یہ بوجھ نہ ڈال؟ اس کو دیکھ لیجئے گا۔ پہلے مصرعے کی لفظیات بہتر ہو سکتی ہیں: زندگی اب تو بوجھ لگتی ہے، وغیرہ۔
  3. محمد یعقوب آسی

    غزل برائے اصلاح

    رنجِ بے خمار ۔۔ یہ ترکیب اچھی لگی۔ تاہم خمار اور زخم کا تلازمہ کھل جائے تو بہتر ہے۔ اگر ’’کوئی تو نیا‘‘ کی بجائے ’’نیا کوئی‘‘ ہو تو کیسا رہے گا؟
  4. محمد یعقوب آسی

    غزل برائے اصلاح

    سب سے پہلی بات: اردو میں کوئی لفظ دوچشمی ھ سے شروع نہیں ہوتا (خطاطی کی بات الگ ہے)۔ آپ نے غزل میں ہر جگہ ’’ہ‘‘ کو ’’ھ‘‘ لکھا ہے۔ درستی فرما لیجئے گا۔ زلف مونث مروج اور مسلمہ ہے۔ پیار کا ’’ے‘‘ تقطیع میں نہیں آتا، اس کو شعر میں ’’پار‘‘ کے وزن پر پڑھتے ہیں۔ شعر کا خیال عمدہ ہے۔
  5. محمد یعقوب آسی

    غزل برائے اصلاح

    رحیم ساگر بلوچ ، انیس الرحمن ۔ اس غزل پر عروضی حوالے سے جناب مزمل شیخ بسمل کی رائے کا انتظار کر لیجئے۔ میں نے اس کی بحر نئے عروض کے مطابق ’’فاعلن فاعلات فاعلتن‘‘ نکالی ہے، اس میں فاعلتن کے مقابل مفعولن آ سکتا ہے۔ اور ایک اضافی ہجائے کوتاہ کی عام اجازت بھی ہے۔ شعر بہ شعر ملی جلی رائے پیش کئے...
  6. محمد یعقوب آسی

    دل اچانک بند کیوں ہو جاتا ہے؟

    آپ کی رائے یقیناً زیادہ معتبر ہے، میں نے شاید تبصرہ کرنے میں جلدی کی۔ دعا کا طالب ہوں۔
  7. محمد یعقوب آسی

    چھٹی کی درخواست یہاں جمع کرائیں۔

    وہ تو آپ کو بھی پتہ ہے۔ چالیس سال کا جسم و جان کا ساتھ ٹوٹا ہے ( اگر کوئی اس کو ٹوٹنا کہہ سکے)۔ اللہ مرحومہ کروٹ کروٹ جنت بخشے۔
  8. محمد یعقوب آسی

    دل اچانک بند کیوں ہو جاتا ہے؟

    فوری تبصرہ ۔۔۔ کیوں کی بندش غلط ہے۔ دونوں غیر مقفیٰ مصرعے وزن سے خارج ہیں۔
  9. محمد یعقوب آسی

    چھٹی کی درخواست یہاں جمع کرائیں۔

    ہمیں پتہ ہے کہ چھٹی ملنی ہی نہیں، درخواست کاہے کی! کیا کریں سبق یاد کرنے کی عادت ہو گئی ہے، سو بھگت رہے ہیں۔
  10. محمد یعقوب آسی

    اصلاح کے لئے ایک تازہ غزل

    اس ایک وزن کو سامنے رکھتے ہوئے تقطیع کر لیجئے، بس!
  11. محمد یعقوب آسی

    ٭٭٭ جال ٭٭٭

    ارے ہم تو پیڑ بھی گنتے ہیں! :bee:
  12. محمد یعقوب آسی

    ٭٭٭ جال ٭٭٭

    یہ آپ کو مدیحہ گیلانی یکا یک کیسے یاد آ گئیں؟
  13. محمد یعقوب آسی

    ٭٭٭ جال ٭٭٭

    ایک فقیر نے کسی سے کچھ سوال کیا، کہا گیا: ’’دامن بیار‘‘ (جھولی پھیلاؤ) کہ اس میں کچھ ڈالا جائے۔ فقیر بولا: ’’دامن از کجا آرم کہ جامہ ندارم‘‘ (جھولی کہاں سے لاؤں، میرے پاس تو جامہ بھی نہیں)۔ شذرہ: ’’لطیفہ‘‘ کے ساتھ ہنسی کی شرط نہیں، اس میں کوئی ایک لطیف سی بات ہوتی ہے جو رلا بھی سکتی ہے ہنسا...
  14. محمد یعقوب آسی

    اصلاح کے لئے ایک تازہ غزل

    اوزان کا مسئلہ ہے۔ کچھ مصرعے بحر رجز مثمن سالم (مستفعلن : چار بار) پر پورے اتر رہے ہیں۔ باقیوں کو وزن میں لانے کے لئے لفظیاتی تبدیلیاں تو کرنی ہوں گی، اب ان کا اثر کیا ہوتا ہے۔ بسا اوقات کوئی مضمون ترک یا ملتوی بھی کرنا پڑتا ہے یا اس میں کوئی اہم تبدیلی کرنی پڑتی ہے۔ اس کے بعد دیکھیں گے، ان شاء...
  15. محمد یعقوب آسی

    و علیکم السلام ۔۔ دراصل آج کل کمپیوٹر مصروف ہوتا ہے۔ مجھے ملتا کم وقت کے لئے ہے، اور بہت سے کام...

    و علیکم السلام ۔۔ دراصل آج کل کمپیوٹر مصروف ہوتا ہے۔ مجھے ملتا کم وقت کے لئے ہے، اور بہت سے کام رہ جاتے ہیں۔ اللہ خوش رکھے۔
  16. محمد یعقوب آسی

    ٭٭٭ جال ٭٭٭

    ہم کیا عرض کریں، خود ہی دیکھ لیجئے پہلے بچوں کو کس نے ڈرایا ۔۔۔ :knife: اور اب ۔۔۔۔ ہمیں دھمکایا بھی جا رہا ہے۔ :skull: اور ’’ورچایا‘‘ بھی جا رہا ہے۔ :rose: :islandwithpalmtree:
Top