بہت نوازش، جناب سید عاطف علی صاحب۔ آپ نے میرا حوصلہ بڑھایا۔
فاعلن اور فاعلاتن والی بحور کو دیکھ لیتے ہیں۔
فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن (اس کا نام ہے: بحرِ رمل مثمن سالم)۔ اس میں آخری رکن فاعلات بھی ہو سکتا ہے، ایسے میں یہ سالم کی بجائے مقصور کہلائے گی اور سالم اور مقصور بلا اکراہ مقابل آ سکتے...