نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    ایسے ہے رواں میراقلم نعتِ نبی میں

    پھول کسی طرح کے بھی کھل سکتے ہیں۔ تمنا کے، درد کے، آرزو کے، جذبے کے۔ اور جب ہم ’’تمنا‘‘ کہتے ہیں تو وہ ہوتی ہی دل میں ہے، یوں ’’دلی تمنا‘‘ ترکیب مستزاد ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ ’’گل کھلنا‘‘ اور ’’گل کھلانا‘‘ کے استعمال میں بھی محتاط فنکاری کی ضرورت ہے۔
  2. محمد یعقوب آسی

    ایسے ہے رواں میراقلم نعتِ نبی میں

    یہی تو میرا تقاضا ہوا کرتا ہے صاحبو! نعت کے حوالے سے کیف یا تڑپ کی کیفیت محض لفظوں سے پیدا نہیں ہوا کرتی جب تک اس کے پیچھے جذبات میں ہل چل نہ مچی ہو! یہاں فنی حوالے سے بات کرنا یوں بھی مشکل لگ رہا ہے کہ یار لوگ بغیر سوچے سمجھ کہہ دیں گے ’’نعت میں نقص نکالتا ہے؟ ۔۔۔‘‘ اور بات یہیں تک نہیں رہے...
  3. محمد یعقوب آسی

    ایسے ہے رواں میراقلم نعتِ نبی میں

    تمنا میں پھول کھلنا ۔۔ بات سمجھ میں نہیں آ رہی۔
  4. محمد یعقوب آسی

    غزل برائے اصلاح

    میرا خیال ہے کہ میں جناب الف عین کی خاموشی کی وجہ سمجھ رہا ہوں۔
  5. محمد یعقوب آسی

    غزل برائے اصلاح

    چلئے صاحب، ہم کچھ نشان دہی دیتے ہیں۔ مزمل شیخ بسمل صاحب نے بہت سچی اور کھری بات کی ہے۔ اور جناب بلوچ صاحب، جیسا میں نے پہلے عرض کیا کہ شاعری لفظوں کو جکڑنے کا نام بالکل نہیں۔ اس پر آپ کا یہ فرمانا کہ مجھے شاعری کا کچھ فہم نہیں ہے۔ شاعری کے لئے اصولی طور پر فہم و ادراک کی سطح ایک عام قاری کی نسبت...
  6. محمد یعقوب آسی

    غزل برائے اصلاح

    اقبال اور غالب کے علاوہ میر، داغ، سودا، فانی، آتش، فیض، امجد، ندیم، ساغر، ۔۔۔ سب کو سامنے رکھنا ہو گا، بھائی۔ رہی بحر کی بات تو اس میں زیادہ مصرعے ’’فعولن فعولن فعولن فعولن‘‘ پر پورے اترتے ہیں۔ اقبال کے اِن اشعار کی بحر سامنے رکھئے : نہ آتے ہمیں اس میں تکرار کیا تھی مگر وعدہ کرتے ہوئے عار کیا...
  7. محمد یعقوب آسی

    غزل برائے اصلاح

    الفاظ کو جکڑنے سے بات نہیں بنا کرتی۔الفاظ کے پیچھے کوئی جذبہ ہونا چاہئے، کوئی فکر، کوئی پیغام، کوئی احساس؛ کچھ ایسا ہو جو آپ کے قاری کو بھی متوجہ کرے۔ اور آپ کے الفاظ کو اپنی جگہ وقیع ہونا چاہئے۔ سچی بات کہوں کہ آپ کا لکھا جو کچھ بیان کر رہا ہے، وہ سطحی قسم کے رومان سے زیادہ کچھ نہیں۔ شعر کا...
  8. محمد یعقوب آسی

    بلا کشانِ محبّت کی رسم جاری ہے - محمد وارث

    ممنون ہوں جناب محمد احمد صاحب۔
  9. محمد یعقوب آسی

    بلا کشانِ محبّت کی رسم جاری ہے - محمد وارث

    جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔ میری مدد کیجئے گا؟ میں ایک تصویر یہاں لگانا چاہ رہا ہوں۔ اس کا لنک ہے http://www.flickr.com/photos/101920541@N04/9771668062/sizes/m/in/photostream/ مگر مجھ سے ہو نہیں رہا۔ http://www.flickr.com/photos/101920541@N04/9771668062/sizes/c/in/photostream/
  10. محمد یعقوب آسی

    تقطیع میں حروف کے اسقاط کا مسئلہ

    لفظی سطح پر تو ظاہر ہے یہ مختلف ہیں۔ اس لئے جب ان کی دو، دو صورتیں موجود ہیں تو وہی لکھئے جو عروضی تقاضے کو نبھائے۔ متفق ہوں۔
  11. محمد یعقوب آسی

    تقطیع میں حروف کے اسقاط کا مسئلہ

    ایک بات اسی تناظر میں پہلے کہیں ہوئی تھی، ذہن میں تازہ ہو گئی، آپ کو بھی شریک کر لوں۔ فارسی میں کچھ اسماء کی املاء دو، دو طرح درست مانی جاتی ہے: کاہ، کَہ؛ گاہ، گَہ؛ راہ، رَہ؛ کوہ، کُہ؛ ذرا واضح کر دوں: گاہے، گہے؛ کوہسار، کہسار؛ شاہانہ، شہانہ؛ راہ بر، رہبر؛ وغیرہ سوال یہ تھا کہ ’’گاہے‘‘ کی الف کو...
  12. محمد یعقوب آسی

    تقطیع میں حروف کے اسقاط کا مسئلہ

    وقت کے ساتھ ساتھ جوں جوں شعری اصناف میں نئی چیزیں آتی گئیں، علم عروض بھی وسیع اور متنوع ہوتا گیا۔ عربی فارسی عروض میں ہم مربع، مسدس اور مثمن کے علاوہ کوئی بحر نہیں دیکھتے۔ پھر بات معشر (دس رکنی) پر پہنچی، اور بارہ رکنی، سولہ رکنی اب مانوس ہیں۔ سوالات تو مزید بھی ہیں: معرٰی نظم میں ایک مصرعے کا...
  13. محمد یعقوب آسی

    تقطیع میں حروف کے اسقاط کا مسئلہ

    مزید کچھ کہنے کو رہا بھی تو نہیں، جناب مزمل شیخ بسمل صاحب۔ ہاں عنوان میں ’’الفاظ‘‘ کے اسقاط پر میں ضرور چونکا تھا۔ پڑھا تو جانا کہ بات ’’حروف‘‘ کی ہو رہی ہے۔ آپ کے کہے کو صاد کرتا ہوں۔ لازمی نہیں کہ ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کے لئے مطبوعہ حوالہ موجود ہو، یہ جو کچھ ہم یہاں لکھ رہے ہیں یہ بھی تو طباعت...
  14. محمد یعقوب آسی

    مطلع کا انتخاب۔۔۔

    وحی تو نازل ہوتی ہے اوپر سے :kissed: اس موقوف کے متعدد مواقع ہیں۔ آپ کا مصرع درست ہے، دوسرے مصرعے پر بات الگ سے ہو چکی۔
  15. محمد یعقوب آسی

    مطلع کا انتخاب۔۔۔

    آپ کا سوال بہت مشکل ہے سید صاحب۔ میں اپنے کہے پر کوئی اضافہ نہیں کر سکوں گا۔ البتہ، پہلے مصرعے پر ایک بات سوجھی ہے، آپ کو شریک کر لوں: ’’تجھ پہ موقوف تھی حیات اپنی‘‘
  16. محمد یعقوب آسی

    قطعہ برائے اصلاح ÷÷÷ ہر ایک لمحہ برستی ہیں رحمتیں تیری

    اللہ کریم جزائے خیر سے نوازے اور اپنی مزید رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین۔
  17. محمد یعقوب آسی

    قطعہ برائے اصلاح ÷÷÷ ہر ایک لمحہ برستی ہیں رحمتیں تیری

    بلا تکلف ۔۔ دوسرے مصرعے میں ’’عجزِ بیان‘‘ پایا جاتا ہے (یعنی بات پوری نہیں ہو رہی)۔ مزید ’’زود فراموش‘‘ کے ساتھ ’’یاد‘‘ کا مفہوم کیا ہے؟ کہ ہمیں جو کچھ یاد ہے وہ یہ ہے کہ دنیا زود فراموش ہے؟ عجزِ بیان یوں بھی موجود ہے۔ بعد کے دو مصرعے، بھائی مجھے اس اندازِ فکر ہی سے اختلاف ہے۔ اللہ کے کرم کی...
  18. محمد یعقوب آسی

    مطلع کا انتخاب۔۔۔

    تجھ پہ موقوف زیست تھی اپنی تُو ملا اور کھو گیا آخر ’’موقوف‘‘ میں تو مجھے کوئی کلام نہیں، تاہم دوسرا مصرع پہلے کا ساتھ نہیں دے رہا یا یوں کہہ لیجئے کہ شعر میں معنوی تشنگی ہے۔ یا پھر میں نہیں پا سکا۔
  19. محمد یعقوب آسی

    کیا آپ اپنے منہ کی بدبُو سے پریشان ہیں؟ ٪200 کامیاب نسخہ!

    بہت شکریہ زبیر مرزا صاحب۔ طب کے علاوہ علاج بالغذا کا طریقہ یوں بھی سہل تر اور سستا ہے کہ ہمیں نوے فی صد چیزیں اپنے باورچی خانے سے مل جاتی ہیں۔
  20. محمد یعقوب آسی

    کیا آپ اپنے منہ کی بدبُو سے پریشان ہیں؟ ٪200 کامیاب نسخہ!

    صبح نہار منہ (نماز کے بعد) اور رات کو کھانے کے آدھ پون گھنٹے بعدایک کپ تقریباً تیس ملی لیٹرگلاب کا عرق پیجئے۔ چٹ پٹی اشیاء اور تمباکو نوشی ترک کر دیجئے۔ گرم پانی سے غسل کیا کیجئے اور اس میں ذرا سا ڈیٹول ملا لیا کیجئے۔ زیر جامہ ہمیشہ سوتی استعمال کیجئے۔ گوشت کم اور سبزیاں زیادہ کھائیے۔ ہاضمہ...
Top