نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    تقطیع اور عروضی انجن

    وہ انجن تو ٹھیک سے چلا ہی نہیں صاحب! اس کو بھول ہی جائیے۔ محسن شفیق حجازی صاحب نے کام شروع کیا تھا، بعد میں وہ مصروف ہو گئے اور ٹریک بند ہو گیا۔ آپ نے بالکل درست تقطیع کی ہے: ایک مصرع چھ ’’فاعلن‘‘ کا ہے۔
  2. محمد یعقوب آسی

    تقطیع اور عروضی انجن

    بھئی واہ! کیا شعر نکالے ہیں صاحب! بہت عمدہ!
  3. محمد یعقوب آسی

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    اس کو نکھاریئے عظیم شہزاد صاحب! آپ میں بہت صلاحیت ہے اور فکری پختگی بھی جھلک رہی ہے۔ اوزان کے معاملے میں بھی آپ کامیاب دکھائی دے رہے ہیں، تاہم دیگر فنی حوالوں سے مزید توجہ دینی ہو گی۔ چند ایک سامنے سامنے کی باتیں دیکھ لیجئے: یہاں ’’مرے‘‘ کو ’’مجھے‘‘ میں بدل کر دیکھئے۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے...
  4. محمد یعقوب آسی

    حَسین مرحوم کی شاعری ۔۔۔ بغرض اصلاح

    وہ تو ایک شغل میلے کی بات تھی، جناب شاہد شاہنواز صاحب۔ فیصلے آپ کو کرنے ہیں۔ کوئی شعر کوئی لفظ کوئی مصرع ۔۔ عین ممکن ہے آپ کے لئے کوئی خاص حوالہ یا کوئی خاص معانی رکھتا ہو۔ اور کوئی شعر ایسا بھی ہو سکتا جسے آپ خود بھرتی کا شعر سمجھ رہے ہوں۔ اس لئے میں تو کوئی مشورہ نہیں دے سکتا، ماسوائے اس کے...
  5. محمد یعقوب آسی

    حَسین مرحوم کی شاعری ۔۔۔ بغرض اصلاح

    بے چارے کو مر جانے کے بعد تو سکون میں رہنے دیجئے۔ یار لوگ تو قینچیاں، چھریاں، آریاں لئے ’’ہوکے‘‘ دیتے پھرتے ہیں: ’’تنقید کرا لئو! شعراں وچ معنے پوا لئو! پرانیاں غزلاں نویاں کرا لئو‘‘
  6. محمد یعقوب آسی

    برائے تنقید و تبصرہ و اصلاح

    جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے
  7. محمد یعقوب آسی

    برائے تنقید و تبصرہ و اصلاح

    اسلوب پر یہاں اسی فورم میں بہت گفتگو ہو چکی ہے۔ اس میں ایک عنصر لفظیات کا انتخاب بھی ہے، جو آپ کا اپنا ہو گا، میرا اپنا ہو گا۔ مثال کے طور پر انگریزی کے ’’ھیز، ھیو، ھیڈ‘‘ کے مجرد ترجمے میں ’’رکھنا‘‘ کا استعمال : عام کہہ دیتے ہیں نا! ’’ھی ھیز اے بک: وہ ایک کتاب رکھتا ہے‘‘ مجھے ذاتی طور پر یہ...
  8. محمد یعقوب آسی

    برائے تنقید و تبصرہ و اصلاح

    آپ کے شعر میں غالباً ’’رکھ لو‘‘ کا مزاج یوں ہے جیسے کوئی پروگرام رکھا جاتا ہے،ویسے ایک محفل رکھ لو۔ بات تو بنتی ہےکچھ کچھ۔ سیاق و سباق سے ہٹ کے بات کی جائے تو مصدر یا فعل تام ’’رکھنا‘‘ کی اپنی حیثیات بہت ہیں۔سیر حاصل گفتگو تو شاید نہ ہو سکے تاہم کچھ نکات پیش کئے دیتا ہوں۔ ایک تو مثال یہ اوپر...
  9. محمد یعقوب آسی

    برائے تنقید و تبصرہ و اصلاح

    مناسبت سے قطع نظر، اِن کی ردیف کی مجبوری ہے۔
  10. محمد یعقوب آسی

    ایسے ہے رواں میراقلم نعتِ نبی میں

    مناسب نہیں ہو گا، کتاب تو شاید میرے پاس پڑی ہے۔
  11. محمد یعقوب آسی

    برائے تنقید و تبصرہ و اصلاح

    ۔اس کو پالش کیجئے مزید ۔
  12. محمد یعقوب آسی

    غزل برائے اصلاح

    مکمل اتفاق ہے۔ یہی بات میں اور مزمل شیخ بسمل صاحب اپنے اپنے انداز میں کر رہے ہیں۔
  13. محمد یعقوب آسی

    غزل برائے اصلاح

    جو مزاجِ یار میں آئے، جناب!
  14. محمد یعقوب آسی

    برائے تنقید و تبصرہ و اصلاح

    اردو میں مقامی زبانوں کے الفاظ کا آ جانا قبیح نہیں، تاہم ہمیں یہ دھیان رکھنا ہو گا کہ شعر کی جمالیاتی سطح متاثر نہ ہو، جیسے وہ مخمل میں ٹاٹ کے پیوند والی بات کی جاتی ہے۔ ملتی جلتی لفظیات ہونی چاہئیں، بیگانہ پن کا احساس نہ ہو۔ یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ میں شعر میں جمالیات کو بہت اہمیت دیتا ہوں۔
  15. محمد یعقوب آسی

    برائے تنقید و تبصرہ و اصلاح

    بہت سارے متبادلات میسر ہو سکتے ہیں: دکھائے حسن جب جلوہ تو ٹکڑوں میں بکھر جاؤں تجلی حسنِ جاناں کی مجھے ٹکڑوں میں بکھرا دے جمالِ روئے تاباں سے میں ٹکڑوں میں بکھر جاؤں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وغیرہ، وغیرہ یہ ضروری نہیں ہوتا کہ ہمیں صرف وہی ایک لفظ بدلنا ہے جہاں مسئلہ ہو۔ مفاہیم کو قائم رکھے ہوئے پورے مصرعے کو...
  16. محمد یعقوب آسی

    ایسے ہے رواں میراقلم نعتِ نبی میں

    نعت میں کچھ مثالیں ایسی بھی ہیں کہ جذبے کو فن پر قربان کر دیا گیا۔ کئی برس پہلے کی بات ہے، نعتیہ شاعری کی ایک کتاب کو صدارتی ایوارڈ ملا۔ اس میں فن بہت ہے، لفظیات بڑی دبنگ ہیں، مگرپوری کتاب میں ایک بھی دھڑکتا ہوا شعر مجھے نہیں ملا۔
  17. محمد یعقوب آسی

    ایسے ہے رواں میراقلم نعتِ نبی میں

    جی محترمی شاکرالقادری صاحب ۔ کراچی سے ایک پرچہ (بلکہ کتابی سلسلہ) نکلتا ہے: ’’نعت رنگ‘‘ ، صبیح رحمانی ترتیب دیتے ہیں۔ نعت کی فنیات کے حوالے سے اس میں بہت گراں قدر مقالے شامل ہوا کرتے ہیں۔ یہ مجھے نہیں معلوم کہ ’’نعت رنگ‘‘ انٹرنیٹ پر دستیاب ہے یا نہیں۔
  18. محمد یعقوب آسی

    ایسے ہے رواں میراقلم نعتِ نبی میں

    ۔۔۔۔ ایک نعتیہ نظم سے ۔۔۔۔ اور میرے حرف سارے اس حبیب کبریا کے بابِ عزت پر کھڑے ہیں دست بستہ بے زباں بے جرأتِ اظہار حاشا! کوئی گستاخی نہ ہو جائے! ۔۔۔۔
  19. محمد یعقوب آسی

    ایسے ہے رواں میراقلم نعتِ نبی میں

    شعر دیکھئے نظامی صاحب! کاش، ہوتا میں ترے ساتھ سرِ بدر و حنین کاش، خندق میں بہا ہوتا پسینہ میرا اختر شاد
  20. محمد یعقوب آسی

    غزل برائے اصلاح

    ایک بات ذہن میں رکھئے۔ جو مصرعِ طرح دیا جاتا ہے ضروری نہیں کہ آپ کے شعروں میں اس کا مفہوم گونجے، بلکہ بہتر یہ ہے کہ آپ اس کے معنوی اثر سے نکل کر شعر کہیں۔ ۔۔۔ ۔۔ میں شاید یہ بات بہت قبل از وقت کر رہا ہوں۔
Top