ذرا سی بات
(۱)
ذرا سی بات ہی تو تھی
مرے بیٹے نے یونہی بر سبیلِ تذکرہ
مجھ کو بتایا: وہ جو اپنی خالدہ ہے، اس کے بھائی کو
خدا نے چاند سا بیٹا دیا اور لے لیا،
یہ بات کل کی ہے
مری پوتی جو اپنی عمر کے چوتھے برس میں ہے
وہیں اپنے کھلونوں میں مگن تھی
چونک کر بولی: سنیں بابا!
ابھی اس عید سے پہلے جو چھوٹی...