نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    آدھی رات کا عمل ہو چلا، اور ہم بھی چلے ۔۔۔ فی امان اللہ
  2. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    بہت اچھا رہے گا، یقیناً! ویسے بھی ”تبادلۂ خیالات“ مفید عمل ہے۔ میری گزارشات کا رخ آسانی اور اختصار کی طرف ہے، اور کچھ نہیں۔
  3. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    ’’کانچ‘‘ بہت عمدہ لفظ ہے، اور اپنے اندر نزاکت بھی رکھتا ہے۔ مگر لوگ اس کو بھولتے جا رہے ہیں۔ اچھی بات یاد دلاتے رہنا بھی اچھی بات ہے۔
  4. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    بات بہت سیدھی سی ہے۔ جگ یا گلاس ۔۔ جب ایک برتن کی بات ہو گی تو یہ جگ اور گلاس ہی درست ہیں۔ یہاں گلاس کا معنی شیشہ یوں نہیں چلنے کا، کہ گلاس جیسا بھی ہو، اس کی بناوٹ کا ایک خاص انداز اس میں ضرور ہوتا ہے۔ بلکہ ہمارے گھروں میں سٹیل کے گلاس، سلور کے گلاس عام ہیں۔ ان کو سٹیل کے شیشے یا سلور کے شیشے...
  5. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    معاملات اتنے آسان نہیں رہے محترمی! اور گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ہم مزید بہت کچھ کھو رہے ہیں۔ حقائق بہت تلخ ہیں اور آپ کی ان تجاویز کو جو ادارے عملی جامہ پہنا سکتے ہیں وہ ’’کچھ اور ہی‘‘ کر رہے ہیں، اور ’’کچھ اور ہی‘‘ کرتے رہیں گے۔
  6. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    مایوس نہیں ہونا ۔ اپنا کام جاری رکھئے، ظاہری سطح پر کچھ بھی اثر دکھائی نہ دے، اندر ہی اندر بہت سے ذہن آپ کی بات قبول کر رہے ہوں گے۔ اس کے اثرات ہو سکتا ہے آپ عمر بھر نہ دیکھ سکیں، لیکن ہوں گے ضرور!
  7. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    آپ کے جذبات اور اردو سے آپ کا اُنس یقیناً قابلَ قدر ہیں، لیکن ۔۔۔ زبان کی ترویج کے لئے میری یا آپ کی انفرادی کوششیں محسوساتی سطح پر کچھ نہ کچھ اثر رکھتی ضرور ہیں، مگر عملی اطلاق کا حکم نہیں رکھتیں۔ بہت سارے کام سرکار کے کرنے کے ہوتے ہیں۔ ایک بہت پرانی مگر تکلیف دہ بات یاد آ گئی۔ میں ان دنوں...
  8. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    ’’کیوں‘‘ آخر کیوں ۔۔۔۔۔ بھئی! :oops:
  9. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    مطبخ بالکل درست ہے(میں نے آسان تر کی بات کی تھی)؛ طباخ باورچی کو کہتے ہیں۔
  10. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    تو کیا ہرج ہے، سب سمجھتے ہیں۔ ہرج تونہیں البتہ گدگدی سی تب محسوس ہوتی ہے جب مثال کے طور پر میری بہو اپنی بچی کو کہتی ہے: ’’شاباش بیٹا ، لنچ کھا لیا ہے نا، اب اپنی بُکیں لاؤ، میں آپ کا ہوم ورک کر دوں، پاپا سے کہہ دیں آپ کے شوزوں کو ٹھیک کرا لائیں۔ میں نے بریڈیں بنانی ہیں‘‘ :sleep::soccerball:
  11. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    یہ جو مخصوص علمی، فنی، ماہرانہ میدانوں کی اصطلاحات ہیں، اس میں عام قاری شاید کوئی مؤثر تجاویز نہیں دے سکے گا۔ اس بات سے مکمل اتفاق کہ زبان زدَ عام الفاظ کا ترجمہ ایک نیا کھڑاگ بنانا ہے اور کچھ نہیں۔
  12. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    ’’میں نے تو آپ کو کال نہیں کیا‘‘ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :bee:
  13. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    کار، ٹرک، بس، سائیکل، موٹر سائیکل، مشین، فرِج ؛ ان کا کوئی نیا ترجمہ کیا ضروری ہے؟ وائرلیس کے لئے ’’لاسکی‘‘ معروف ہے۔ پلائرز ۔۔ یار لوگوں نے اس کو ’’پلاس‘‘ بنا لیا، تو ٹھیک ہے اس سے کام لیں۔ ’’ہانڈی‘‘ کبھی باورچی خانے میں ہوا کرتی تھی، اب کار، بس وغیرہ کی ہوتی ہے۔ باورچی خانہ ۔۔ اس کے لئے...
  14. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    کمپیوٹر کے لئے ’’حاسب‘‘ مناسب ترجمہ ہے۔ ریٹنگ ۔۔ درجہ گری کہہ لیں یا درجہ بندی میں اس کو بھی شامل کر لیں۔
  15. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    ٹیلیفون کے لئے ’’ہاتف‘‘ اب تو بہت معروف ہو چکا۔ ٹیلی ویژن کو اُنہوں نے دور دورشن کہاں، اِنہوں نے دورنما کہہ دیا۔ درست مگر سوال یہ ہے کہ مقتدرہ یا اکادمی نے اپنے ہی فیصلوں یا سفارشات کو کبھی اپنےآپ پر لاگو بھی کیا ہے؟ یا اس کی تشہیر کی ہے؟ سرکاری ادارہ ہوتے ہوئے ان کو اپنا کام کہیں زیادہ مؤثر...
  16. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    مقتدرہ کا مقدر اقتدار سے وابستہ رہا ہے۔ اس کی کیا ہی باتیں ہیں! ویسے وہاں کوئی اچھا کام بھی ہو جاتا ہے کبھی کبھی!
  17. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    ڈی بیٹ کا میرے خیال میں مناسب تر ترجمہ ’’مباحثہ‘‘ ہے۔
  18. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    کچھ آپ بھی حصہ ڈالیں نا! ویسے کسی زمانے میں ایک درجہ ’’عالم‘‘ کا ہوتا تھا وہ آج کل کے ماسٹر کی سطح کا تھا، اور ایک اس سے اوپر ہوتا تھا ’’فاضل‘‘ وہ ڈاکٹر کہہ لیجئے۔ فی زمانہ اگر ہم ماسٹر ڈاکٹر بن کر بھی عالم فاضل کی بجائے نقال ہی رہیں تو اس میں درجے کا تو کوئی قصور نہیں اس درجے پر فائز لوگوں کا...
  19. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    ڈِس کَس ۔۔۔۔۔۔ بات چیت، گفتگو، بحث، مکالمہ سب درست ہیں۔ جہاں کوئی تخصیص لازم قرار پائے وہاں ۔۔۔ ڈائلاگ: مکالمہ، مذاکرہ وغیرہ
  20. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    بیچلر، ماسٹر، ڈاکٹر وغیرہ کے تراجم پہلے سے موجود ہیں: عالم، فاضل، فقیہ، استاذ وغیرہ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کو عام کیا جائے اور لفظی معانی کے کوزوں سے باہر نکلا جائے۔
Top