نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    میرا گاؤں سوئیانوالہ تحصیل و ضلع حافظ آباد

    ماشاء اللہ ! اللہ کریم برکات سے نوازیں۔ کچھ تصویروں پر تو اپنی فیس بک پر گپ شپ ہو چکی۔ فوٹوگرافی عمدہ ہے۔
  2. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    میں نے اپنے ایک فارسی دان دوست سے درخواست کی ہے۔ ادھر سے بھی کچھ جواب آ جائے، پھر کچھ حتمی عرض کر سکوں گا۔ ویسے آصف اثر صاحب کا کہا بھی اہمیت کا حامل ہے۔
  3. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    ’’جرثومہ‘‘ واحد ہے اور اس کی جمع ’’جراثیم‘‘ ہے۔ جسے انگریزی والے ’’جَرم (ز)‘‘ کہتے ہیں۔
  4. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    ہجوں کی درستی پر ممنون ہوں۔ ویسے میں نے ادب میں بھی اور عوامی زبان میں بھی ’’چھوٹا‘‘ کے لئے ’’خورد‘‘ ہی پڑھا ہے۔ جیسے خورد و کلاں (چھوٹا بڑا)۔ کوئی معتبر لغت سامنے آتی ہے تو دیکھ بھی لیں گے، کہ یہ چھوٹا ’’خورد‘‘ ہے یا ’’خرد‘‘ ہے، یا دونوں مقبول ہیں۔ مجھے اپنی غلطی یا کمزوری تسلیم کرنے میں کبھی...
  5. محمد یعقوب آسی

    دیا سمجھ کے گئے تھے ۔۔۔ اور اک کلی ہے ۔۔ برائے اصلاح

    شاہد شاہنواز صاحب، توجہ فرمائیے گا۔
  6. محمد یعقوب آسی

    دیا سمجھ کے گئے تھے ۔۔۔ اور اک کلی ہے ۔۔ برائے اصلاح

    عام طور پر تو ٹھیک ہیں۔ چند نکات پیش کر رہا ہوں: لفظ ’’خداوند‘‘: اس کا نون غنہ نہیں ہو سکتا۔ بہ الفاظِ دیگر اس کا عروضی وزن ’’فعولن‘‘ نہیں ’’مفاعیل‘‘ ہے۔ لفظ ’’شمع‘‘: یہ اپنی اصل میں وتد مفروق (شم+ع: فاع)ہے، تاہم اردو شاعری میں وتد مجموع (ش+مع: فعو) بھی باندھا جانے لگا ہے۔ ان دو کے سوا کوئی...
  7. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    میں تو اب تک باز نہیں آیا، محترمی! اب تک جب کہ ہڈیاں چٹخنے لگی ہیں۔ اور یہ باتیں احباب تک پہنچانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو۔
  8. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    1990 کے قریب قریب کی بات ہے۔ سرکار نے ’’دفتری امور اور اصطلاحات‘‘ کی ایک فرہنگ شائع کرنے کا سامان کیا۔ یہ کتابی سلسلہ تھا۔ صفحہ تین کالموں میں تقسیم ہوتا تھا۔ پہلا کالم: مروجہ انگریزی اصطلاحات؛ دوسرا کالم: اردو ترجمہ یا متبادل؛ تیسرا کالم: خالی (تجاویز کے لئے)۔ وہ کوئی نصف مکمل ہوا (حرف ’’ایم‘‘...
  9. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    سید قاسم محمود مرحوم نے ایک بہت بڑا کام شروع کیا تھا: ’’انسائیکلوپیڈیا معلومات‘‘ نام تھا اس سلسلے کا؛ یہ ماہانہ قسط وار شائع ہوتا تھا۔ اردو زبان میں تیار ہونے والا یہ کام دنیا کی کسی بھی زبان کے مقابلے میں پورے اعتماد کے ساتھ رکھا جا سکتا تھا۔ ادھر ’’ آ‘‘ کی پٹی مکمل ہوئی، ادھر سید صاحب کا...
  10. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    ایک نکتہ اور بھی ہے۔ کسی چیز کا ایک نام کسی بدیسی زبان میں ہے اور ایک دیسی زبان میں ہے۔ ان میں لفظی تعلق کا ہونا کچھ ایسا ضروری بھی تو نہیں! بہت عام سی مثال: آپ ’’ہینڈپمپ‘‘ کے لفظی ترجمے کے چکر میں پڑے رہیں، ہم ’’نلکا‘‘ چلا کر گزارہ کر لیں گے۔
  11. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    ڈائنامکس سے خیال آیا: ڈائینمو ۔۔۔ لفظاً تو اس کا تعلق حرکت سے ہے کہ جب اس کو گھماتے ہیں تو وہ کرنٹ دیتا ہے۔ اس کے لئے ہمارے پاس بہت عمدہ لفظ ’’برق زا‘‘ موجود ہے۔ اور ہم اس کو ایک بائیسکل والی ڈائینمو دے لے کر کسی بڑے پاور ہاؤس کے بڑے جنریٹر کے لئے بھی بول سکتے ہیں۔
  12. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    تھرمامیٹر کے لئے ’’حَرپیما‘‘ لفظ موجود ہے، مستعمل نہ ہونے کی وجہ لسانیاتی سے زیادہ نفسیاتی ہے۔ ’’حَر‘‘ یوں کہہ لیجئے ’’حرارت‘‘ کا مخفف ہے۔ ڈائنامکس: حرکیات ۔۔۔۔ تھرمو ڈائنامکس: حَر حَرکیات ۔۔۔ تھرمو ڈائنامک: حَر حَرکی ۔۔۔۔۔ یہ سارے لفظ خاصے آسان اور معروف ہیں۔ رائج تو تبھی ہوں نا، اگر ہمارا...
  13. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    چھوریئے، ٹیوب لائٹ ہی رہنے دیجئے، سب سمجھتے ہیں۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ عام بول چال میں ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کے معانی میں روشنی شامل نہیں۔ بہت عام سا جملہ: ’’ٹیوب لائٹ کی روشنی بہتر لگتی ہے‘‘
  14. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    ’’خورد حیاتیات ‘‘ مضمون کے لئے اور ’’خورد حیات‘‘جرثوموں وغیرہ کےلئے ؛ پہلے ہی معروف ہیں۔
  15. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    بیالوجی کو شاید نہیں یقیناً ’’حیاتیات‘‘ کہتے ہیں۔ جنیٹکس کے لئے ’’جینیات، جینیاتی‘‘ پہلے سے مستعمل ہیں۔ :devil3:اس کو ’’جنات یا جناتی‘‘ سمجھنے والے کو چڑیلیں بھی ’’چمبڑ‘‘ سکتی ہیں! :angry2:
  16. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    ’’دارالکتب‘‘ تو چلئے بات بنتی ہے، تاہم ’’کتب خانہ‘‘ (معروف) کی موجودگی میں اس کو متبادل کے طور پر رکھ لیا جائے تو مناسب ہے۔ لائبریری کے لئے (میرے خیال میں) ان دونوں سے زیادہ جامع لفظ ’’دارالمطالعہ‘‘ ہے، کہ دورَ حاضر میں نہ تو لائبریری کتاب تک رہ گئی ہے اور نہ مطالعہ ۔ مائکروفلم، آڈیو، ویڈیو،...
  17. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    ع: اس سادگی ’’سے کون نہ ڈر‘‘ جائے اے خدا :skull::soccerball::coffee1::coffee1::coffee1::pill:
  18. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    آپ کا یہ سادہ سا جملہ لسانی تشکیل اور لسانیاتی نفسیات کے بہت سارے حوالوں کا متقاضی ہے، جو بجائے خود بہت بڑے موضوعات ہیں۔
  19. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    مسئلہ یہاں بھی وہی ہے، حرف بہ حرف ترجمہ بسا اوقات مسئلہ پیدا کرتا ہے۔ اور دوسری طرف جب ہم کسی دوسری زبان (خاص طور پر انگریزی اصطلاحات) کا ترجمہ کرتے ہیں تو مفہوم کی بجائے لفظیات میں الجھ جاتے ہیں۔ انگریزی نے بھی تو دوسری زبانوں سے الفاظ لے کر ان میں تصرف کیا ہے۔ ہم الفاظ بلکہ ان کے ٹکڑوں تک کے...
  20. محمد یعقوب آسی

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    بجا ارشاد۔ اصولی طورآپ کا کہا درست۔ ایک دوجے کے مقابل ’’نقشہ جمانا‘‘ ، ایک دوجے پر اثر انداز ہونا؛ وغیرہ تاہم ایک بات میں آپ سے شرکت کرنا چاہتا ہوں کہ مجھے ’’مناقشہ‘‘ میں ایک عجیب سی چبھن کا احساس ہوتا ہے، پتہ نہیں کیوں!
Top