نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    اقبال سے منسوب اشعار - جو علامہ اقبال کے نہیں

    یہ تو طے ہے کہ یہ شعر اقبال کا نہیں۔ یہاں صرف یہ عرض کرنا مقصود ہے کہ اقبال نے ’’شاہین‘‘ اور ’’عقاب‘‘ میں کوئی تفریق نہیں کی۔ عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں نہیں تیرا نشمین قصرِ سلطانی کے گنبد پر تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں نہ سمجھو گے...
  2. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل فورم“ کی کینٹین

    کھانے کی چیزیں اور کھانے کا سامان سب کچھ؟ ’’جو کچھ پڑا ہے کینٹین میں وہ سارا کا سارا‘‘ چمچیاں پیالیاں سمیت ! ٹھیک ہی تو ہے۔ اتنے دنوں بعد آئی ہیں بھوک سے برا حال ہو رہا گا۔’’ آ+پی‘‘ سے پوچھنا ہی پڑے گاکہ اتنا بھی کیا ظلم! کھانا نہیں دیتیں نہ دیں، کھانے تو دیں! ۔۔۔
  3. محمد یعقوب آسی

    کمزور سے لکھتا ہوں جو اشعار مسلسل

    خوش آمدید ۔۔ عین غین ۔۔۔
  4. محمد یعقوب آسی

    غزل - یہ بھی نہیں کہ دستِ دعا تک نہیں گیا - فیصل عجمی

    محمد وارث صاحب کی توجہ درکار ہے ﺗَﻠﺦ ﺍﺗﻨﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﭘﯿﻨﮯ ﺳﮯ ﺯَﺑﺎﮞ ﺟﻠﺘﯽ ﺗﮭﯽ ﺯِﻧﺪﮔﯽ ﺁﻧﮑﮫ ﮐﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﻣِﻼ ﻟﯽ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ کہا جاتا ہے کہ یہ شعر فیصل عجمی کا ہے۔ کیا واقعی ایسا ہے؟ اور اگر ایسا ہے تو پوری غزل اور حوالہ اگر میسر ہو؟ بہت نوازش۔ منیر انور
  5. محمد یعقوب آسی

    کیا آپ اپنے منہ کی بدبُو سے پریشان ہیں؟ ٪200 کامیاب نسخہ!

    ہم ٹھہرے سدا کے ناشکرے، ڈاکٹر صاحب نے پوچھا کچھ نہیں تو گلا، حکیم صاحب کے سوالات کا سوچ کر ہی ہول اٹھنے لگتے ہیں۔ آپس کی بات ہے یہ ہول کچھ ایسے بے جا بھی تو نہیں۔ مرض کے حوالے سے کم از کم ایک اچھی بات ضرور اِن سوالوں میں ہوتی ہے کہ مریض کا مزاج بلغمی ہے یا گرم ہے یا سرد ہے یا خشک ہے یا سوداوی...
  6. محمد یعقوب آسی

    کیا آپ اپنے منہ کی بدبُو سے پریشان ہیں؟ ٪200 کامیاب نسخہ!

    بارے کچھ ذکر جنابِ طبیب کا بھی ہو جائے۔ موصوف سے مل کر ایک بار تو طبیعت ہشاش بشاش ہو جاتی ہے کہ قبلہ گاہی مریض پر توجہ بہت فرماتے ہیں۔ مریض کی نبض پر عملاً بھی اور محاروتاً بھی ایسے انگلی رکھتےہیں کہ اٹھنے کا نام نہیں لیتی۔مریض کی نبض اور قبلہ گاہی جناب طبیب کی لسان المرطوب باہم یکساں رفتار سے...
  7. محمد یعقوب آسی

    کیا آپ اپنے منہ کی بدبُو سے پریشان ہیں؟ ٪200 کامیاب نسخہ!

    جناب تلمیذ نے بات چھیڑی۔ داستان تو میں خیر یہاں نہیں سنانے جا رہا، اگرچہ ہیں بہت اور مجھ پر بھی بیت چکی ہیں۔ پطرس بخاری کے لاہور میں چار طرح کے طلبا ہوتے ہیں یا ہوتے تھے، ہمارے ہاں نوعیت کے اعتبار سے تین طرح کے ڈاکٹر میدان میں ہیں۔ ایک تو وہی جنہیں عرفِ عام میں ڈاکٹر کہتے ہیں؛ انگریزی طریقہ...
  8. محمد یعقوب آسی

    کیا آپ اپنے منہ کی بدبُو سے پریشان ہیں؟ ٪200 کامیاب نسخہ!

    ع: اک ذرا چھیڑیئے پھر دیکھئے کیا ہوتا ہے
  9. محمد یعقوب آسی

    کیا آپ اپنے منہ کی بدبُو سے پریشان ہیں؟ ٪200 کامیاب نسخہ!

    ڈاکٹر سے یاد آیا۔ میں ساہی وال میں تھا جب میری دونوں بڑی بچیاں ابھی بہت ہی بچیاں تھیں۔ ان کے ساتھ کوئی مسئلہ بن گیا، بخار کے ساتھ ان کے چہرے سوج گئے، جسم پر بھی سوجن کے آثار تھے۔ ہم میاں بیوی شہر پہنچے اور ڈاکٹر کا جو کلینک پہلے نظر آیا اس میں داخل ہو گئے۔ ڈاکٹر نے بچیوں کا معائنہ کیا ، طب اور...
  10. محمد یعقوب آسی

    کیا آپ اپنے منہ کی بدبُو سے پریشان ہیں؟ ٪200 کامیاب نسخہ!

    قدرتی طور پر پسینے میں زیادہ بو : یہ ہارمونز کا کوئی چکر ہے، غالباً۔ بنگالیوں کا معاملہ اور ہے، یہ بو ان کے ماحول اور خوراک کی دین ہے۔
  11. محمد یعقوب آسی

    کیا آپ اپنے منہ کی بدبُو سے پریشان ہیں؟ ٪200 کامیاب نسخہ!

    مثال کے طور پر ۔۔۔۔ میں خود دل کا مریض ہوں۔ ’’دردِ دل‘‘ جیسے شاعرانہ نام کو ’’انجائنا‘‘ جیسا غیر شاعرانہ نام دے دیا ڈاکٹر رضوی صاحب کے ہم نواؤں نے۔ مجھے دل پر دباؤ سا محسوس ہو تو اجوائن کا شربت (ایک گلاس سادہ پانی میں زیادہ سے زیادہ دو چمچ) پی لیتا ہوں۔ پانچ سات منٹ میں دباؤ ختم ہو جاتا ہے۔...
  12. محمد یعقوب آسی

    کیا آپ اپنے منہ کی بدبُو سے پریشان ہیں؟ ٪200 کامیاب نسخہ!

    کچھ لوگوں کے پسینے کی بو قدرتی طور پر بہت تیز ہوتی ہے۔ میرے ایک بیٹے اور ایک بھانجے کی ایسی ہی کیفیت ہے۔ اس کے لئے گھریلو ٹوٹکوں پر اعتماد کرنے کی نسبت کسی مستند طبیب سے مشاورت بالمشافہ بہتر ہے۔
  13. محمد یعقوب آسی

    کیا آپ اپنے منہ کی بدبُو سے پریشان ہیں؟ ٪200 کامیاب نسخہ!

    بتائیں گے تو عدیل صاحب ہی، مگر میرا خیال ہے کہ اس رس کو تھوک دینا ہے۔ اگر نگلنا مقصود ہو تو اسے منہ میں نہیں روکتے۔ ہاں گلے سے اندر ٹپک جائے تو اس میں ہرج بھی کوئی نہیں، معدے اور جگر کا کچھ بھلا ہو جائے گا۔
  14. محمد یعقوب آسی

    عا مل

    جنابِ محسن علی رضوی صاحب کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے تھی کہ ہر دھاگے کااپنا ایک مقصد اور حیطہ ہوتا ہے۔ عامل شیرازی کے کلام کی اہمیت اور مندرجات اپنی جگہ، یہ صفحہ اس مقصد کے لئے نہیں تھا۔ مناسب یہی ہے کہ رضوی صاحب اس پوسٹ کو اپنے کسی بھی صفحے پر لگائیں یا کسی متعلقہ دھاگے میں ، یہاں سے یہ پوسٹ ہٹا...
  15. محمد یعقوب آسی

    کبھی ان خوش پرندوں کو۔۔۔۔۔غزل برائے اصلاح

    ردیف انہوں نے بدل لی ہے: ’’میں نے دیکھا ہے‘‘۔ اس سے توانائی کی کچھ بچت ہو گئی۔
  16. محمد یعقوب آسی

    کبھی ان خوش پرندوں کو۔۔۔۔۔غزل برائے اصلاح

    قوافی کے معاملے میں مجھے تامل ہے تاہم مزمل شیخ بسمل صاحب کی ماہرانہ رائے اَولٰی۔
  17. محمد یعقوب آسی

    کبھی ان خوش پرندوں کو۔۔۔۔۔غزل برائے اصلاح

    ’’ساری ریت پی جائے‘‘ ۔۔ اچھی اختراع ہے۔
  18. محمد یعقوب آسی

    کبھی ان خوش پرندوں کو۔۔۔۔۔غزل برائے اصلاح

    اس مصرعے کو بہتر کر لیجئے:’’ نہیں ہے خواب دنیا کے کسی بھی رنگ کا دیکھا‘‘ بہت آداب
  19. محمد یعقوب آسی

    کبھی ان خوش پرندوں کو۔۔۔۔۔غزل برائے اصلاح

    ’’خوشی میں یوں‘‘ کر لیجئے، بندش ٹھیک ہو جائے گی۔ ’’یوں‘‘ میں ہمزہ نہیں ہوتا۔ ’’دوبارہ‘‘ مفعولن: میرا خیال ہے اس میں کوئی قباحت نہیں۔
  20. محمد یعقوب آسی

    کبھی ان خوش پرندوں کو۔۔۔۔۔غزل برائے اصلاح

    ردیف بدل لی اچھا کیا۔ ’’ہوئے‘‘ کو جو بندش اس میں تھی، ٹیکنیکی اعتبار سے درست بھی ہو تو بہت عجیب سا تاثر دےرہی تھی۔ ایک لفظ ’’پھدکتے‘‘ اس پر لسانی طور پر تو کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا، تاہم یہ لطافت پر اثر انداز ہو رہا ہے، اگر کسی مناسب انداز میں بدل سکیں تو بہتر ہے۔ سادہ سی غزل ہے، اظہار اچھا ہے۔...
Top