گواہوں کے بیانات سن کر
اور تمام بین ثبوت دیکھ کر
عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے
کہ ایسے ایماندار اور حق پرست کو
معاشرے میں ایک الگ شناخت رکھنے پر
تمام زیرغور ایماندارانہ کاوشوں کا
مجرم محسوس کرتی ہے
اور آئندہ کے لیے اس شخص کو
شہر بدر کیا جاتا ہے
تاکہ
ایک آنکھ اور ایک ہاتھ کا قانون نافذ رہ سکے۔