نتائج تلاش

  1. نبیل

    اردو سیارہ پر پاک نیٹ

    پاک نیٹ بلاگ، بلاگ نہیں بلکہ فورم کا ایک لینڈنگ پیج ہے۔ اردو سیارہ کے قواعد کے مطابق سیارہ میں صرف بلاگز کے روابط شامل کیے جائیں گے۔ اس اعتبار سے پاک نیٹ بلاگ کی اردو سیارہ میں جگہ نہیں بنتی ہے۔ خرم، محفل فورم پر کسی اور فورم کا تعارف پیش کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ ہم یہاں پر اردو ویب...
  2. نبیل

    اردو سیارہ پر پاک نیٹ

    فہیم، تم نے اس بارے میں کیا کہا تھا؟
  3. نبیل

    آج کی آیت

    میری تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ آیات کے عربی متن پر عربی کا ٹیگ اپلائی کر دیا کریں تاکہ اسے پڑھنے میں آسانی رہے۔ یوں تو قران مجید میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان مبارک کی کئی جگہ توصیف فرمائی گئی ہے، لیکن مجھے سورہ توبہ میں ذیل کی آیت خاص طور پر پسند ہے: 9:128 لَقَدْ...
  4. نبیل

    آداب نماز

    جزاک اللہ خیر۔
  5. نبیل

    ان پیج ٹو یوینکوڈ کنورٹر کی تیاری

    میں نے کچھ سادہ ڈاکومنٹس پر رپلیسمنٹ کی functionality چیک کی ہے اور یہ بظاہر درست کام کر رہی ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ جلد ہی پروگرام کا دوسرا پروٹوٹائپ پیش کر دوں۔
  6. نبیل

    ان پیج ٹو یوینکوڈ کنورٹر کی تیاری

    شکریہ ابرار اور عارف۔ میں نے یہ سورس کوڈ ڈاؤنلوڈ کر لیا ہے۔ ابرار، جب سی شارپ والا سورس کوڈ موجود ہے تو اس کو دوبارہ سے ویژوئل بیسک میں لکھنے کی کیا ضرورت ہے؟ میں یہاں ایک مرتبہ دوستوں کی اس جانب توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ مجھے کچھ انپیج کے ڈاکومنٹس درکار ہیں جن کی کنورژن میں رپلیسمنٹ کی ضرورت...
  7. نبیل

    ان پیج ٹو یوینکوڈ کنورٹر کی تیاری

    ابرار، پلیز اس سورس کوڈ کو بھی 4shared.com یا کسی اور فائل ہوسٹ‌ پر اپلوڈ‌ کرکے فراہم کر دیں۔ میرے پاس اس وقت ریپڈ شئیر کام نہیں کر رہا ہے۔
  8. نبیل

    ان پیج ٹو یوینکوڈ کنورٹر کی تیاری

    میں نے ٹیب اور اینٹر والے مسائل کو کسی حل تک حل کر لیا ہے۔ انگریزی الفاظ بھی اب کنورٹ ہو رہے ہیں۔ اب میں رپلیسمنٹ کو بھی شامل کرنا چاہتا ہوں۔ اس کے لیے مجھے ایک ان پیج فائل درکار ہے جس میں اس طرح کا متن شامل ہو جس کی کنورژن میں رپلیسمنٹ کی ضرورت پڑتی ہو۔
  9. نبیل

    نستعلیق کا ایک نیا انداز!

    شاکرالقادری صاحب، آپ جیسے با صلاحیت، صاحب علم اور مخلص دوست کا ساتھ بلاشبہ ہمارے لیے خوش قسمتی کا باعث ہے۔ آپ نوری نستعلیق کے ترسیمہ جات کی اشکال کو تبدیل کرنے کے لیے جتنی محنت سے کام کر رہے ہیں اس کی تعریف کے لیے الفاظ ڈھونڈنا مشکل ہے۔ میں ٹائپوگرافی اور خطاطی کے بارے میں نہ ہونے کے برابر علم...
  10. نبیل

    نستعلیق کا ایک نیا انداز!

    شہزاد وحید، آپ کی رائے کی اپنی جگہ اہمیت ہے کیونکہ کوئی بھی فونٹ بالآخر اینڈ یوزر کے استعمال کے لیے ہوتا ہے۔
  11. نبیل

    نستعلیق کا ایک نیا انداز!

    شاکرالقادری صاحب، کیا عماد نستعلیق پر مبنی لگیچرز بنانے کے کام کو آگے بڑھانا ممکن ہے؟ اگر اس کام کو آٹومیٹ کرنے کے لیے آپ کے ذہن میں کوئی آئیڈیا ہو تو ضرور بتائیں۔
  12. نبیل

    چیٹ روم کی بابت ایک تجویز

    میں نے فورم میں کئی مرتبہ چیٹ سسٹم شامل کیا ہے لیکن اس میں زیادہ لوگوں نے دلچسپی نہیں لی اور دوسرے چیٹ سسٹم سرور ریسورسز پر کافی بھاری بھی پڑتا ہے۔ اسی لیے میں نے ان چیٹ سسٹمز کو فورم سے ہٹا دیا تھا۔ آئندہ اگر کبھی چیٹ‌سسٹم شامل کیا بھی گیا تو اس کا استعمال کچھ یوزر گروپس تک ہی محدود رکھا جائے گا۔
  13. نبیل

    ان پیج ٹو یوینکوڈ کنورٹر کی تیاری

    جی اعجاز اختر صاحب، میں بھی یہی تصدیق کروانا چاہ رہا ہوں کہ کیا اس لسٹ کو بیرونی لسٹ کے ساتھ ضم کرنا ٹھیک رہے گا؟ ایسی صورت میں ini فائل کی بیشتر سیٹنگز بے معنی ہو جائیں گی۔ صرف Debug اور ExternalReplacementFile والی سیٹنگز کی ضرورت باقی رہ جائے گی۔
  14. نبیل

    ان پیج ٹو یوینکوڈ کنورٹر کی تیاری

    شکریہ ابرار۔ میں آپ کے کام کا جلد ہی جائزہ لیتا ہوں۔ میں اپنی جانب سے بھی پروگرام میں کچھ تبدیلیاں کر رہا ہوں۔ میں کوشش کروں گا کہ آپ کی تبدیلیوں کو اس میں شامل کر لوں۔ انپیج کا ڈیٹا تو فی الحال بطور ایک بائنری فائل کے پڑھا جا رہا ہے۔ اور اس وقت تمام فائل کو ایک بفر میں لوڈ کر لیا جاتا ہے جو کہ...
  15. نبیل

    ان پیج ٹو یوینکوڈ کنورٹر کی تیاری

    میں کوشش کروں گا کہ جلد ہی رپلیسمنٹ والی functionality بھی ٹھیک سے پروگرام میں شامل کرکے اس کی اپڈیٹ فراہم کر دوں۔ بڑی فائلوں کو ہینڈل کرنے کا مرحلہ بعد میں آئے گا۔
  16. نبیل

    ان پیج ٹو یونی کوڈ کنورٹر کی اصلاح کریں

    شارق نے اس پوسٹ میں جو اپڈیٹ مہیا کی تھی وہ اب دستیاب نہیں ہے۔ :( اگر کسی دوست کے پاس ہو تو پلیز یہاں شیئر کر دیں۔
  17. نبیل

    ان پیج ٹو یوینکوڈ کنورٹر کی تیاری

    شکریہ، آپ کی ای میل مل گئی ہے۔ اس پروگرام کا آفس کی functionality سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
  18. نبیل

    ان پیج ٹو یوینکوڈ کنورٹر کی تیاری

    نعیم، آپ کا شکریہ کہ آپ اس کنورٹر کی تیاری میں اتنی دلچسپی لے رہے ہیں۔ ابھی اس کا صرف ایک پروٹوٹائپ پیش کیا گیا ہے۔ ابھی سیٹنگز والی فیچر کام نہیں کر رہی ہے۔ میں نے رپلیسمنٹ والی فیچر کو چیک نہیں کیا ہے۔ ابھی میں نے شارق کے کوڈ کو ہی سی شارپ پر پورٹ کیا ہے۔ ابھی اس میں اپنی جانب سے کوئی بہتری...
  19. نبیل

    تاسف خوشی بہن کے بھائی کا انتقال

    انا للہ وانا الیہ راجعون۔ بہت افسوس ہوا اس سانحے کی خبر معلوم ہونے پر۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات کو بلند فرمائیں اور ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائیں۔ اور اللہ تعالی خوشی بہن کو بھی اس صدمے کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائیں۔ آمین۔
  20. نبیل

    ان پیج ٹو یوینکوڈ کنورٹر کی تیاری

    السلام علیکم، اس ربط پر شارق مستقیم کے ان پیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر کو بہتر بنانے کے بارے میں گفتگو ہو رہی ہے جہاں پر میں نے شارق کے پروگرام کو سی شارپ میں پورٹ کرنے کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔ میں نے اس سمت میں کچھ کام شروع کیا ہے اور یہاں میں اپنے کام کے ابتدائی نتائج پیش کر رہا ہوں۔ ذیل میں میں...
Top