ان پیج ٹو یوینکوڈ کنورٹر کی تیاری

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اس ربط پر شارق مستقیم کے ان پیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر کو بہتر بنانے کے بارے میں گفتگو ہو رہی ہے جہاں پر میں نے شارق کے پروگرام کو سی شارپ میں پورٹ کرنے کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔ میں نے اس سمت میں کچھ کام شروع کیا ہے اور یہاں میں اپنے کام کے ابتدائی نتائج پیش کر رہا ہوں۔ ذیل میں میں ایک مرتبہ پھر اس پروٹوٹائپ کے سکرین شاٹ پیش کر رہا ہوں:

screen1.gif



screen2.gif


screen3.gif


screen4.gif

میں اس پوسٹ کے ساتھ پروگرام اور اس کا سورس کوڈ فراہم کر رہا ہوں۔ اگر شارق اسی سورس کوڈ کو بنیاد بنا کر کام آگے بڑھانے پر رضامند ہوں تو اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ ایک ہی کوڈ بیس پر کام کرنا ممکن ہو جائے گا۔
مجھے اس پروگرام کے استعمال کے بارے میں آپ دوستوں کی آراء کا انتظار رہے گا۔
 

Attachments

  • Converter.zip
    10.8 KB · مناظر: 27
  • Converter_src.zip
    25 KB · مناظر: 20

نعیم سعید

محفلین
نبیل بھائی!
چند ابتدائی نتائج کچھ یوں ہیں:
(1) وہ مسائل ابھی بھی نظر آرہے ہیں جن کی نشاندہی میں نے شارق بھائی کے کنورٹر کے متعلق کی تھی۔
(2) مختلف پیراگراف کا ایک ہی پیرا بن رہا ہے۔ یعنی’’انٹر‘‘ کی علامت غائب ہو رہی ہے۔ اور یہی معاملہ ’’ٹیب‘‘ کا بھی ہے۔
(3) 100صفحات کی ایک فائل تو کنورٹ ہوگئی ہے مگر 300 اور 500 صفحات کی فائلیں کنورٹ نہیں ہورہیں۔ یعنی ’’ناٹ رسپانڈنگ‘‘
(4) ٹولز میں رکھے گئے آپشن ’’settings‘‘ میں کیا سیٹ کیا گیا ہے، پتا نہیں چل رہا، کیونکہ میرے پاس تو یہ فنگشن اوپن ہی نہیں ہورہا۔
(5) ’’Replacements‘‘ کے آپشن کو کھولنے پر درج ذیل پیغام آرہا ہے۔
Converter_inptouni_NB1.JPG
اور continue کرنے پر خالی باکس دکھاتا ہے۔
 
نبیل بھائی!
چند ابتدائی نتائج کچھ یوں ہیں:
(1) وہ مسائل ابھی بھی نظر آرہے ہیں جن کی نشاندہی میں نے شارق بھائی کے کنورٹر کے متعلق کی تھی۔
(2) مختلف پیراگراف کا ایک ہی پیرا بن رہا ہے۔ یعنی’’انٹر‘‘ کی علامت غائب ہو رہی ہے۔ اور یہی معاملہ ’’ٹیب‘‘ کا بھی ہے۔
(3) 100صفحات کی ایک فائل تو کنورٹ ہوگئی ہے مگر 300 اور 500 صفحات کی فائلیں کنورٹ نہیں ہورہیں۔ یعنی ’’ناٹ رسپانڈنگ‘‘
(4) ٹولز میں رکھے گئے آپشن ’’settings‘‘ میں کیا سیٹ کیا گیا ہے، پتا نہیں چل رہا، کیونکہ میرے پاس تو یہ فنگشن اوپن ہی نہیں ہورہا۔
(5) ’’Replacements‘‘ کے آپشن کو کھولنے پر درج ذیل پیغام آرہا ہے۔
Converter_inptouni_NB1.JPG
اور continue کرنے پر خالی باکس دکھاتا ہے۔
ایکس ایم ایل کی فائل پاتھ کا مسلہ ہے
نیچے والی فائل کو ڈاون لوڈ کر لیں اور اسے سی روٹ پر ان زپ کر لیں پھر ایرر نہیں آئے گا

کوڈ:
http://rapidshare.com/files/295832141/InpageConverter.zip.html
 

نعیم سعید

محفلین
بہت شکریہ ابرار حسین صاحب!

نبیل بھائی!
ایک مسئلہ اور کہ Replacements فائل کے کالموں میں ڈیٹا کی ترتیب الٹ ہوگئی ہے۔ یعنی کیا ٹیکسٹ سرچ کرنا ہے اور کیا ریپلیس ہونا ہے، میں عبارات کی ترتیب الٹ ہوگئی ہے۔ اور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر اور کیا وجہ ہوسکتی ہے کہ کنورٹنگ کے دوران ٹیکسٹ میں ریپلسمنٹ نہیں ہورہی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعیم، آپ کا شکریہ کہ آپ اس کنورٹر کی تیاری میں اتنی دلچسپی لے رہے ہیں۔ ابھی اس کا صرف ایک پروٹوٹائپ پیش کیا گیا ہے۔ ابھی سیٹنگز والی فیچر کام نہیں کر رہی ہے۔ میں نے رپلیسمنٹ والی فیچر کو چیک نہیں کیا ہے۔ ابھی میں نے شارق کے کوڈ کو ہی سی شارپ پر پورٹ کیا ہے۔ ابھی اس میں اپنی جانب سے کوئی بہتری نہیں لایا ہوں، اسی لیے اس کے نتائج بھی فی الحال شارق کے کنورٹر جیسے ہی ہوں گے۔ بڑے سائز والی فائلوں کو ہینڈل کرنےکے لیے بھی پروگرام میں خاص تبدیلیاں کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ اگر ہو سکے تو مجھے کچھ بڑی فائلیں ٹیسٹ کرنے کے لیے فراہم کر دیں۔ اگر پبلک فورم میں نہ چاہیں تو ان کے روابط مجھے ای میل کر سکتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
بہت شکریہ ابرار حسین صاحب!

نبیل بھائی!
ایک مسئلہ اور کہ Replacements فائل کے کالموں میں ڈیٹا کی ترتیب الٹ ہوگئی ہے۔ یعنی کیا ٹیکسٹ سرچ کرنا ہے اور کیا ریپلیس ہونا ہے، میں عبارات کی ترتیب الٹ ہوگئی ہے۔ اور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر اور کیا وجہ ہوسکتی ہے کہ کنورٹنگ کے دوران ٹیکسٹ میں ریپلسمنٹ نہیں ہورہی۔

بالکل، یہی مسئلہ کل میرے ساتھ پیش آیا تھا۔ آفس 2007 میں بھی ایک آٹوکریکشن فنکشن موجود ہے جو عام طور پر ٹائپ ہونے والی غلطیوں کو آٹومیٹک درست کر دیتا ہے:
b083.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی! چند بڑی فائلوں کے ربط ای میل کر دیئے ہیں۔
شکریہ، آپ کی ای میل مل گئی ہے۔

بالکل، یہی مسئلہ کل میرے ساتھ پیش آیا تھا۔ آفس 2007 میں بھی ایک آٹوکریکشن فنکشن موجود ہے جو عام طور پر ٹائپ ہونے والی غلطیوں کو آٹومیٹک درست کر دیتا ہے:
b083.gif

اس پروگرام کا آفس کی functionality سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
میرے پاس کل دفتر میں تو انٹر نیٹ ہی دستیاب نہیں تھا، اسلئے دوسری جگہ میلز وغیرہ دیکھی تھیں، اور اس کو بھی دیکھا تھا، داؤن لوڈ نہیں کر سکا۔ رات کو گھر میں ڈاؤن لوڈ کر کے ٹیسٹ کر سکا۔
اور میں نے چھوٹتے ہی ’ریاض الصالحین‘ کی ایک فائل، جس کا ٹیکسٹ اکسپورٹ فائل بھی 1.3 mb کی اس کی خدمت میں پیش کی۔ کافی دیر تک لگا کہ ہینگ کر رہا ہے لیکن میں نے اس کو ’قتل‘ نہیں کیا، آخر دس منٹ بعد اس نے کام مکمل کر دیا۔ لیکن اس نے پیرا گراف گڑبڑ کر دئے، کچھ الفاظ ملا دئے اور رپلیس مینٹ تو ابھی امپلی مینٹ نہیں کیا گیا ہے، اس لئے اس کی شکایت نہیں کر رہا۔ بہر حال پروٹو ٹائپ کے حساب سے تو خوب ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اور عارف، ورڈ کے آٹو کریکٹ میں تو وہ تصحیح اس وقت ممکن ہے جب آپ ٹائپ کرتے ہوئے غلطی کریں، لیکن یہاں تو ٹائپ کرنے کا سوال نہیں اٹھتا، فائل ایک بار کنورٹ ہو جائے تو اس متن میں یہ اور ایسی غلطیاں خود کار طریقے سے دور ہونا تو در کنار ورڈ سپیلنگ ایرر بھی نہیں دکھاتا زیادہ تر اغلاط کی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں کوشش کروں گا کہ جلد ہی رپلیسمنٹ والی functionality بھی ٹھیک سے پروگرام میں شامل کرکے اس کی اپڈیٹ فراہم کر دوں۔ بڑی فائلوں کو ہینڈل کرنے کا مرحلہ بعد میں آئے گا۔
 
میں نے پروگرام میں پراگرس بار کا اضافہ کیا ہے ،جس کی وجہ سے بڑی فائلوں کو کنورٹ کرتے ہوئے جو پروگرام ہینگ ہوجاتا تھا وہ ٹھیک ہو گیا ہے۔میرے خیال میں کیونکہ بڑی فائلوں میں پروگرام کی آؤٹ پٹ کافی دیر سے ہوتی تھی اس وجہ سے نو رسپانس والا ایرر آتا تھا ، میں نے تقریبا 500 پیج والی فائل کو کنورٹ کر کے دیکھا ہے اور پروگرام نے بغیر ہینگ ہوئے فائل کو کنورٹ کر دیا۔(میرے پاس 500 پیج والی فائل نہیں تھی تو میں نے ایک پیج کو ہی بار بار کاپی پیسٹ کر کے 500 پیج بنائے ;) )
دوسرا میں نے کنورٹ کرنے کے بعد output کے ویرایبل کو empty کر دیا ہے کیونکہ اگر ایک ساتھ دو فائلوں کو کنورٹ کریں تو پچھلا ڈیٹا بھی دوسری فائل میں کاپی ہو جاتا تھا۔
صرف ایکزی فائلز
۔۔
سورس کوڈ کے ساتھ

نبیل بھائی اگر ہو سکے تو انپیج میں‌سے جو ڈیٹا Read کیا جارہا ہے اس کی تھوڑی وضاحت کر دیں ،کچھ تو کوڈ سے سمجھنے کی کوشش کی ہے لیکن اگر تھوڑی وضاحت ہوجائے تو اور آسانی ہو جائے گی
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ابرار۔ میں آپ کے کام کا جلد ہی جائزہ لیتا ہوں۔ میں اپنی جانب سے بھی پروگرام میں کچھ تبدیلیاں کر رہا ہوں۔ میں کوشش کروں گا کہ آپ کی تبدیلیوں کو اس میں شامل کر لوں۔ انپیج کا ڈیٹا تو فی الحال بطور ایک بائنری فائل کے پڑھا جا رہا ہے۔ اور اس وقت تمام فائل کو ایک بفر میں لوڈ کر لیا جاتا ہے جو کہ بڑی فائلوں کے لیے ٹھیک نہیں رہتا۔ میرا ارادہ یہ ہے کہ اس کی جگہ فائل کے حصے پڑھے جائیں اور انہیں باری باری کنورٹ کیا جائے۔ لیکن یہ کام آخر میں کروں گا۔ پہلے میں رپلیسمنٹ والے حصے پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔ یہاں مجھے شارق کی رہنمائی بھی درکار ہے۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا اب پروگرام کی تمام بلٹ ان تصحیحات کو رپلیسمنٹ فائل میں منتقل کر دیا جانا چاہیے؟ پروگرام کے اندر دو فنکشنز Correct اور PostCorrect کا استعمال ہو رہا ہے۔ کیا یہی پروگرام کی بلٹ ان کریکشنز ہیں؟ اور اگر انہیں رپلیسمنٹ فائل میں منتقل کر دیا گیا تو کیا سیٹنگز فائل میں مختلف کریکشن سیٹنگز کی ضرورت باقی رہ جائے گی؟
 

الف عین

لائبریرین
میرے خیال میں یہی بہتر ہوگا کہ ساری کریکشنس رپلیس مینٹ فائل کے ذریعے ہوں، تاکہ ای بک میں کنورٹ کرنے والوںکا کام آسان ہو جائے۔ اور رحمت یوسف زئی صاحب جیسے حضرات کو جس طرح ریسرچ کے لیے کیریکٹر بیسڈ کنورٹر چاہئے، ان کو بھی مہیا ہو جائے (جس میں، مثلاً بڑی ے چھوٹی ی میں نہ بدلی جائے، اور مےل، اور میل میں فرق کیا جا سکے) یعنی حقیقی معنوں میں محض کنورٹر، پروف ریڈر نہیں۔
بلٹ ان رپلیس مینٹ کی لسٹ بھی شارق نے یہاں ہی دے رکھی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی اعجاز اختر صاحب، میں بھی یہی تصدیق کروانا چاہ رہا ہوں کہ کیا اس لسٹ کو بیرونی لسٹ کے ساتھ ضم کرنا ٹھیک رہے گا؟ ایسی صورت میں ini فائل کی بیشتر سیٹنگز بے معنی ہو جائیں گی۔ صرف Debug اور ExternalReplacementFile والی سیٹنگز کی ضرورت باقی رہ جائے گی۔
 
Top