آج کی آیت

شمشاد

لائبریرین
بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے، جو نہایت مہربان، رحم فرمانے والا ہے

آج سے ایک نیا سلسلہ "آج کی آیت" شروع کیا جا رہا ہے۔ امید ہے اراکین کو پسند آئے گا۔

اس سلسلے کو شروع کرنے کا مقصد صرف اور صرف علمی اور معلوماتی ہے۔ اس پر مناظرے کی گنجائس نہیں۔ البتہ مثبت اختلاف کی حد تک کوئی ہرج نہیں کہ کم از کم ہم لوگوں کو اللہ کی کتاب پر تو اکٹھے ہو جانا چاہیے۔

اس کے علاوہ ایک وقت میں صرف ایک ہی آیت پوسٹ کی جائے۔ اگر سیاق و سباق کی وجہ سے ضرورت پڑ جائے تو ایک سے زائد آیات اور ان کے مطالب پوسٹ‌ کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔ علاوہ ازیں تمام مواد تحریری شکل میں پوسٹ کیا جانا چاہیے۔ صرف قرانی آیت کا عربی متن تصویری شکل میں پوسٹ کیا جا سکتا ہے وہ بھی اگر ضرورت پڑے تو ورنہ اگر یہ بھی تحریری شکل میں ہو تو زیادہ بہتر ہے۔

میرے خیال میں فی الحال اتنی تفصیلات کافی ہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو اس سلسلے میں مزید تفصیلات طے کی جا سکتی ہیں۔

قران فہمی فورم پر سے موڈریشن ختم کر دی گئی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اراکین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ۔

سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے۔
 

باسم

محفلین
[ayah]16:112[/ayah]
[arabic]وَضَرَبَ اللہُ مَثَلًا قَرْیَۃً کَانَتْ اٰمِنَۃً مُّطْمَئِنَّۃً یَّاۡتِیۡہَا رِزْقُہَا رَغَدًا مِّنۡ كُلِّ مَکَانٍ فَکَفَرَتْ بِاَنْعُمِ اللہِ فَاَذَاقَہَا اللہُ لِبَاسَ الْجُوۡعِ وَ الْخَوْفِ بِمَا کَانُوۡا یَصْنَعُوۡنَ[/arabic]
ترجمہ: اللہ ایک بستی کی مثال دیتا ہے جو بڑی پر امن اور مطمئن تھی، اُس کارزق اس کو ہر جگہ سے بڑی فراوانی کے ساتھ پہنچ رہا تھا۔ پھر اس نے اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کردی، تو اللہ نے ان کے کرتوت کی وجہ سے ان کو یہ مزہ چکھایا کہ بھوک اور خوف ان کا پہننا اور اوڑھنا بن گیا۔
(آسان ترجمہ قرآن:مفتی محمد تقی عثمانی)
 

شمشاد

لائبریرین
[arabic]الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الأَرْضَ فِرَاشاً وَّالسَّمَاءَ بِنَاءً وَّأَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقاً لَّكُمْ فَلاَ تَجْعَلُواْ لِلّهِ أَندَاداً وَّأَنتُمْ تَعْلَمُونَ[/arabic] ۔

جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش اور آسمان کو عمارت بنایا اور آسمانوں کی طرف سے پانی برسایا پھر اس کے ذریعے تمہارے کھانے کے لئے (انواع و اقسام کے) پھل پیدا کئے، پس تم اللہ کے لئے شریک نہ ٹھہراؤ حالانکہ تم (حقیقتِ حال) جانتے ہو۔

(سورۃ بقرۃ۔ آیۃ 22)
 

الف عین

لائبریرین
[arabic]وَمَنْ أَحْسَنُ دِينًا مِّمَّنْ أَسْلَمَ وَجْهه لله وَهوَ مُحْسِنٌ واتَّبَعَ مِلَّة إِبْرَاهيمَ حَنِيفًا وَاتَّخَذَ اللّه إِبْرَاهيمَ خَلِيلاً ﴿[/arabic]125﴾ 4 :125
اور اس شخص سے کس کا دین اچھا ہو سکتا ہے جس نے حکم خدا کو قبول کیا اور وہ نیکو کار بھی ہے اور ابراہیم کے دین کا پیرو ہے جو یکسو (مسلمان) تھے؟ اور خدا نے ابراہیم کو اپنا دوست بنایا تھا
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ آیات کے عربی متن پر عربی کا ٹیگ اپلائی کر دیا کریں تاکہ اسے پڑھنے میں آسانی رہے۔

یوں تو قران مجید میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان مبارک کی کئی جگہ توصیف فرمائی گئی ہے، لیکن مجھے سورہ توبہ میں ذیل کی آیت خاص طور پر پسند ہے:

[ayah]9:128[/ayah]

[arabic]لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُم بِالْمُؤْمِنِينَ رَؤُوفٌ رَّحِيمٌ[/arabic]

ترجمہ:

بیشک تمہارے پاس تم میں سے (ایک باعظمت) رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے۔ تمہارا تکلیف و مشقت میں پڑنا ان پر سخت گراں (گزرتا) ہے۔ (اے لوگو!) وہ تمہارے لئے (بھلائی اور ہدایت کے) بڑے طالب و آرزو مند رہتے ہیں (اور) مومنوں کے لئے نہایت (ہی) شفیق بے حد رحم فرمانے والے ہیں (طاہر القادری)

بلاشُبہ آیا ہے تمہارے پاس (اے لوگو!) ایک رسول تم ہی میں سے، ناگوار ہے اُس کے لیے ہر وہ بات جو تمہیں تکلیف پہنچائے اور حریص ہے تمہاری بھلائی کا اور مومنوں پر بڑا شفیق، بے حد مہربان ہے۔ (شبیر احمد)
 

نبیل

تکنیکی معاون
[ayah]48:10[/ayah]

[arabic]إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ فَمَن نَّكَثَ فَإِنَّمَا يَنكُثُ عَلَى نَفْسِهِ وَمَنْ أَوْفَى بِمَا عَاهَدَ عَلَيْهُ اللَّهَ فَسَيُؤْتِيهِ أَجْرًا عَظِيمًا[/arabic]

ترجمہ:

(اے حبیب!) بیشک جو لوگ آپ سے بیعت کرتے ہیں وہ اﷲ ہی سے بیعت کرتے ہیں، ان کے ہاتھوں پر (آپ کے ہاتھ کی صورت میں) اﷲ کا ہاتھ ہے۔ پھر جس شخص نے بیعت کو توڑا تو اس کے توڑنے کا وبال اس کی اپنی جان پر ہوگا اور جس نے (اس) بات کو پورا کیا جس (کے پورا کرنے) پر اس نے اﷲ سے عہد کیا تھا تو وہ عنقریب اسے بہت بڑا اجر عطا فرمائے گا (طاہر القادری)

جو لوگ تم سے بیعت کرتے ہیں وہ اللہ سے بیعت کرتے ہیں۔ اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہے۔ پھر جو عہد کو توڑے تو عہد توڑنے کا نقصان اسی کو ہے۔ اور جو اس بات کو جس کا اس نے اللہ سے عہد کیا ہے پورا کرے تو وہ اسے عنقریب اجر عظیم دے گا (فتح محمد جالندھری)
 
فِطرَۃَ اللہِ ال۔َتِی فَطَرَ الن۔َاسَ عَلَیھَا لَا تَبدِیلَ لِخَلقِ اللہِ ذٰلِکَ الدِینُ القَیِم وَلٰکِنَ اَکثَرَ النَاسِ لَا یَعلَمون
اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی قابلیت کا اتباع کرو جس پر اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو پیدا کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی اس پیدا کی ہوئی چیز کو جس پر اس نے تمام آدمیوں کو پیدا کیا ہے بدلنا نہ چاہیے۔ پس سیدھا دین یہی ہے لیکن اور اکثر لوگ نہیں جانتے۔
 

باسم

محفلین
[ayah]4:36[/ayah]
[arabic]يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ آمِنُواْ بِاللّهِ وَرَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِي نَزَّلَ عَلَى رَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِيَ أَنزَلَ مِن قَبْلُ وَمَن يَكْفُرْ بِاللّهِ وَمَلاَئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلاَلاً بَعِيدًا[/arabic]
ترجمہ: اے ایمان والو! اللہ پر ایمان رکھو، اور اس کے رسول پر اور اس کتاب پر جو اللہ نے اپنے رسول پر اُتاری ہے اور ہر اس کتاب پر جو اس نے پہلے اُتاری تھی۔ اور جو شخص اللہ کا، اس کے فرشتوں کا، اس کی کتابوں کا، اس کے رسولوں کا اور یومِ آخرت کا انکار کرے وہ بھٹک کر گمراہی میں بہت دُور جا پڑا ہے۔
(آسان ترجمہ قرآن)
 
رَب۔َنَا لَا تُزِغ قُلُوبَنَا بَعدَ اِذ ھَدَیتَنَا وَھَب لَنَا مِن ل۔َدُنکَ رَحمَۃ اِن۔َکَ اَنتَ الوَھ۔َابُ
اے ہمارے رب! ہمارے دلوں کو کج نہ کیجیے بعد اس کے کہ آپ ہم کو حق کی طرف ہدایت کر چکے ہیں اور ہم کو اپنے پاس سے رحمت خاصہ عطا فرما دیجیے(اور وہ رحمت یہ ہے کہ راہ مستقیم پر ہم قائم رہیں۔ بلا شبہ آپ بڑے عطا فرمانے والے ہیں۔بیان القرآن
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
[arabic]الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ أُوْلَئِكَ الَّذِينَ هَدَاهُمُ اللَّهُ وَأُوْلَئِكَ هُمْ أُوْلُوا الْأَلْبَابِ[/arabic] (زمر،18(

جو لوگ ہر بات سنتے ہیں، پھر سب سے بہتر بات کی پیروی کرتے ہیں، یہی وہ لوگ ہیں جن کی اللہ نے ہدایت کی، اور یہی لوگ صاحبان عقل و فہم ہیں۔​
 

نبیل

تکنیکی معاون
[arabic]اللھم ارنا الحق حقا وارزقنا اتباعہ وارنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابہ [/arabic]
ترجمہ:
اے اللہ! ہمیں حق کو واضح‌ دکھا اور اس کی پیروی کی توفیق بخش اور اے اللہ ہمیں باطل بھی واضح دکھادے اور اس سے بچنے اور اجتناب کرنے کی توفیق دے۔

مجھے بالا کی آیت کا قران مجید میں سورۃ اور آیت نمبر درکار ہے۔ کوئی دوست مدد فرمائیں تو مشکور ہوں گا۔
 
[arabic]اللھم ارنا الحق حقا وارزقنا اتباعہ وارنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابہ [/arabic]
ترجمہ:
اے اللہ! ہمیں حق کو واضح‌ دکھا اور اس کی پیروی کی توفیق بخش اور اے اللہ ہمیں باطل بھی واضح دکھادے اور اس سے بچنے اور اجتناب کرنے کی توفیق دے۔

مجھے بالا کی آیت کا قران مجید میں سورۃ اور آیت نمبر درکار ہے۔ کوئی دوست مدد فرمائیں تو مشکور ہوں گا۔

نبیل صاحب یہ قران کی آیت نہیں ہے بلکہ ایک دعا ماثورہ ہے تفسیر ابن کثیر میں سورہ بقرہ آیت 213 کی تفسیر میں اس کا ذکر آیا ہے

(اللہم ارنا الحق حق وارزقنا اتباعہ وارنا الباطل باطلاوارزقنا اجتنابہ ولا تجعلہ متلبسا علینا فنضل واجعلنا للمتقین اماما)۔ اے اللہ ہمیں حق کو حق دکھا اور اس کی تابعدار نصیب فرما اور باطل کو باطل دکھا اور اس سے بچا کہیں ایسا نہ کہ حق وباطل ہم پر خلط ملط ہوجائے اور ہم بہک جائیں اے اللہ ہمیں نیکوکار اور پرہیزگار لوگوں کا امام بنا۔
 

Fari

محفلین
فَمَنْ حَآجَّكَ فِيهِ مِنۢ بَعْدِ مَا جَآءَكَ مِنَ ٱلْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا۟ نَدْعُ أَبْنَآءَنَا وَأَبْنَآءَكُمْ وَنِسَآءَنَا وَنِسَآءَكُمْ وَأَنفُسَنَا وَأَنفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَل لَّعْنَتَ ٱللَّهِ عَلَى ٱلْكَذِبِينَ

پس بعد اس کے کہ تیرے پاس علم آچکا ہے- کوئ شخص عیسٰی کے بارے جھگڑا کرے توکہہ دو کہ آؤ ہم بلا ئیں اپنے بیٹوں کو اور تمہارے بیٹوں کو اور اپنی عورتوں اور تمھاری عورتوں کو اور اپنے نفسوں کو اور تمہارے نفسوں کو-اور پھر ہم اللہ کی طرف رجوع کریں اور اللہ کی لعنت جھوٹوں پر قرار دیں-
 
برادران و خوہران سے درخواست ہے کہ وہ آیت اور سورۃ کا نمبر ضرور ڈالیں ۔۔ یہ بہت ہی آسان ہے۔ سورۃ اور آیت کا نمبر ایسے لکھیں۔ 9:71 اور اس کو سیلیکٹ‌ کرکے ایڈیٹر میں سے --- آیۃ --- کا آپشن کلک کیجئے۔ اسطر ح یہ آیت تبدیل ہوکر [a y a h]9:71[/a y a h] بن جائیگی اور دیکھنے میں [ayah]9:71[/ayah] نظر آئے گی ۔ مزید یہ کہ پڑھنے والا آیت کو کلک کرکے اصل آیت اور اس کے مزید ترجمہ بھی دیکھ سکیں گے۔

دوسرا نکتہ یہ نوٹ کیجئے کہ عربی کی عبارت کو سیلکٹ کرکے اس کے گرد [a r a b i c] [/a r a b i c] کے ٹیگز ضرور لاگائیے تاکہ عربی پڑھی جاسکے۔

مثال:
[ayah]44:58 [/ayah] [arabic] فَإِنَّمَا يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ[/arabic]
بس ہم نے آپ ہی کی زبان میں اس (قرآن) کو آسان کر دیا ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں
 

نبیل

تکنیکی معاون
[AYAH]55:8[/AYAH]

[ARABIC]وَأَقِيمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِيزَانَ[/ARABIC]

ترجمہ:
اور انصاف کے ساتھ ٹھیک تولو۔ اور تول کم مت کرو (فتح محمد)
 

نبیل

تکنیکی معاون
[AYAH]18:23[/AYAH]

[ARABIC]وَلاَ تَقُولَنَّ لِشَيْءٍ إِنِّي فَاعِلٌ ذَلِكَ غَدًا[/ARABIC]

ترجمہ:

اور کسی کام کی نسبت نہ کہنا کہ میں اسے کل کردوں گا

[AYAH]18:24[/AYAH]

[ARABIC]إِلاَّ أَن يَشَاءَ اللَّهُ وَاذْكُر رَّبَّكَ إِذَا نَسِيتَ وَقُلْ عَسَى أَن يَهْدِيَنِ رَبِّي لِأَقْرَبَ مِنْ هَذَا رَشَدًا[/ARABIC]

ترجمہ:

مگر (انشاء الله کہہ کر یعنی اگر) اللہ چاہے تو (کردوں گا) اور جب اللہ کا نام لینا بھول جاؤ تو یاد آنے پر لے لو۔ اور کہہ دو کہ امید ہے کہ میرا پروردگار مجھے اس سے بھی زیادہ ہدایت کی باتیں بتائے
 
Top