نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    اُٹھی تیار تھی بچڑا، تُکھے اسکول ونجڑو وا (جگر جلال کا پڑھائی بارے سندھی گیت)

    جگر جلال صاحب آج کل ہٹ جا رہے ہیں، میں بھی کل بی بی سی اردو پر ان کے بارے میں فیچر پڑھ کر ان کا 'کو کو کورینا' سنتا رہا ہوں اور 'سمی' کی تلاش میں ہوں۔ :)
  2. محمد وارث

    محفلینِ کراچی - دوسری ملاقات-( بخیر انجام پذیر) 24 نومبر ،بروز ہفتہ، 2018

    معافی مانگی وہ بھی اکٹھے تین دن بعد! چلیں پھر اس تاخیر پر ایک اور معافی مانگیئے۔ :)
  3. محمد وارث

    شہزاد قیس کی غزل یا "درخواست برائے زن مریدی "

    "انتخابی وعدے اب منظوم میں!" :)
  4. محمد وارث

    تعارف مظلوم گل

    خوش آمدید بنیامین صاحب۔
  5. محمد وارث

    کچھ مزاج آپ کے ہم ہی سے حریفانہ رہے

    بہت خوب عباد اللہ صاحب۔
  6. محمد وارث

    نظم: زنگ آلود بینچ ٭ محمد تابش صدیقی

    بہت خوب صدیقی صاحب، لاجواب۔
  7. محمد وارث

    حالات ہو گئے ہیں کتنے عجیب صاحب - منیبؔ احمد

    منیب صاحب، یہ مضمون بہت پرانا ہے بلکہ اب تو شاید فرسودہ بھی ہو چکا ہے یعنی زاہد، واعظ، خطیب، محتسب، ناصح وغیرہ کو ریا کار کہنا، ان پر طنز کرنا، پھبتی کسنا، لتے لینا وغیرہ، کوئی فارسی اردو شاعر ایسا نہیں ہے جس کے ہاں اس مضمون کے کچھ یا بہت سے اشعار نہ ہوں، خود وہ چاہے جیسا بھی ہو۔ اب آئیے دوسری...
  8. محمد وارث

    فیض اب کہاں رسم ہے لٹانے کی ۔ فیض صاحب کی ایک غیر مطبوعہ غزل

    عنوان میں تبدیلی یا تدوین میرے خیال میں صرف مدیران کر سکتے ہیں۔ دوسرے لائبریرین حضرات کے لیے تدوین کا وقت زیادہ ہے لیکن لامحدود نہیں ہے یعنی کچھ عرصے بعد، میں نہیں جانتا کہ یہ عرصہ کتنا ہے، لائبریرین کا بھی تدوین کا آپشن ختم ہو جاتا ہے۔
  9. محمد وارث

    خاموشی!!

    دوسری بات یہ کہ غزل کے مطلع کی طرح رباعی کے پہلے دو مصرعے ہمیشہ ہم قافیہ ہوتے ہیں اور پھر چوتھا مصرع، بعض اوقات تیسرے مصرعے میں بھی قافیہ ہوتا ہے لیکن یہ ضروری نہیں۔ آپ کے اشعار کے پہلے دو مصرعے ہم قافیہ نہیں ہیں۔ ان اشعار کو موزوں کر کے قطعہ کہا جا سکتا ہے۔
  10. محمد وارث

    خاموشی!!

    زیدی صاحب یہ رباعی تو نہیں ہے کہ "اردو اصناف سخن" میں رباعی صرف ان چار مصرعوں کو کہتے ہیں جو کچھ مخصوص اوزان میں ہوں۔ اردو اصنافِ سخن کی پخ اس لیے کہ میں جانتا ہوں کہ مجالسِ عزا میں اکثر چار مصرعے پڑھے جاتے ہیں رباعی کے عنوان سے لیکن وہ رباعی کے اوزان کے علاوہ دیگر اوزان میں بھی ہوتے ہیں۔ :)
  11. محمد وارث

    ہم مانگنے والے نہیں ہیں

    میرے خیال میں تو صرف مستحقین کو دینا چاہیئے۔ کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا اور صدا لگا دینا پیشہ ور گداگر کے لیے دنیا کا سب سے آسان کام ہے اور کسی سفید پوش مستحق کے لیے یہی کام دنیا کا سب سے مشکل کام۔ پھر ہمیں یہ بھی دیکھنا چاہیئے کہ پیشہ وارانہ گداگری ایک ناسور، ایک برائی ہے یا نہیں اور اگر ہم...
  12. محمد وارث

    فیض اب کہاں رسم ہے لٹانے کی ۔ فیض صاحب کی ایک غیر مطبوعہ غزل

    یہ میں نے ابھی آپ کے مراسلے کے بعد سکرین شارٹ لیا ہے، عنوان میں "مبطوعہ" جبکہ متن میں "مطبوعہ" لکھا نظر آ رہا ہے۔ مدد یا مدیران :)
  13. محمد وارث

    ہم مانگنے والے نہیں ہیں

    برصغیر میں بالخصوص اور دنیا میں بالعموم پیشہ وارانہ گداگری اور اس کے نت نئے طریقے لوگوں کے "دردِ دل" ہی کے وجہ سے پھیلی ہے۔ آپ نے بہت اچھا کیا جو کچھ نہ دیا۔ یہ ٹھیک ہے کہ ہم دلوں کے حال نہیں جانتے اور مستحق اور غیر مستحق کا فیصلہ کرنا بہت دشوار بھی ہو جاتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے عقلِ شریف بھی...
  14. محمد وارث

    فیض اب کہاں رسم ہے لٹانے کی ۔ فیض صاحب کی ایک غیر مطبوعہ غزل

    عنوان میں غلطی ہنوز باقی ہے! "مبطوعہ" لکھا گیا ہے۔ کس مدیر نے درست کی ہے "آٹو میٹکلی"۔ :)
  15. محمد وارث

    اصلاحِ شعر و شاعری

    دائم صاحب یا تو آپ خود سمجھنا نہیں چاہ رہے یا میری بات ہی میں کوئی "گھمبیر" مسئلہ ہے، بھئی صاف صاف لکھا ہے کتاب میں بھی کہ اس اضافی ٹکڑے کو جیسے چاہیں استعمال کریں، اسی بحر کا ہے تو ٹھیک ہے وگرنہ دوسری بحر کا بھی ٹھیک ہے۔ اسی قافیے کا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ دوسرے قافیے کا بھی ٹھیک ہے۔
  16. محمد وارث

    کھیلوں کی خبریں

    ارے کہاں کے کھلاڑی اب فہد صاحب، 1992ء کا ورلڈ کپ یاد آ گیا جب رچرڈز تماشائیوں میں بیٹھے ویسٹ انڈیز کو ہارتا دیکھ رہے تھے۔ :)۔ رچرڈز کوئٹہ کی ٹیم کے پچھلے تین سال سے مینٹر تھے اس سال کا علم نہیں۔
  17. محمد وارث

    اصلاحِ شعر و شاعری

    ہم قافیہ ہونا ضروری نہیں، آپ اوپر والے صفحات پڑھ لیں، قافیے کے بارے میں بھی لکھا ہے: "۔۔۔۔ مستزاد فقرے کے قافیے نظم یا غزل کے کے قافیوں کے ہم قافیہ ہو بھی سکتے ہیں اور نہیں بھی ہو سکتے۔ اس معاملے میں بھی کسی اصول پر سختی نہیں برتی گئی۔"
  18. محمد وارث

    کھیلوں کی خبریں

    کسی کو خبر ہو "ہمارے" سر رچرڈز کدھر ہونگے؟ :)
Top