نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

    اوپر ایکسپریس کی خبر میں ہر جگہ فلم کا نام غلط لکھا ہوا ہے، یہ "ٹھگ" نہیں بلکہ "ٹھگز" ہے جیسا کہ انگلش نام سے ظاہر ہے۔ فلم کے ریویوز انتہائی منفی ہیں جنہیں پڑھ پڑھ کر افسوس ہو رہا ہے کہ دونوں سپر اسٹارز میرے بھی پسندیدہ ہیں اور بہت عرصے سے میں فلم کا منتظر تھا۔ جہاں تک بزنس کا تعلق ہے تو اس...
  2. محمد وارث

    علامہ اقبال کے مکمل کلام پر مشتمل اینڈرائڈ ایپ

    ایک فرمائش میری بھی ہے صدیقی صاحب: آپ کی ایپ کے تلاش کے نتائج جب آتے ہیں تو ان میں متن میں مطلوبہ لفظ نہیں آتا بلکہ نظم کا عنوان یا غزل کا پہلا مصرع سامنے آتا ہے اور اکثر کسی لفظ کو ڈھونڈتے ہوئے یہ علم نہیں ہوتا کہ یہ کونسی نظم کا یا کس غزل کا ہے اور سب کو باری باری کھول کر دیکھنا پڑتا ہے اور...
  3. محمد وارث

    غائب اراکین یا تائب اراکین

    یہ جملہ خوب تو ہے لیکن پکی پنجابی والی بات بنی نہیں، کچھ اور بھی ٹرائی کریں جیسے: جا وے دانیا (دانےآ) تینوں بوہتی بوہتی مبارک ہووے! یا "اَد نان" پائی مبارک ہووے! :)
  4. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    یہ خبر دلچسپ کی بجائے افسوسناک ہے لیکن مناسب ترین تھریڈ فی الوقت یہی نظر آ رہا ہے۔ علامہ مرحوم نے فرمایا تھا کہ "ہے جُرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات"۔ جنگلی بھینس ایک ضعیف جانور نہیں ہے اور اکثر کئی ایک بھینسے مل کر اپنے سب سے بڑے دشمن، شیروں کے چھوٹے موٹے جھنڈ کا بخوبی مقابلہ کر لیتے ہیں اور ان...
  5. محمد وارث

    دعا دعائے صحت برائے سید شہزاد ناصر صاحب

    اللہ تعالیٰ ان کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں۔
  6. محمد وارث

    قلیل الاجزاء تراکیبِ طعام

    اللہ ہی جانے، لیکن آرائیں چونکہ اکثر سبزیوں کی کاشت سے وابستہ رہے ہیں سو ہو سکتا ہے اس وجہ سے مشہور ہو گئے ہوں۔ میرے نانا دادا اور انکے دیگر پانچ بھائی اور والد (میرے پردادا) سبھی زمینداری کرتے تھے۔ اناج کے ساتھ ساتھ سبزیاں بھی کاشت کرتے تھے، گھر میں گندم چاول آلو پیاز مرچوں کی بہتات ہی ہوتی...
  7. محمد وارث

    مبارکباد سید عاطف علی کے چھے ہزار مراسلے

    شکریہ سید صاحب، میں جب ایسی تصاویر دیکھا کرتا تھا تو حیران ہوتا تھا کہ اس "کرتب" کا کیا مقصد ہے کہ دونوں طرف کے فوجی اپنے پاؤں کو اونچے سے اونچا اٹھاتے ہیں۔ بہت سوچ بچار کے بعد سمجھ آیا کہ یہ اصل میں ایک دوسرے کو پاؤں سے سلیوٹ کرتے ہیں!
  8. محمد وارث

    مبارکباد سید عاطف علی کے چھے ہزار مراسلے

    یہ لیجیے پاکستانی اور ہندوستانی ایک دوسرے کو پاؤں سے سلیوٹ کرتے ہوئے!
  9. محمد وارث

    قلیل الاجزاء تراکیبِ طعام

    جی وہ یہاں پنجاب میں آرائیوں کے بارے میں "پیاز کھانے والی قوم" مشہور ہے اور اس بارے میں بہت سے لطیفے بھی مشہور ہیں جیسے اگر کسی آرائیں بھائی بہن کی دل آزاری نہ ہو تو یہ کہ آرائیوں کی فریج چاہے گوشت سے لدی ہوئی ہو لیکن روٹی انہوں نے پیاز کے ساتھ ہی کھانی ہے۔! اور جی یہ خاکسار کئی پشتوں سے، "نجیب...
  10. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    جی کم از کم "تاش" یا "شطرنج" کا بادشاہ یہی سمجھتا تھا! :)
  11. محمد وارث

    قلیل الاجزاء تراکیبِ طعام

    کسی میرے جیسے آرائیں بھائی سے بھی پوچھ لیں، کچا پیاز اور نمک بس، اللہ اللہ خیر صلیٰ۔ :)
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مفہوم آپ کا درست ہے زیدی صاحب لیکن وہی "تول تکڑی" والی بات، چونکہ مسدس کے سارے مصرعے ایک ہی وزن میں ہوتے ہیں سو ان دو مصرعوں کو بھی باقی کے وزن میں لانا ہوگا۔
  13. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    ایک ہی بات ہے زیدی صاحب، تصویر کے ہمیشہ ہی دو رخ ہوتے ہیں، ایک روشن (جنگِ آزادی) اور دوسرا تاریک (غدر یا قبلہ و کعبہ سر سید احمد کے بقول بغاوت)۔ :)
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اس شعر میں مسلم سے مراد شاید حضرت مسلم بن عقیل ہیں، اور مفہوم کچھ یوں بنتا ہے کہ میری اجل (موت) کا وقت آ گیا اور میں کربلا کی طرف چلا جاتا ہوں، مسلم کی باری گزر گئی اور ہماری باری آ گئی۔
  15. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    The Last Mughal: The Fall of a Dynasty, Delhi 1857 by William Dalrymple دو تین دن پہلے بچوں کی کاپیاں لینے ایک بک اسٹور پر گیا تو میرے مطلب کی یہ کتاب بھی ہاتھ لگ گئی۔ 1857ء کی جنگِ آزادی (یا غدر) پر یہ مستند ترین کتاب سمجھی جاتی ہے جو 2006ء میں شائع ہوئی تھی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں مصنف...
  16. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تیزیِ مژگانِ خونریزی ترا حاصل نکرد تیغ ہائے آہنی ہرچند سر بر سنگ زد عارف لاہوری خونریزی میں تیری پلکوں کی سی تیزی حاصل ہو نہ سکی، ہرچند کہ آہنی تلواروں نے پتھر پر بہت سر مارا۔ (تلوار کو تیز کرنے کے لیے پتھروں پر رگڑتے تھے)۔
  17. محمد وارث

    کتاب کا اختتام بتانے پر روسی سائنسدان کا ساتھی پر قاتلانہ حملہ

    مجھے تو لگتا ہے کہ یہ ساری کاروائی ام الخبائث ہی نے ڈالی ہے وگرنہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی قاری یا ناظر ایک ہی کتاب یا ایک ہی فلم کئی کئی بار پڑھتا یا دیکھتا ہے (میں خود ایسے افراد میں شامل ہوں) ایسی صورت میں اختتام تو کیا ایک ایک سطر یا منظر تک یاد ہوتے ہیں۔
  18. محمد وارث

    آپ کو مبارک ہو سید صاحب محترم۔

    آپ کو مبارک ہو سید صاحب محترم۔
Top