نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    رواں برس کی 100بہترین کتابیں کون سی ہیں؟

    میرے لیے تو سب سے بہتر وہی ہیں جو میں نے اس سال پڑھی ہیں! :)
  2. محمد وارث

    اصلاحِ شعر و شاعری

    ریختہ پر اصناف کی ایک کتاب ملی ہے، اس میں اس پر معلومات موجود ہیں، متعلقہ حصہ درج ذیل ہے:
  3. محمد وارث

    اصلاحِ شعر و شاعری

    اس کو مستزاد کہتے ہیں۔ کسی اصنافِ سخن والی کتاب میں اس کی مزید تفصیل آپ کو ملے گی، ویب پر فی الوقت مجھے جو ملا اس کا لنک۔ کسی مصرعے پر کچھ اضافہ کرتے ہیں، کلاسیکی روایت ہے، فارسی شعرا نے بھی کہی ہیں، اب شاید متروک ہے۔
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خُم فلاطون است کز وے حل شود اسرارِ عشق قُلقُلِ میناست درسِ بُو علی سینا مرا مُحسن فانی کاشمیری خُم میرے لیے افلاطون ہے کہ اُس سے اسرارِ عشق حل ہو جاتے ہیں اور قُلقُلِ مینا (مے اُنڈیلنے کی آواز) میرے لیے بُو علی سینا کا درس ہے۔
  5. محمد وارث

    پسندیدہ محفلین کے آٹو گراف

    مجھے آپ کا ٹیگ نہیں ملا بلکہ آوارہ گردی کرتے ہوئے یہاں تک پہنچ گیا ہوں وگرنہ آپ سمجھتے کہ "صاحب" کو آٹو گراف کا کہا تو مغرور ہو گئے۔ :) باقی رہا آٹو گراف تو ہم کیا ہماری بساط کیا (یا اوقات کیا)، مرشدی کا ایک شعر آپ کی نذر کر دیتا ہوں: لیے جاتی ہے کہیں ایک توقع غالب جادۂ رہ کششِ کافِ کرم ہے ہم کو
  6. محمد وارث

    تعارف تعارف

    خوش آمدید سرمد صاحب۔
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از شیخ ابوسعید ابوالخیر گفتار نکو دارم و کردارم نیست از گفت نکوئے بے عمل عارم نیست دشوار بُوَد کردن و گفتن آسان آساں بسیار و ہیچ دشوارم نیست میری باتیں تو بہت نیک اور اچھی ہیں لیکن میرا کردار ایسا نہیں ہے، اور اِن بے عمل خالی اچھی باتوں پر مجھے کوئی عار کوئی شرم بھی نہیں ہے۔ کر کے...
  8. محمد وارث

    پنجابی اکھان

    اَنّے کُتے ہرناں دے شکاری!
  9. محمد وارث

    ویکیپیڈیا ایشیائی مہینہ

    ولندیزی تو ڈچ کو کہتے ہیں جو ہالینڈ یا نیدر لینڈ ہے دوسری طرف de جرمنی (ڈوئچے لینڈ) کے لیے استعمال ہوتا ہے، تو کون سا درست ہے؟
  10. محمد وارث

    ایسا کیوں۔۔؟

    ہوتا ہے ایسے زیدی صاحب۔ مجھے بھی ایک واقعہ یاد ہے بچپن کا۔ رمضان میں فجر کی جماعت ہو رہی تھی، امام صاحب نے الحمد شریف ختم کی تو پچھلی صفوں سے ایک بہت بلند آواز آمین کی آئی۔ سلام پھرتے ہی مسجد کے انتہائی ضعیف مؤذن اٹھے اور کہنے لگے "کہیڑا اوئے آمین آلا، ساڈی نماز خراب کر دتی"۔ (کون ہے آمین والا،...
  11. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    قتیل از جورِ جاناں سینہ چاک آمد چو در محشر بہ مجنوں گفت فرہادِ حزیں، اُستاد می آید قتیل لاہوری محشر میں جب قتیل جاناں کے ظلم و ستم کی وجہ سے سینہ چاک آیا تو غم زدہ فرہاد نے مجنوں سے کہا کہ (وہ دیکھو) اُستاد آتا ہے۔
  12. محمد وارث

    نقاب کی وجہ سے سکول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    آج کل کسی سچی خبر کو ڈھونڈنا بھوسے کے ڈھیر میں سے سوئی ڈھونڈنے کے مترادف ہے۔ عجب انتہا پسندی ہے ہر جانب سے۔ کتنے مختلف رخ ہیں تصویر کے۔ خبر دیکھیے اور اسکول والوں کا جواب دیکھیے!
  13. محمد وارث

    مبارکباد محمد عدنان اکبری نقیبی کو سالگرہ مبارک ہو

    آپ کو مبارک ہو نقیبی صاحب۔ سو آپ بھی forty-naughty کلب کے رکن بن گئے! :)
  14. محمد وارث

    وہ طریقہ کار جس سے چہرے پر ڈِمپل کا حصول ممکن

    یائے متکلم تھوڑی ہے قبلہ عربی والی، بلکہ یائے نسبتی ہے نسبت والی، جیسے لاہور سے لاہوری، پاکستان سے پاکستانی، ہند سے ہندی، مفت سے مفتی! :)
  15. محمد وارث

    وہ طریقہ کار جس سے چہرے پر ڈِمپل کا حصول ممکن

    اصل لفظ کے ساتھ یائے نسبتی لگی ہے، اور کچھ بھی نہیں! :)
  16. محمد وارث

    وہ طریقہ کار جس سے چہرے پر ڈِمپل کا حصول ممکن

    چاند پر کھڈے ڈالنے والی بات ہے، ویسے ڈمپل سے تو ہمارے ذہن میں فوری طور پر ڈمپل کپاڈیا کا نام ہی آتا ہے لیکن شاید ان محترمہ کے ڈمپل پڑتے ہی نہیں۔ :)
  17. محمد وارث

    تعارف تعارف

    خوش آمدید چیمہ صاحب۔
  18. محمد وارث

    تعارف تعارف

    خوش آمدید عبدالرحمٰن صاحب۔
  19. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    افشائے رازِ عشق بُوَد کارِ دیدہ را منصور داں سِرِشک بہ مژگاں رسیدہ را میر احمد فائق رازِ عشق کو افشا کر دینا آنکھوں کا کام ہے، پلکوں تک پہنچے ہوئے آنسو کو بس منصور ہی سمجھ۔ (کیونکہ منصور نے بھی اناالحق کا نعرہ لگا کر عشق کا راز فاش کر دیا تھا)۔
Top