بروں آ از در و دیوانہ گرداں ہوشیاراں را
ولیکن خسروِ دیوانہ را دیوانہ تر گرداں
امیر خسرو
دروازے (پردے) سے باہر آ اور ہوشیار و عقلمند لوگوں کو (اپنا جلوہ دکھا کر) دیوانہ بنا دے، اور خسرو دیوانے کو (جو پہلے ہی تجھے دیکھ کر دیوانہ ہو چکا ہے) دیوانہ تر بنا دے۔
اجی صاحب اس موضوع پر تو ہم پی ایچ ڈی والوں کے معلم ہیں اب، بس چند ہی برس کی بات ہے اپنے بڑے بیٹے کو بھی ڈگری عطا کروں گا لیکن وائے حسرت کہ میری دوسری تیسری چوتھی ڈگری والی حسرت، حسرت ہی رہ جائے گی! :)
ایک فارسی لفظ ہے "شادی"، اس کا مطلب "خوشی" ہے لیکن اردو میں یہ خوشی کی بجائے نکاح اور اس کے ساتھ جڑی ہوئی تقریب کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
لیکن اردو والے ہیں بڑے سیانے، ایک ترکیب ایسی ہے جہاں اس کو اردو معنوں میں استعمال کرنے کی بجائے اصل فارسی معنوں میں استعمال کرتے ہیں یعنی "شادیِ مرگ" یعنی وہ...
جی عروض ویب سائٹ پر اگر کوئی شعر ہے تو یہاں بھی پوسٹ کر دیں تا کہ علم ہو سکے ویسے علمی اردو لغت میں واضح طور پر پہر کا تلفظ پَہَِر لکھا ہے سو دو پہر فاعلن ہوگا، مفعول کے لیے کسی استاد کے شعر کی سند چاہیئے جس میں پہر فاع یا دوپہر مفعول باندھا گیا ہو۔
آپ کے لیے بالخصوص، حفیظ جالندھری مرحوم کی مخمس کا ایک بند (اسی بحر میں):
لباس ہے پھٹا ہوا، غُبار میں اٹا ہوا
تمام جسمِ نازنیں، چھدا ہوا کٹا ہوا
یہ کون ذی وقار ہے، بلا کا شہ سوار ہے
کہ ہے ہزاروں قاتلوں کے سامنے ڈٹا ہوا
یہ بالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے
اجی یہ پھولوں کے ساتھ دیوار پر ٹانکنے کی روایت ہمارے مشرقی ہمسائیوں کی ہے، ہماری اتنی قسمت کہاں! :)
خان صاحب یہاں بہت گھمبیر مسائل چل رہے تھے سو میں یہی سوچ رہا تھا کہ اونٹ کسی کروٹ بیٹھے تو ہم "لا چار" بھی حاضر ہوں۔ :)
دل چاہ رہا ہے کہ یہ فتویٰ سنہری حروف میں بڑا بڑا سا کسی با ریش خطاط سے لکھوا کر اور خوبصورت سا فریم کروا کر، گھر کی ہر دیوار پر ٹانک دوں، لیکن یہ سوچ کر دل بجھ سا جاتا ہے کہ پھر میری بیوی نے اس کے ساتھ مجھے بھی دیوار پر ہی ٹانک دینا ہے! :)
جو آپ کا دل چاہے کریں جناب، منظوم کریں یا منثور لکھیں۔
ویسے خواب مجھے بھی یاد رہتے ہیں مکمل تفصیلات کے ساتھ، لیکن اللہ کی خاص نعمت ہے کہ ادھر میرا دن شروع ہوا ادھر خواب میرے دھیان سے ایسے نکلا جیسے کبھی دیکھا ہی نہ تھا۔ :)
گرامی خُم نشینی دیگر است و خُم کشی دیگر
تو اسرارِ خُم از من پُرس، افلاطوں چہ می داند
شیخ غلام قادر گرامی
گرامی، خُم نشینی (گوشہ نشینی) اور چیز ہے اور خُم کشی (مے پینا) اور چیز، تُو خُم کے اسرار و رموز مجھ سے پوچھ، افلاطون اس بارے میں کیا بھی جانتا ہے۔
خُم نشین۔ قدیم یونانی فلاسفر دیو جانس...
میرے خیال میں اس کو زیر کے ساتھ لکھنا بہتر ہے۔
ویسے املا کے لیے رشید حسن خان صاحب کی کتابیں دیکھنی چاہیئں، یہ ان کی کتب کی فہرست ہے۔ اردو املا، اردو کیسے لکھیں اور انشا اور تلفظ متعلقہ کتب ہیں۔