نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    'سلسلۂ' اور اس قبیل کے دیگر الفاظ کیسے ٹائپ کیے جائیں؟

    میرے پاس جو اردو کی بورڈ ہے اس میں شفٹ + 6 ملا کر ہمزہ والی ہ یعنی ۂ لکھی جاتی ہے اور اسی سے سلسلۂ روز و شب یا ہدیۂ تبریک جیسے الفاظ لکھے جاتے ہیں، آپ بھی کی بورڈ کی ساری کنجیاں شفٹ اور شفٹ کے بغیر استعمال کر کے دیکھیں، مل جائے گی۔ :)
  2. محمد وارث

    پسندیدہ محفلین کے آٹو گراف

    چوہدری صاحب، براہِ مہربانی ترجمے کے پہلی سطر کے پہلے حصے میں "چرائے" پر زبر یا پیش لگائیے تا کہ واضح ہو سکے کہ خدا کا گلہ کس بات پر اتارا جا رہا ہے۔ :)
  3. محمد وارث

    تہنیت و اعتراف عظمت : برائے الف عین صاحب مدظلہ العالی

    اعجاز عبید صاحب کی خدمات ادو ادب کی ترویج و ترقی کے لیے بالعموم اور اردو محفل پر اصلاح سخن کے لیے بالخصوص انتہائی گراں قدر ہیں اور اس پر ان کو جتنا بھی ہدیۂ تبریک پیش کیا جائے کم ہے کہ اصل جزا تو انہیں رب العالٰمین ہی دے سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو صحت و تندرستی کے ساتھ عمرِ خضر عطا فرمائیں، آمین۔
  4. محمد وارث

    کوچۂ شاپراں

    دائم "چڑھا" ہُوا ترے "سر" پر نہیں ہُوں میں خاک ایسی زندگی پہ کہ "شاپر" نہیں ہُوں میں :)
  5. محمد وارث

    خواب کی تعبیر بتائیں - بس میں بم ملا

    تھا خواب میں خیال کو تجھ سے معاملہ جب آنکھ کھل گئی نہ زیاں تھا نہ سود تھا غالب :)
  6. محمد وارث

    شین وارن نے یاسر شاہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

    شین وارن باؤلنگ کا شہنشاہ ہے سو ع - شاہاں چہ عجب گر بنوازند گدا را :)
  7. محمد وارث

    فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

    یہ ایک انتہائی بڑے بجٹ کی فلم تھی یعنی 300 کروڑ انڈین روپیہ (قریب 43 ملین ڈالر)۔ اور آج 2.0 ریلیز ہو رہی ہے جس کا بجٹ 550 کروڑ انڈین روپے کے لگ بھگ ہے (78 ملین ڈالر) اور یہ اب تک کی انڈیا کی سب سے مہنگی فلم ہے۔ انڈیا کی اتنے بڑے بجٹ کی فلمیں، جو کہ ہالی وُڈ کی اچھی فلموں کے بجٹ سے لگا کھا رہی...
  8. محمد وارث

    زرداری کے فرنٹ مین کے پاس بھی 8 ارب روپے نکل آئے

    خدا کی مار ظالموں پر۔ ان کے پاس سے اربوں روپے یوں نکل رہے ہیں جیسے غریب بیچاروں کو پھنسیاں پھوڑے نکلتے ہیں۔ :)
  9. محمد وارث

    اُٹھی تیار تھی بچڑا، تُکھے اسکول ونجڑو وا (جگر جلال کا پڑھائی بارے سندھی گیت)

    کو کو کورینا ایک پرانا مشہور پاکستانی فلمی گانا ہے، پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ میں تھا کیونکہ کوک اسٹوڈیو نے اس کی درگت بنائی تھی۔ "سَمّی" ایک لوک گیت ہے۔
  10. محمد وارث

    غائب اراکین یا تائب اراکین

    بارِ دگر خوش آمدید، آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ :)
  11. محمد وارث

    شہزاد قیس کی غزل یا "درخواست برائے زن مریدی "

    کچھ میرے جیسے "بد قسمت" بھی ہوتے ہیں کہ فقط ایک ہی وعدہ کرتے ہیں اور اس وعدے کو نبھاہ کر دو دہائیوں سے اپنی قسمت پر ماتم کناں ہوتے ہیں! :)
  12. محمد وارث

    آج کی تصویر

    اس کا الٹ بھی سو فیصدی درست ہے! :)
  13. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در رہِ ویرانِ دل، اقلیمِ دانش ساختن در رہِ سیلِ قضا، بنیاد و بنیاں داشتن پروین اعتصامی ویران دل کی اُجاڑ راہوں میں، عقل و دانش و علم و ہنر کی سلطنت بنا لینا، اور تقدیر کے تُند و تیز سیلاب کے راستوں میں اساس و بنیاد رکھنا۔
  14. محمد وارث

    غائب اراکین یا تائب اراکین

    صرف یہی دو نہیں ہیں، بلکہ سین خے، لاریب، ہادیہ، عثمان صاحب اور دیگر کچھ دوست بھی کافی عرصے سے غائب ہی ہیں!
Top