نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    آج کی آیت

    احباب سے ایک گزارش: قرآن کا متن نستعلیق کی نسبت نسخ یا ثلث میں پڑھنا زیادہ آسان ہوتا ہے کہ اس میں اعراب صاف صاف نظرآتے ہیں اور ہم قرآن انہی فونٹس میں پڑھنے کے عادی بھی ہیں ۔ قرآنی آیات کو نستعلیق سے نسخ میں تبدیل کرنے کے لئے یہ طریقہ استعمال کریں : ۱۔ کسی بھی قرآنی سائٹ سے قرآنی متن اور ترجمہ...
  2. ظہیراحمدظہیر

    چراغِ دل کو بجھا کر دھواں اُڑائے گی ٭ ہوائے کوچۂ زر ہے بہت رُلائے گی

    چراغِ دل کو بجھا کر دھواں اُڑائے گی ٭ ہوائے کوچۂ زر ہے بہت رُلائے گی
  3. ظہیراحمدظہیر

    قصّہ مرا بھی تشنہء انجام رہ گیا

    ایک پرانی غزل احبابِ کرام کی خدمت میں ! کارِ وفا محال تھا ، ناکام رہ گیا قصّہ مرا بھی تشنہء انجام رہ گیا شب کوبھی میں چھڑا نہ سکا رہن ِدرد سے دن بھی اسیر ِگردشِ ایّام رہ گیا ظلمات ِپُرفریب میں اُلجھی رہی نظر محروم ِ دید ماہ ِ سر ِ بام رہ گیا تکتا ہوں چھوٹ کر بھی کمیں گاہِ دہر کو دل...
  4. ظہیراحمدظہیر

    اک شخص شہر ِ ہجر میں گمنام مرگیا

    ایک غزل آپ احبابِ ذوق کی خدمت میں پیش کرتا ہوں - شاید آپ کو کچھ اشعار پسند آجائیں ۔ اپنی متاعِ خواب مرے نام کرگیا اک شخص شہر ِ ہجر میں گمنام مرگیا ترکِ جنون کرکے بیاباں سے گھر گیا بازی نبردِ عشق کی دیوانہ ہر گیا اِس رقص ِگردبادِ غم ِ روزگار میں ہر جامہء لحاظ بدن سے اتر گیا سورج کو...
  5. ظہیراحمدظہیر

    غزل۔۔ ۔اوس کہتی ہے رات روئی ہے۔۔۔ محمد احمدؔ

    یاسر بھائی ، کچھ ستم ظریفانہ سا شعر ہوگیا یہ تو ۔ :):):) اہلِ نظر اور اہلِ علم جمع کا صیغہ ہیں ۔ یہ کبھی واحد کے لئے استعمال نہیں ہوتے ۔ واحد کے لئے صاحبِ نظر اور صاحبِ علم مستعمل ہیں ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    اے وقت ذرا تھم جا ، یہ کیسی روانی ہے

    بات تو ایک ہی ہے احمد بھائی ۔ اردو والے "بے" قاعدہ کہتے ہیں اور عربی والے "با" قاعدہ ۔ :D
  7. ظہیراحمدظہیر

    عطا شاد کی ایک غزل

    اللہ بخشے عطا شاد جدید غزل کے اچھے شاعر تھے ۔ کئی مرتبہ انہیں مشاعروں میں سننے کا اتفاق ہوا تھا ۔ اچھی غزل کہتے تھے ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    اس جہانِ آرزو میں اور کیا کیا دیکھیے۔ ۔۔

    بھئی ایسا ظلم مت کیجئے ۔ یہ تو ہمیں یہاں سے بھگانے والی باتیں ہیں ۔ :):):) تشبیہ اور استعارہ کا فرق ملحوظ رکھئے ۔ تشبیہ تو اس شعر میں آپ نےاستعمال نہیں کی۔ تشبیہ کے لئے تو مشبہّ اور مشبہّ بہ دونوں کا شعر میں موجود ہونا ضروری ہے ۔ اور تشبیہ کی درستی کے لئے شرط ہے کہ کوئی معقول وجہ...
  9. ظہیراحمدظہیر

    نہ وہ ملول ہوئے ہیں ، نہ ہم اداس ہوئے

    نوازش! آداب خلیل بھائی ! خوشی ہوئی کہ یہ کاوش آپ کو پسند ٓئی ۔ ممنون ہوں ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    آنکھ یہ پُرنم نہیں،لب پر گلہ کوئی نہیں

    کیا بات ہے !!!! بہت اعلیٰ عاطف بھائی! بہت خوب غزل ہے ! آپ کی شاعری روز بروز خوب سے خوب تر ہوتی جارہی ہے ۔ ماشاء اللہ۔ ایک چھوٹی سی تجویز یہ ہے کہ تیسرے شعر کے مصرع ثانی میں جس طرف جاؤں کے بجائے "جس طرف دیکھوں" کرلیجئے ۔ جانے کی نسبت دیکھنا زیادہ بلیغ ہے ۔ یوں شعر میں گہرائی بھی آجائے گی اور...
  11. ظہیراحمدظہیر

    چراغِ شام جلا ہے کہ د ل جلا کوئی

    فاخر بھائی ، ماجرا صرف اتنا ہے کہ دن میں فقط چوبیس گھنٹے ہوتے ہیں ۔ کاش بتیس ہوتے ! :):):)
  12. ظہیراحمدظہیر

    ملول خاطر و آزردہ دل ، کبیدہ بدن

    بہت بہت شکریہ سائرہ! نوازش ! اللہ آپ کو خوش رکھے ، ہمیشہ شاد و آباد رکھے! نوازش! بہت شکریہ فاخر بھائی ! آپ کا تبصرہ پڑھ کر ہونٹوں پر بے ساختہ مسکراہٹ آگئی ۔ ۔ مزیدار تبصرہ کیا ہےآپ نے ۔ :):):) نوازش! قدر افزائی کے لئے ممنون ہوں ! بہت شکریہ! اللہ آپ کو فلاحِ دارین عطا فرمائے ! آمین۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    ہواؤں کی زد پہ دیا زندگی کا

    ایسا بھی ہوتا ہے خلیل بھائی ۔ ہر لکھاری پر کبھی کبھی ایسا قلمی بانجھ پن کا دور آتا ہےاور خود بخود چلا بھی جاتا ہے ۔ کچھ نہ کچھ کرتے رہیں ۔ انگریزی سے اردو ترجمہ کرنے کی طرف دھیان دے کر دیکھیں ۔ بعض اوقات اس سے بھی تحریک مل جاتی ہے ۔ یوں بھی کرسکتے ہیں کہ کچھ دن کے لئے گوشہ نشین ہوجائیں اور...
  14. ظہیراحمدظہیر

    چند سال پہلے یہاں شکاگو میں ایک دکان پر ایک کتاب بنام ’’دیوانِ ٹریفک‘‘ نظر سے گزری۔ ایک صاحب نے...

    چند سال پہلے یہاں شکاگو میں ایک دکان پر ایک کتاب بنام ’’دیوانِ ٹریفک‘‘ نظر سے گزری۔ ایک صاحب نے پاکستان میں ٹرکوں، بسوں اور رکشوں کا باقاعدہ پیچھا کرکے اور ان میں سفر کرکے سینکڑوں اشعار جمع کئے اور انہیں کتابی شکل دیدی۔ وہیں کھڑے کھڑے کتاب دیکھی تھی ۔ بعض تو بہت ہی دلچسپ اور مزیدار اشعار تھے۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    اس جہانِ آرزو میں اور کیا کیا دیکھیے۔ ۔۔

    واہ واہ! بہت خوب !! کیا اچھی غزل ہے المیٰ صاحبہ! اچھی زمین ہے۔ پسند آئی ۔ ایسی کشادہ زمینوں میں اچھے شعر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔ ‫تابِ نظّارہ نہیں کیونکر سراپا دیکھیے ‬ ‫شوخیِ دل کہہ رہی ہے بے محابا دیکھیے ‬ اچھا کہا ہے ! بہت خوب! سازِ سودائے محبت بج رہا ہے چار سو‬ ‫دم بدم اہلِ جنوں...
  16. ظہیراحمدظہیر

    یہ مصرعے آپس میں کچھ متضاد نہیں ہوگئے ؟! :)

    یہ مصرعے آپس میں کچھ متضاد نہیں ہوگئے ؟! :)
  17. ظہیراحمدظہیر

    ہائیں! شاہ صاحب ، یہ آپ بھی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگ گئے ؟! :) :) :)

    ہائیں! شاہ صاحب ، یہ آپ بھی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگ گئے ؟! :) :) :)
  18. ظہیراحمدظہیر

    ہواؤں کی زد پہ دیا زندگی کا

    شکریہ! محبت ہے خلیل بھائی آپ کی ! اور یہ آج کل آپ ادب و شعر کے منظرنامے سے غائب کیوں ہیں ؟! کیا کرکٹ کی لڑی میں شامل ہوگئے آپ؟:):):) کچھ تازہ بتازہ ہونا چاہیے ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    اے وقت ذرا تھم جا ، یہ کیسی روانی ہے

    نوازش خلیل بھائی ! ذرہ نوازی ہے آپ کی ! آپ کو پسند آئی تو سمجھئے پیسے وصول ہوئے ۔ :)
Top